کیا ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز اسٹار ہانیہ عامر نے بالی وڈ میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پروجیکٹ اچھا ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔
حال ہی میں ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم کی پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر غور کریں گی بشرطیکہ پروجیکٹ معیاری ہو۔
ہانیہ عامر اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت فلمی تعاون ایک دلچسپ مگر حساس موضوع بنا ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
ہانیہ عامر ہمیشہ سے بالی وڈ اور خاص طور پر شاہ رخ خان کی مداح رہی ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا راکھی ساونت کا یہ بیان ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دلوا سکتا ہے یا نہیں۔
ایک پرانے انٹرویو میں ہانیہ عامر نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک عجیب، ذہین اور مزاحیہ بچی تھیں، جنہیں اپنے بال رنگنے کا بے حد شوق تھا۔ انہوں نے یہاں تک انکشاف کیا کہ ایک بار انہوں نے خود اپنے بال رنگنے کی کوشش بھی کی تھی۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ہانیہ عامر نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کا کردار ادا کیا، جس میں وہ سپر اسٹار فہد مصطفیٰ کے ساتھ نظر آئیں اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کریں گی
پڑھیں:
سلمان نہ شاہ رُخ، نوال سعید بالی ووڈ کے کونسے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔
حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔
نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بہت دیکھے جاتے ہیں، جس طرح یہاں بھارتی فلمیں مقبول ہیں۔ ممکن ہے کہ بھارتی ناظرین نے ان کا کوئی ڈرامہ دیکھا ہو یا پھر کوئی میم وائرل ہوئی ہو، جس کے باعث وہ انہیں جاننے لگے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں سلمان خان پسند ہیں، مگر اگر بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی کیونکہ انہیں ان کی اداکاری بہت پسند ہے۔