اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے پاس ہے، جوکہ پارلیمنٹ نے اپنا حق استعمال کیا۔

26ویں ترمیم کو ساری جماعتوں نے سپورٹ کیا۔ 26آئینی ترامیم پر عملدرآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

بڑی بات یہ ہے کہ عدالتی اصلاحات ہوئی ہیں اب اس کے مثبت نتائج کو دیکھنا ہے۔یہ ممکن نہیں کہ آئین میں ہونے والی ترمیم کو بریک لگا دی جائیں، ہمیں اب محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے کیونکہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے۔

اب ہائیکورٹس کی باری بھی آگئی ہے وہاں آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے متعلق وزیراعظم نے بھی کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دیتے ہیں لیکن اس پر وزیراعلیٰ کے پی نے تھوکنے کی بات کی۔ اپوزیشن الائنس کا بننا مثبت بات ہے، ہم سمجھتے ہیں درجہ حرات نیچے آئے۔190ملین پاؤنڈ کیس عمران خان کو عدالت سے سزا ہوئی ہے ثابت ہوگیا ہے کہ کرپشن کرنے میں سزایافتہ مجرم ہیں، عمران خان کو سزا ہونے کے بعد پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ گئی، حکومت کا تحریری مئوقف کا بھی انتظار نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی، پی ٹی آئی ملک مخالف جماعت بن چکی ہے جو ملکی مفاد کیخلاف سیاست کرتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کو پی ٹی آئی

پڑھیں:

26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے، عمران خان

 

اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ،آرمی چیف کو دوسرا خط اس لئے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ ہی نہیں بچا ہے ،سابق وزیر اعظم

وکلا کی فائلیں اسکین کرکے ان کی فائلوں کو کہیں اور بھیجا جاتا ہے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سیاسی عداوت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ، اڈیالہ جیل کے اندر بھی کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہا ہے ۔یہ بات اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران ہم نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے انہیں کھلی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کا اوپن ٹرائل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اوپن جیل ٹرائل میں اجازت نہیں دی جاتی اڈیالہ جیل کے اندر کنٹرولڈ ماحول میں ٹرائل کیا جارہاہے ۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ صحافیوں اور وکلا میں پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے ، وکلا کی فائلیں اسکین کرکے کہیں اور بھیجا جاتا ہے ، بانی اور بشری بی بی سیاسی عداوت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہم عالمی میڈیا سے بھی مخاطب ہیں بانی کو اوپن ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا، بانی کو فیئر ٹرائل کا کوئی حق نہیں دیا جا رہا، ہم آئین اور قانون کے تحت فیئر ٹرائل چاہتے ہیں، ہم ہیومن رائٹ فورسز سے بھی مخاطب ہیں، بانی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف کو دوسرا خط اس لئے لکھ رہا ہوں کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہے ، 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے ، پاکستان رول آف لا انڈیکس پر 140 ویں نمبر پر ہے ،وہ ملک کی بہتری کیلئے بات کرتے رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظر ثانی کی جانی چاہئے عوام اور فوج کے مابین فاصلے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام اور فوج کا ایک ساتھ ہونا ضروری ہے ، جمہوریت ختم ہے ، عدلیہ کنٹرولڈ ہے ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا جا رہا، خط لکھنے کا مقصد اہم معاملات کی طرف توجہ دلانا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • 26ویں ترمیم کے بعد عدالتوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے، عمران خان
  • کوئٹہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے، سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کیلئے ہیں، شرجیل میمن
  • عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے، سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کیلیے ہیں، شرجیل میمن
  • کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں
  • یہ اسمبلیوں میں بیٹھ کر ہار گئے، آج عمران خان سے ساری دنیا پیار کرتی ہے، وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • یہ اسمبلیوں میں بیٹھ کر ہار گئے، آج عمران خان سے ساری دنیا پیار کرتی ہے، وزیراعلیٰ گنڈا پور
  • سیاسی جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے ، عبدالغفور حیدری
  • آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے اور پی ٹی آئی فساد اور احتجاج کی سیاست کررہی ہے، خواجہ آصف