وزیراعظم کا پرنس رحیم آغا خان کو فون، پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام پرنس رحیم آغا خان کو فون کیا اور پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آغا خان چہارم پاکستان کے حقیقی دوست تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی خدمات میں آغا خان چہارم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان ایک روز قبل پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔
پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گزشتہ روز پرنس رحیم آغا خان کی امامت کا اعلان کیا گیا۔اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیا گیا۔
پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر افسوس کا اظہار
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتا ہوں، سوگوار خانوادہ گرامی اور پوری اسماعیلی برادری کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ و پیروکاروں کو صبر دے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سوگوار خانوادہ گرامی اور پوری اسماعیلی برادری کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ و پیروکاروں کو صبر دے۔