جوڈیشل کمیشن کے رکن و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل

خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے ججوں کے تبادلے کرنے کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہوگئی ہے، اس لیے مناسب ہوگا کہ جب تک سنیارٹی کامسئلہ حل نہیں ہو جاتا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جائے۔

سینیٹر علی ظفر نے مزید لکھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کرنا ضروری ہی ہے تو پھر جن ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے ان کو زیر غور نہ لایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے 4 ججوں نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کردیا جائے۔

چیف جسٹس کو خط لکھنے والوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ شامل تھے۔

سپریم کورٹ کے ججوں نے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا ایک جج 15ویں نمبر پر تھا، اب اسلام آباد میں تبادلے کے بعد وہ سپریم کورٹ کے لیے اہل کیسے ہوگیا؟

خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ کا تعین کرتے ہوئے آئینی نکات کو بالائے طاق رکھا۔

یہ بھی پڑھیں جوڈیشل کمیشن اجلاس :لاہور ہائیکورٹ کے لیے 9ایڈیشنل ججز کی منظوری، اعلامیہ جاری

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 8 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل (10 فروری کو) عدالت عظمیٰ کے کانفرنس روم میں دن 2 بجے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اجلاس ملتوی جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن پاکستان چیف جسٹس پاکستان خط مطالبہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس ملتوی جسٹس یحیی ا فریدی جوڈیشل کمیشن پاکستان چیف جسٹس پاکستان مطالبہ وی نیوز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام ا باد ہائیکورٹ چیف جسٹس پاکستان سینیٹر علی ظفر سپریم کورٹ کورٹ میں کورٹ کے کے لیے

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری 2025)جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی سمیت دیگر ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس گل حسن اورنگزیب کو قائم مقام چیف اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں 6ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک اجلاس مو¿خر کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس اعتراض پر ووٹنگ ہوئی،اکثریت سےفیصلہ ہوا کہ اجلاس جاری رکھا جائے گا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی پر غور کے ساتھ ساتھ تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس سمیت سینئر ججز کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی روکنے کا موقف اپنایا۔ کارروائی نہ رکنے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔دونوں ججز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر نے بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے اپنا احتجاج میٹنگ منٹس کا حصہ بنوایا۔دونوں ممبران احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے باہر آگئے۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے،سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا یحییٰ آفریدی کو خط
  • ججز سینیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخرکیا جائے ، علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
  • ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
  • سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کا معاملہ، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
  • سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ
  • سپریم کورٹ کے 4 ججوں کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی درخواست