لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو قید جبکہ  مقامی لوگوں کی املاک پر قبضہ کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب، پاکستان نے اقوام متحدہ کیساتھ کن شواہد کا تبادلہ کیا ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

دفاعی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ  بھارت اس طرح کی حرکات کرکے دراصل مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا، اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے۔بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کرکے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے، بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے، مودی کے دورۂ امریکہ سے قبل بھارت سازشیں کررہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ثابت کرسکے۔بھارت کے کینیڈا، امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں،بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر کا قتل اور امریکہ  میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش اس سلسلے کی کڑی ہے، بھارت کو ادراک ہونا چاہیے کہ ایسی سرگرمیاں بحران کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ  پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ملٹری کورٹ کا عام امپریشن کیا ہے؟جسٹس مسرت ہلالی کے استفسار پر سلمان اکرم راجہ  نے جواب دیدیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بھارت کی جانب سے دفاعی ماہرین نے

پڑھیں:

امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا

امریکا نے ممبئی حملوں کی سازش میں مطلوب پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تہور حسین رانا کو بھارت کے حوالے کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے ممبئی حملوں کی سازش میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار ملزم کون ہے؟

بھارت اور امریکا کے تحت شروع کی گئی مشترکہ کارروائی کے بعد ملزم کو امریکا میں عدالتی حراست میں رکھا گیا تھا۔ تہور رانا کی بھارت کو حوالگی بالآخر اس وقت ممکن ہوئی جب ملزم حوالگی کے اس اقدام کو روکنے کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کر چکا تھا۔

یاد رہے کہ سال2011  میں NIA  نے تہور رانا کی غیر موجودگی میں چارج شیٹ اس وقت داخل کی تھی جب وہ ڈیوڈ ہیڈلی نامی شخص کے ساتھی کے طور پر امریکا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تہور رانا نے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی اور جاسوسی کی کارروائیاں کی تھیں۔ خاص طور پر وہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی مسلمان سیاستدان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ ہیڈلی بھارتی ویزا حاصل کرنے میں ملزم کی مدد کرتا تھا، جس کی وجہ ہی سے ملزم غلط شناخت کے ساتھ بھارت کا سفر کرتا تھا۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26/11 کو ہوئے ممبئی حملوں کے شریک سازشی تہور حسین رانا سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ رانا نے ملک چھوڑنے کے بعد سے اپنی پاکستانی شہریت کی تجدید کی کوشش نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بھارت پاکستان تہور رانا کینیڈین شہری ممبئی حملے

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں آج پنک مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے، علی رضا سید
  • متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
  • نتن یاہو، اسرائیل کے وجود کو لاحق اندرونی خطرہ
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آ سکتا ہے، ناسا
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت کا اسرائیلی ساختہ فضائی دفاعی نظام کا تجربہ
  • امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری بھارت کے حوالے کر دیا