پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین ایف پی ایس سی سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان اان لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پرسماعت کے دوران چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ اپریل کے آخری ہفتے میں 2024کے نتائج کا اعلان کردیں گے، میں اگر کچھ کر سکتا تو کر دیتا لیکن یہ ممکن نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اختر نواز ستی نے کہا کہ کمیشن نے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ امتحان وقت پر لیا جائے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر)اختر نواز ستی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے اخترنوازستی سے استفسار کیا کہ آپ کب چیئرمین ایف پی ایس سی بنے ہیں؟لیفٹیننٹ جنرل (ر)اختر نواز ستی نے کہاکہ 9اکتوبر2024کو چارج لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ کو معاملہ بھیجا گیا کہ اپنے انداز سے دیکھیں،عدالت نے کہاکہ کچھ ایسے امیدوار ہیں جو 2025کے امتحانات میں بھی شریک ہیں۔
عابد، عبداور عبادت میں فرق نہیں کرنا
چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ اپریل کے آخری ہفتے میں 2024کے نتائج کا اعلان کردیں گے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اختیار اتھارٹی کے پاس ہوتا ہے اس لئے معاملہ کمیشن کو بھیجا تھا، طلبہ کے حقوق متاثر ہورہے ہیں اس کو کوئی نہیں دیکھ رہا،چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہاکہ میں اگر کچھ کر سکتا تو کر دیتا لیکن یہ ممکن نہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پھر جو آپ کے پاس اختیار تھا وہ کر لیتے،اختر نواز ستی نے کہا کہ کمیشن نے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ امتحان وقت پر لیا جائے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اختر نواز ستی اسلام ا باد 2024کے نتائج نے کہاکہ ا کے پاس
پڑھیں:
نواز شریف کی سیاست میں دوبارہ انٹری، پی ٹی آئی اور جعلی خبریں۔سردار اختر مینگل کا احتجاج
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں