حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پانچویں تبادلے کے دوران غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی کو رہا کر دیا گیا۔

یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اس موقع پر حماس نے یرغمالیوں کو رہائی کے سلسلے میں ایک اسٹیج بنایا جہاں ں درجنوں نقاب پوش جنگجو موجود تھے۔

حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں اور نظربند شہریوں کو رہا کرے گا جن میں 18 فلسطینی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، 54 طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں اور 111 غزہ تنازع کے دوران حراست میں لیے گئے شہری شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی حماس نے 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کیا تھا جن اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل تھے، غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا گیا تھا۔

براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یرغمالیوں کو کو رہا

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

GAZA:

غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں اسرائیلی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا، جس کے سینے پر گولی لگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے تاہم جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی معاہدے کا پانچواں مرحلہ، 3اسرائیلی یرغمالی ،183فلسطینی قیدی رہا
  • حماس کی جانب سے مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی
  • جنگ بندی معاہدہ: حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے
  • حماس نے پانچویں مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
  • حماس اور اسرائیل آج قیدیوں کا تبادلہ کرینگے
  • بھاری مشینری کا غزہ میں داخلہ بند، ملبے تلے 12 ہزار لاشیں، یرغمالیوں کی رہائی رک گئی
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید