Jang News:
2025-02-12@10:51:26 GMT

وزیراعظم کا ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

وزیراعظم کا ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات پر خوشی کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف —فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی۔

شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف

ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شاندار قرار دے دیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکا عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میکرو استحکام سے دیرپا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف کی مدد کی قدر کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف ایم ڈی ا ئی ایم ایف سے ملاقات

پڑھیں:

حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں: وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نفع نقصان سے قطع نظر، کاروباری ادارے پرائیوٹ سیکٹر کو ہی چلانے چاہئیں، حکومت کے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ سب کچھ خود کرے۔

کراچی میں ایس ای سی پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک مہیا کرنا ہے، انشورنس سیکٹر ایک اچھے موڑ پر ہے، ایگری کلچر کے شعبے میں کچھ جدت آئی ہے۔

سربراہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی دبئی میں ملاقات ہوئی، کرسٹالینا جارجیوا نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنے کی گنجائش نہیں: وزیرِ خزانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات، پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام ، حکومتی اصلاحات سے میکرو اکنامک استحکام پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف سے ملاقات شاندار رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی دبئی میں ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی شریک
  • وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات، آرمی چیف کی بھی شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت سے ملاقات