WE News:
2025-02-08@07:21:59 GMT

صدر زرداری کا دورہ چین کتنا مثبت اور کارآمد رہا؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

صدر زرداری کا دورہ چین کتنا مثبت اور کارآمد رہا؟

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے 4 سے 8 فروری چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران صدر زرداری کا چینی حکومت کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور دونوں ملکوں نے انسداد دہشتگردی، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مجروح کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

اس دورے سے متعلق جاری ہونے والے دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے کو اگر دیکھا جائے تو اُن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی ہے جو اس دورے کی کامیابی دکھائی دیتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات تزویراتی اہمیت کے حامل ہیں اور اس میں خلل ڈالنے یا کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔ چین پاکستان باہمی تعاون پر مبنی چہار موسمی تزویراتی شراکت داری تاریخ اور عوام کا انتخاب ہے اور اسے دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں کی طرف سے وسیع حمایت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان دفتر خارجہ کی طرف سے بارہا اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ چین کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ بالکل اُسی طرح سے اس مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، چین کے خارجہ تعلقات کی پالیسی میں ایک ترجیح اور خصوصی اہمیت کا حامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور سٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو گہرا کیا ہے۔ پاکستانی سفارتی اُمور کے ماہرین اس دورے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ایم ایل ون پر پیشرفت سے سی پیک فعالی کا پتا چلے گا: ایمبیسیڈر مسعود خالد

13 سال تک چین میں پاکستان کے سفیر رہنے والے ایمبیسیڈر مسعود خالد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا ایک اہم پراجیکٹ پاکستان میں ریلوے لائن کو دو رویہ کرنا ہے جسے ایم ایل ون کہتے ہیں۔ صدر زرداری کے دورۂ چین سے اگر اس منصوبے پر پیشرفت ہوتی ہے تو ہم کہ سکتے ہیں کہ سی پیک جو کُچھ عرصے کے لیے غیر فعال رہا وہ اب دوبارہ سے فعال ہونے جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس دورے کے دوران دونوں مُلکوں کے درمیان جو پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے وہ بہت مثبت ہے۔ دونوں مُلکوں کی جانب سے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام کی بات کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوئی دونوں ملکوں کے تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتا یہ ایک اچھی پیشرفت ہے۔

مزید پڑھیں: پاک چین صدور ملاقات کا اعلامیہ جاری، سی پیک، دفاع سمیت کئی اہم امور پر اتفاق

زرداری صاحب سربراہِ مملکت ہیں اور چین میں اُن کو سربراہِ مملکت کا پورا پروٹوکول دیا گیا۔ اُن سے قبل وزیراعظم نے دورہ چین کیا تھا اور اب صدرِ مملکت نے کیا ہے۔ چینی شہریوں کی حفاظت کا مسئلہ چین کے لیے بہت اہم ہے اور جب اُن کے شہری یہاں جاں بحق ہوتے ہیں تو وہاں اُن کی حکومت پر بھی دباؤ بڑھتا ہے، اس لیے چینی حکومت نے اپنے شہریوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے بیانات بھی جاری کیے لیکن اِس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی خلل آیا، مختلف ممالک کے درمیان اس طرح کی اونچ نیچ لگی رہتی ہے۔ بحیثیت مجموعی صدر زرداری کا دورہ چین بہت مثبت رہا۔

پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم، ملک ایوب سنبل

بیجنگ میں چین کے سرکاری میڈیا سے وابستہ پاکستانی صحافی اور جیو پولیٹیکل تجزیہ نگار ملک ایوب سنبل نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کا دورۂ چین بہت اچھا اور مثبت رہا اور اِس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان پچھلے کچھ عرصے سے جو اعتماد کی فضا میں کمی دیکھنے کو آ رہی تھی، اُس کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت چین کا پاکستان کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ، پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہے۔ خاص طور پر کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے نے چین میں اس مسئلے کو بہت اُجاگر کیا ہے، پہلے چینی حُکام اس معاملے پر بات نہیں کرتے تھے لیکن اب اُنہوں نے کھل کر بولنا شروع کر دیا ہے، اور اب چینی حکومت کا پاکستان سے سب سے بڑا مطالبہ یہی ہے کہ یہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ

ملک ایوب سنبل نے کہا کہ دو مُلکوں کے تعلقات میں اُس وقت تک پیشرفت نہیں ہو سکتی جب تک پہلے سے موجود معاہدات پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ صدر زرداری کے دورۂ چین میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط تو کیے گئے ہیں لیکن اصل مسئلہ پرانے معاہدات پر عمل درآمد ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صدر زرداری خود تو چین آ گئے لیکن بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے جس کا واضح مطلب ہے کہ پاکستان دونوں ملکوں کے مِل کر چلنا چاہتا ہے۔ بظاہر دو متحارب قوتوں کے ساتھ مِل کر چلنا بہت احتیاط اور توازن کا متقاضی ہے اور یہ اب پاکستان کی خارجہ پالیسی طے کرے گی کہ وہ کس طرح سے اِس تعاون کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

سی پیک کے حوالے سے مسائل پاکستان کی سائیڈ پر ہیں، ڈاکٹر طلعت شبیر

انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں چائنہ ڈیسک کے سربراہ اور سی پیک سے متعلقہ معاملات کے ماہر ڈاکٹر طلعت شبیر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کا دورہ چین سی پیک کے حوالے سے خاصا خوش آئند ہے۔ پاکستان اور چین نے دورے کے حوالے سے جو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا اس میں پہلے انہوں نے بین الاقوامی صورت حال جیسا کہ امریکہ میں حکومت کی تبدیلی، یوکرین جنگ، اس کے بعد علاقائی صورتحال جیسا کہ افغانستان اور اس کے بعد دو طرفہ معاملات پر بات چیت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

چین پاکستان میں اب سی پیک کا اپ گریڈڈ ورژن لانے جا رہا ہے جس میں لائیولی ہڈ کوریڈور، گرین کوریڈور جیسے منصوبے شامل ہیں، چین کو پاکستان میں سیکیورٹی تحفظات تو ہیں اور اس وقت مسائل پاکستان کی طرف ہیں جن میں سیکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے ساتھ ہی ساتھ جو سرکاری امور سے متعلق ہیں۔ جبکہ چین تو پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا خواہاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آصف زرداری پاکستان چین چین پاکستان دورہ چین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چین چین پاکستان دورہ چین صدر زرداری کا دورہ دونوں ملکوں کے پاکستان میں کے حوالے سے پاکستان کی مزید پڑھیں پاکستان کے کے تعلقات کرتے ہوئے پاکستان ا دورہ چین چین میں دورے کے اور چین چین کے اور اس کہا کہ سی پیک ہے اور

پڑھیں:

چین کا پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے حمایت کا اعادہ

فوٹو بشکریہ اے پی

چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کر دیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی، فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پر زور دیا گیا ہے۔

پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، صدر زرداری شریک

بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

دونوں ملکوں نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے چین کے وزیرِ اعظم لی چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کی جس میں اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے، جس کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5 ہزار ٹن یومیہ اضافے کے لیے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔

ان معاہدوں کے تحت پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا، حکومتِ سندھ اور چینی کمپنی میں کوئلے کی گیسیفکیشن اور یوریا پلانٹ کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
  • چین کا پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے حمایت کا اعادہ
  • صدر زرداری کا دورہ: پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدرپاکستان کا دورہ چین: انٹیلیجنس شراکت اور سرحدی تحفظ بڑھانے پر اتفاق
  • صدر مملکت کا دورہ چین ، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
  • آصف علی زرداری کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر پاکستان کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال، اقتصادی ترقی کی یادداشتوں پر دستخط
  • صدر آصف علی زرداری کا بیجنگ میں عظیم ہال کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات