ایران کامصنوعی ذہانت سے لیس کروز میزائل تیارکرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
تہران:ایران کے سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسری نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل تیار کر لیے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت (AI) کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کی درستگی اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایڈمرل تنگسری نے آپریشن والفتح 8 کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ مکمل طور پر جنگ کے لیے تیار ہے اور دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ ملک کے سمندری حدود کے بارے میں کوئی بھی جارحانہ قدم اٹھانے سے گریز کریں۔
انہوں نے ایران کی بحریہ اور IRGC فورسز کی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غیر ملکی طاقت ایران کے سمندری حدود میں دخل اندازی نہیں کر سکتی۔
ایڈمرل تنگسری نے مزید کہا کہ ایران کی فوجی ترقیات، جیسے میزائل، ڈرونز، جہاز اور آبدوزیں، پابندیوں کے باوجود جاری رہی ہیں، جس سے ملک میں خود کفالت اور مقامی سطح پر جدت کا عمل مضبوط ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزررہی ہے ،تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا،خواجہ آصف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے واضح کیا کہ امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔