ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح، وزیراعظم کی شرکت: نادار طبقات کا احساس: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کردیا گیا۔ فورٹریس سٹیڈیم میں میں تقریب کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت محسن نقوی اور اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شو میں کثیر تعداد میں فیملیز کی شرکت، تالیاں بجاکر داد دیتے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس سٹیڈیم آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف روایتی بگھی پر سوار ہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں شریک شائقین نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان، کویت، ناروے، عمان، قطر، سعودی عرب، ساؤتھ افریقہ، امریکہ کی نیزہ باز، پاکستان، ایران، ترکیہ تاجکستان کی تیر انداز ٹیموںکا مارچ، ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹوں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغازکیا۔ بہترین نسل کی بھینس، بھیڑ، اور ناچی بکریوں کی نمائش، سلواکیہ کے فنکاروں کا لیزر لائٹس شو، مقدونیہ کے بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا۔ فلوٹس پر علاقائی رقص کے مظاہرے، سینکڑوں ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ درویش رقص، عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس، ڈرون سے قومی پرچم، اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ’’گھر بنائیں گے بھی، گھر بسائیں گے بھی‘‘ ویژ ن مقبول عام حیثیت ہو چکا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے فلیگ شپ منصوبے ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور وزیراعلی کی ہدایت پر ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دولہا دلہن اور ان کے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا۔ اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت دولہا دلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ معاشرے کے نادار اور محروم معیشت طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے جسے اچھی طرح نبھائیں گے۔ بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب دھی رانی پروگرام مریم نوازشریف کردیا گیا شریف نے شریف کا کے لئے
پڑھیں:
اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔ ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فی صد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں: ملک ریاض پر قیامت ٹوٹ پڑی، نواز شریف کہاں ہیں؟ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کی ایک نئی روشن مثال قائم کی ہے۔ آپ کی اور شہباز شریف کی روایات جس شاندار طریقے سے چل رہی ہیں، وہ بے مثال ہے۔ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ثقافت کو ترقی ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ جب جب آتے ہیں مسلم لیگ(ن) آتی ہے، ملک کو ترقی، روشی، خوشیاں اور رنگ ملتے ہیں۔ نظام کی اصلاح جو مریم نواز نے کی اس کی اور مثال نہیں ملتی۔ ای ٹینڈرنگ کا شفاف نظام شروع کیا گیا، میرٹ پر یکساں اور معیاری ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ واہگہ ٹورازم کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ پنجاب کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔اجلاس کے شرکا نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟
ارکان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہوا ہے۔ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، ٹریکٹر اور جدید زرعی مشینری، اسکالر شپ پروگرام کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن پر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مریم نواز شریف پنجاب کا فخر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔
اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف
سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، محمد ریاض، مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ عمران نزیر، سہیل شوکت بٹ، ملک محمد وحید، خواجہ سلمان رفیق، ملک غلام حبیب اعوان اور چوہدری محمد نواز، ملک اسد علی کھوکھر، ملک شہباز علی کھوکھر، عمران جاوید، رانا راشد منہاس، محمد انس محمود، عرفان شفیع کھوکھر، بلال یاسین، مرغوب احمد، فیصل ایوب ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان لاہور نواز شریف وزیراعلیٰ مریم نوازشریف