راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔لندن میں ہانیہ ہامر اور دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کرکٹر صائم ایوب بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کریں گے۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا کیا راز ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہاکہ بس خوش رہیں۔بھارت میں مشہور ہونے اور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھاکہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔راکھی کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ بالکل ان کیلئے جاؤں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے، میں تمھاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سابق کرکٹر نے سوال اُٹھادیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا
شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
ڈومیسٹک کرکٹ:
آل راؤنڈر شعیب ملک ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے ٹیم مینٹور رہ چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں وہ بطور پلئیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کو بطور پلئیر پی ایس ایل کھیلنا مفادات کا تصادم ہے، اگر آپ ایسے مجھے کھیلنے کو کہیں تو میں بھی تیار ہوں۔
اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک جب تک چاہیں کھیل سکتے ہیں لیکن پی ایس ایل میں انہیں کچھ میچز چھوڑ دینے چاہیے اور نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2021 میں بنگلادیش کیخلاف اپنے کیرئیر کا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فرنچائز کی کپتانی کرنیوالے 37 سالہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر کے فرائض سونپے ہیں جبکہ ان سے 6 سال بڑے شعیب ملک کو بطور کرکٹر کھلایا جارہا ہے۔