2025-04-01@10:12:17 GMT
تلاش کی گنتی: 295

«نیا نوٹ»:

(نئی خبر)
    کنزُیومر الیکٹرانک شو (CES2025) جدید ٹیکنالوجی کی ہر سال جنوری میں لاس ویگاس، نیواڈا کنونشن سینٹر ریاست ہائے مُتحدہ امریکا میں ہونے والی نُمائش، اِس سال 7جنوری سے 11جنوری تک ہوئی۔ جس میں شرکت کی ایڈوانس ٹکٹ کی قیمت تقریباً 300ڈالر سے 500ڈالر تک تھی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کا عالمی نمائشی شو جو ہر سال لاس ویگاس کنونشن سنٹر،  نیواڈا میں منعقد ہوتا ہے۔ اِس ایونٹ میں دُنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیاں، انُوکھے اسٹارٹ اَپس اور اِنڈسٹری کے ماہرین کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی جدید ترین مصنُوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کرسکیں۔ CES کا مقصد نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی، اُن کے اِستعمال، اور اُن کے اثرات پر توجہ دینا ہے۔ اِس ایونٹ میں مختلف شعبوں جیسے...
    کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل شخص 3 بچوں کا باپ تھا، دہلیز پر معیز کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس حکام نے حاصل کرلی، مقتول کی معیز کی 11 سال کی بیٹی، 8 اور 6 سال کے 2 بیٹے ہیں۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح ہے کہ 40 برس کا معیز آفس جانے کےلیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔اسی دورن موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو آتے ہوئے دکھائی دیے، جنہوں نے پینٹ، شرٹ اور جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ موٹر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا منظر ریکارڈ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ،جوہرآباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 15 رائل سویٹس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ معیز ولد عبدالحفیظ جاںبحق ہوگیا۔ جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر کی دہلیز پر شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 40 سالہ معیز آفس جانے کے لیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کو برطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا گیا ان میں دفاع، ریاست، نقل و حمل، سابق فوجیوں کے امور، ہاؤسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ، داخلہ اور توانائی کے محکمے شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ برطرفی کے احکامات نے 17 ایجنسیوں کو متاثر کیا لیکن محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز برطرفی سے محفوٖظ رہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ برطرفی کے احکامات بظاہر ان وفاقی قانون کی خلاف ورزی لگتے...
    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی نے ایور گرین کرکٹ کلب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایور گرین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ شہزر علی نے 37 اور بچہ خان نے 26 رنز بنائے۔ محمد زوہیب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 10 ر نز دیکر 4 ، اسامہ بشارت نے 29 رنز دیکر 3 جبکہ وسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک کورنگی نے 3...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے فرد کیلیے ہیلمٹ پہننے اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھی سواری کیلیے سیٹ بیلٹ باندھنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کو ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھنے کے لییکیا گیا، اس کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نےکہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ سڑک پر ہونے والے حادثات کو بڑھنے سے روکا جائے، شہریوں کو پہلے ایک ہفتے آگاہی اور وارننگ دی جا رہی ہے اس کے بعد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ، فیلڈ افسران اور ٹریفک ایف ایم 88.6 کے...
    کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد...
    پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، نوٹس سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے تناظر میں بھیجا گیا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ارسال کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو سیکریٹری جنرل نہ ماننے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔ شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا ہے، جس میں سلمان اکرم راجا پر ایک بار پھر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مجھ سے متعلق سب نے غلط خبر چلائی، 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں، شیر افضل مروت شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان پر پارٹی کی جانب سے مجھے شوکاز نوٹس بھیجا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے ڈسپلن...
    اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کردیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آوٹ کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں شروع ہوا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرانے کے لئے وقفہ سوالات کی کارروائی آج کے لئے معطل کردی گئی، وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کی۔بعدازاں پیکا ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، بل پیش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔  جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔ سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیو وائرل سپریم کورٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کر دی، سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی تشکیل پانے والے بنچ کا حصہ ہیں۔ سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری (بروز پیر) کو سماعت کیلئے مقرر کر دی، 6 رکنی لارجر بنچ دن ایک بجے...
    سپریم کورٹ؛ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کی ہے۔ سپریم کورٹ نے نذر عباس کی...
    پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولش سیاح کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھیں۔ 38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔ تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔ ادھر ان کے دوستوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے اور جواب میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی، عدالتی آرڈر پر بینچ بنانے کے معاملہ پر نوٹ بنا کر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ یاد رہے کہ دو روز عدالتی حکم کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ...
    لاہور: موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹروے ایم 5 اوچ شریف سے رحیم یار خان تک دھند کی شدت کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کی ضمانت کے لیے بند کیا جاتا ہے، کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو برقرار رکھیں اور اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سفر کے لیے دن کے اوقات کی ترجیح دینی چاہیے، خصوصاً صبح 10 بجے سے...
    پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد اور راولپنڈی یونٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت محسن خان جنجوعہ اور اظہر شیخ نے کی‘ اجلاس جاوید شہزاد مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی گء اور خبر راساں ادارے ثنائنیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل ترابی کے لیے صحت یابی کی دعاء کی گئی اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن رازی ہسپتال کی انتظامیہ کو میڈیا سے وابستہ افراد کی ضروری طبی سہولتوں کی فراہمی اور مجموعی طور پر خدمت خلق کے لیے موئثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا‘ اور جماعت اسلامی راولپنڈی کے سبکدوش سیکرٹی اطلاعات ملک اعظم کے صاحب زادے ادیب دانش ور‘ کالم نگار ملک محمد فاروق...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2مختلف کا رروائیوں میں 3موٹر سائیکل سنیچرزسمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے کارروائی میں 3موٹرسائیکل سنیچرز محمد اعظم،محمد طلحہ اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پیزا ڈیلیوری بوائے سے چھینی گئی ایک عدد موٹر سائیکل سمیت 3 عددموٹر سائیکلیں ،ایک عدد ٹی ٹی پستول 30بور اور ایک موبائل برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان کے خلاف زرغون آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسی طرح ایس ایچ او صدر اور عملے نے کلی اسماعیل میں ایک گھر سے 3عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے پرزے برآمد کر...
    تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجیا رنگراجو، جو راج کمار کے نام سے بھی مشہور ہیں، چنئی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔  اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد میں ایک فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں چنئی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وجیا رنگراجو کے انتقال کی خبر پبلسٹی مینیجر سریش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی۔ اداکار کے آخری رسومات چنئی میں ادا کی جائیں گی اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔ وجیا رنگراجو اپنے پیچھے دو بیٹیاں، دیکشتا اور پدمنی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے،...
    سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے سینیئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے کہ ججز کمیٹی بینچ سے کیس واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کا تھا غلطی سے ریگولر بینچ میں لگ گیا تھا۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اگر...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ آئینی بینچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی۔ طلبہ یونین بحالی کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوا، قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے، بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں، تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے رینجرز...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان، تمام صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرلز اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر ریگولیٹری قانون نہیں ہوگا تو پھر مسئلہ ہوگا۔  طلباء یونین ایک نرسری ہے انہی لوگوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہوتی ہےجبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ طلبہ یونیز پر پابندی نہیں بلکہ انتخابات پرپابندی ہے۔1983میں توآئین بھی معطل تھاتو طلباء یونینز کومعطل کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن کی کیاضرورت تھی۔ کیا تعلیمی اداروں میں پولیکل سائنس کے مضامین...
    فوٹو فائل لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے انٹر پول کی جانب سے ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کےلیے ان ممالک میں جائیں گی۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی واقعہ کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کیلئے 54 لاکھ روپے لیے تھے، متاثرہ نوجوان عامر مراکش کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے، فیصل آباد اور ساہیوال سے بھی تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
    الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو رجسٹرڈ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کر لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 167ہو گئی۔تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے 8 نومبر 2024 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سلطان العارفین جدون تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں جب کہ سردار گوہرزمان خان تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس 21جنوری کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جس کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر کو نوٹس جاری...
    پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل کو نیلام کر دیا ہے۔ فہد مصطفیٰ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسکرین پر صارفین کے دلوں کو جیتنے کے بعد مصطفیٰ کی موٹر سائیکل جو فلم ’کبھی میں کبھی تم‘ کا حصہ تھی، اب ایک نیک مقصد کے لیے محبت کی علامت بن چکی ہے کیونکہ ہم نے اسے انڈس اسپتال کے لیے نیلام کیا ہے جس سے حاصل رقم عطیہ کر دی گئی۔ اداکار نے مزید لکھا کہ انڈس اسپتال کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ موقع...
      اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بنچ نے طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے قائداعظم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کے شیڈول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سوال اٹھایا کہ آیا سٹوڈنٹس یونینز پر پابندی عائد کی گئی ہے؟ اور اگر ہاں، تو یہ کب لگائی گئی تھی؟ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تعلیمی اداروں...
    آئینی عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق و متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کا شیڈول جاری ہوا ہے، یہاں کے الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیا اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟ یہ پابندی کب لگائی گئی؟، کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا گئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔   موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، اور موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری روک دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم 5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹ ٹرائل بارے کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کو کیسز کی سماعت بارے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسلحے کے زورپر70 سے زائد موٹر سائیکلیں ،رکشے، و دیگر گاڑیاں چھینی و چوری کر لی گئیں، لانڈھی سے 3 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 2،کورنگی انڈسٹریل ایریا 7، بلوچ کالونی 3، شاہراہ فیصل 7 AFR1،سرجانی ٹاؤن 4، محمود آباد 2 AFR1،شیر شاہ 2درخشاں 1 آٹو رکشہ، گڈاپ سٹی 1،چاکیواڑہ 1،ماڈل کالونی 2،فرئیر 1، رضویہ 2،شرافی گوٹھ 2،کلری 2،گلشن معمار 2، سہراب گوٹھ 2،عوامی کالونی 4،مومن آباد 2، کھوکھراپار 2، سچل 3،عزیز بھٹی 3 1AFR، بغدادی 4،سپر مارکیٹ 2، سولجر بازار 1،اورنگی ٹاؤن 1،پیر آباد 1،بلال کالونی 1، شاہ فیصل کالونی 3، گلستان جوہر 1،الفلاح 1، سائٹ اے 2،سمن آباد1، بن قاسم میں شہری سے AFR موٹر سائیکل چھین لی گئی۔لیاقت آباد میں شہری...
    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹ ٹرائل بارے کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کو کیسز کی سماعت بارے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا، رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، رجسٹرارآفس نے 20 اور 21 جنوری سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا، آینی بینچ کے رکن جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کے لیے دستیاب نہیں تھے۔دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2 اور لاہور سے ملتان تک ایم 3 بند ہیں۔   اسی طرح، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم 4 پر ٹریفک کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور ملتان سے اوچ شریف تک ایم 5 پر بھی انٹری بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔   موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو...
    لاہور (آئی این پی) سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جہاں حادثے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ظفر اقبال اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی، دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ...
    سٹی42:    پنجاب کے مختلف شہرآج شب بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔  موٹر وے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو مکمل جبکہ لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو جزوی طور پر بند کر دیا ۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک بند کیا گیا ۔ Waseem Azmet
    واشنگٹن:تحقیق کاروں نے ایک اہم دریافت کے ذریعے دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں تیار کیا گیا تھا۔ بینالاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  ایم آئی ٹی (MIT) کے پروفیسر جوزف ویزنبام کی تخلیق کردہ یہ ابتدائی چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی بنیاد رکھنے والوں میں شمار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں نے ایم آئی ٹی کے آرکائیوز سے پرانے کمپیوٹر کوڈ کے دھندلے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا اور 60 سال سے گمشدہ کوڈ کو دریافت کیا۔ اس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ELIZA کو اس کی اصل شکل میں دوبارہ بحال کیا گیا۔ ELIZA کو ایک لینگویج ماڈل کے طور پر تیار کیا گیا تھا جو صارفین کے ساتھ...
    محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے۔ MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔ ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا تھا۔  محققین کا کہنا ہے...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فیصل اسپتال میں 35 سالہ مریض کے دل میں مصنوعی ہارٹ پمپ کی پیوند کاری مکمل طور پر روبوٹ کے ذریعے کی گئی۔ اس سے قبل دل کے ناکارہ ہونے کے سبب مریض 120 روز سے اسپتال میں داخل تھا۔ اس دوران اس کے گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ یہ آپریشن شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال کے ہارٹ سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر فراس خلیل کی قیادت میں روبوٹک سرجری کی ماہر ٹیم نے انجام دیا۔ آپریشن کے بعد مریض کو صرف 4 روز تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔اس سے قبل روایتی طریقے سے کیے جانے والے اس نوعیت کے آپریشن کے بعد مریض...
    یمن کے ایک دور افتادہ جزیرے پر ایئر اسٹرپ (فضائی پٹی) کا انکشاف ہوا ہے۔ اس فضائی پٹی یا چھوٹے ایئر پورٹ کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اِس جزیرے کو حوثی ملیشیا نے نشانہ بنایا۔ خبر رساں اداروں نے بتایا ہے کہ یہ فضائی پٹی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کی تعمیر کردہ ہے کیونکہ سعودی عرب کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور دیگر گروپوں کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے بھی خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ حوثی ملیشیا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند جبکہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بھی بند کردیا گیا۔قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے، دھند کے باعث موٹر وے پر کوٹ مومن سے اسلام آباد انٹرچینج تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں شیخوپورہ اور سرگودھا میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں جس قبیلے سے ہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں روزانہ کے شوکاز نوٹسز سے بہت تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو بےشک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ بیان دیا ہے۔ میں نے کوئی بیان نہیں بلکہ جواب دیا ہوتا ہے۔ اگر مجھے پارٹی میں رکھتے بھی ہیں تو میں جواب دیتا رہوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ میرے خلاف بات کرے گا اور میں خاموش رہوں گا یہ ممکن نہیں۔ میں...
    شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف  حصے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا   تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی  کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ...
      آج کل کی تیز رفتار دنیا میں، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بات چیت کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ فوری رابطے اور معلومات کی تیز تر ترسیل کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، ایک رجحان سامنے آ یا ہے جس میں اہم سرکاری نوٹیفیکیشنز اور سرکولر وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی بہترین طریقہ ہے یا ہم صرف ایک آسان شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں؟ رسمی رابطے کی روایات ہمیشہ تحریری شکل میں رہی ہیں، چاہے وہ میمو، ای میل یا سرکاری خطوط کی صورت میں ہوں یا کسی اور صورت میں۔ تحریری پیغامات میں ایک خاص نوعیت کی حاکمیت اور شفافیت ہوتی ہے۔ اس...
    سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔   سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن  پی آئی اے کی  پروازیں چلا کر  نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا...
    لاہور : لاہور میں سردی کی شدت ابھی تک برقرار ہے، اور آج دن بھر شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر میں آج بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔   موسمی تجزیے کے مطابق، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ دوسری جانب، شدید دھند کے باعث لاہور میں موٹروے ایم ٹو، ایم 4 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔...
    ‎معروف اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14‘ سیریز ریلیز کر دی۔‎جدید سپیسی فیکیشنز سے آراستہ یہ فون شیاؤمی کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ شیاؤمی نے Redmi Note Note 14 Pro+5G، Redmi Note 14 Pro اور Redmi Note 14 سریز لانچ کردی۔ موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔‏ Redmi Note 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔ ریڈمی نوٹ سیریز ہماری سب سے بہترین اور...
    لاہور: اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14 سیریز ریلیز کر دیا ہے، جس کی قیمت سمیت تمام تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ‎لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی کے جدید اسپیسفی کیشنز سے آراستہ اسمارٹ فون متعارف کروایا گیا۔ شیاؤمی نے ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی، ریڈ می نوٹ 14 پرو، اور ریڈ می نوٹ 14 سیریز لانچ کردی ہے، موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔ کمپنی کے نمائندے سفیان احمد نے بتایا کہ ریڈ می نوٹ 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2025ء) شیاؤمی نے آج انتہائی متوقع ریڈمی نوٹ 14 سیریز کے اجراء کا اعلان کیا۔ یہ نئی سیریز تین ڈیوائسز پر مشتمل ہے جو ریڈمی نوٹ کو ایک نئی بلندی تک لے جاتی ہیں: ریڈمی نوٹ 14 پرو+ فائیو جی، ریڈمی نوٹ 14 پرو، اور ریڈمی نوٹ 14۔ ہائی ریزولوشن اے آئی کیمرہ سسٹم، شاندار پائیداری، اور متاثر کن تجربے کے ساتھ، ریڈمی نوٹ 14 سیریز میں ہر پہلو میں اپ گریڈز شامل ہیں تاکہ فلیگ شپ خصوصیات کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکےریڈمی نوٹ 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پرو ویریئنٹس میں طاقتور 200MP پرو گریڈ اے آئی کیمرہ...
    (تحریر: سہیل یعقوب) موت برحق ہے اور ہم سب یہ مانتے اور جانتے ہیں کہ موت کا ایک دن مقرر ہے، مگر یہ کبھی نہ سوچا تھا کہ موت ٹینکروں کی صورت میں کراچی کی سڑکوں پر انتظامیہ کی آشیرباد سے یوں دوڑنے لگے گی۔ ایک خبر کے مطابق 2024 میں کراچی میں ٹریفک کے حادثات میں 482 افراد اپنی جان سے گئے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق یہ تعداد 601 افراد کی ہے اور نئے سال کے گیارہ دنوں میں 27 لوگ ٹریفک کے حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ اسی اوسط سے چلتا رہا تو اللہ نہ کرے 2025 کی تعداد یقیناً 2024 سے زیادہ ہوجائے گی۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں ٹریفک...
    کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ  انسداد تجاوزات  نے ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاونڈیشن کو سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں قائم میت بس ٹرمینل خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا/ نوٹس کے مطابق سنگم گراؤنڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارک کی زمین ہے اور اسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فیڈرل بی ایریا میں واقع اس میت بس ٹرمینل کے دستاویزات تین روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں دستاویزات فراہم نہ کیے گئے تو کے کے ایف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے...
    میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا۔آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔ بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود...
    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد  کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
    ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
    لاہور : ملک کے کئی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1 رشکئی سے صوابی، ایم 3 درکھانہ سے سمندری، ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔   موٹروے پولیس نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔   ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کرنے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے...
    اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری  کردیا ہے۔نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب کیا گیا ہے  اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس سے متعلق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔بانی چیئرمی پی ٹی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
    پارٹی کے خلاف بیان بازی، شوکاز نوٹس جاری، شیر افضل کا میڈیا سے وقتی دوری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا موقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا جبکہ انہوں نے میڈیا سے ایک ہفتہ دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں، میں نے کسی پر وار نہیں...
    ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ڈائمنڈ لین پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ۔ موٹرسائیکل سواروں کے لیے گرین لین کا آغاز کردیا گیا ۔سی ٹی او اطہر وحید نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پرفیروزپورروڈ پر گرین لائن کا آغاز کردیا گیا ہے،گرین لین صرف موٹر سائیکل سواروں کے لئے مختص کی جائےگی،ایک فٹ اونچی دیوار بنا کر باقی روڈ سے علیحدہ کیا جارہا ہے۔ موٹر سائیکل سوار صرف ڈائمنڈ لین کے اندر ڈرائیو کریں گے،ڈائمنڈ لین کے علاوہ باقی روڈ صرف گاڑیوں کے لئے مختص ہوگا،فیروزپور روڈ کے بعد دیگر شاہراہوں پر ڈائمنڈ لین بنائی جائے گی،کلین اینڈ کلئیر،ڈائمنڈ لین اور روڈانجینئرنگ سے ٹریفک کو بہتر بنایا جائیگا ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پیر کو صحافیوں کی ملاقات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے.سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہئے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے. ڈسٹرکٹ...
    پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنمائوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔۔شیر افضل سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ۔دوسری جانب شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے تک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے گزشتہ سال بھی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی حلف برداری کیلئے نیا سوٹ کیوں نہیں خرید سکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے اور کیس کو اپنے انداز سے بھیجتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے۔ شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو اگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر...
    بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے،  آپ کے بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اگاہ کیا گیا تھا،آپ نے پہلے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کو متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر سات روز کے اندر جواب طلب کر لیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کوشوکاز نوٹس کاجواب دینے تک میڈیا اور عوام میں پارٹی نمائندگی کرنے اور بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو جاری کئے گئے شوکازنوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید کوئی تنازع یا مسئلہ پیدا نہیں کریں۔شوکاز نوٹس...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب یا گیا ہے  اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو تیسری بار شوکاز نوٹس جاری کر دیا. ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر تیسری بار شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کے بیانات پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں‌ نوٹس میں کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں، آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا...
    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب یا گیا ہے اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا...
     ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔  شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا۔شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے...
    اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیں دوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عدالتصحافی فرحان ملک کی  سفری پابندیوں  کے خلاف درخواست پر فریقین کو 20 جنوری کے لئے نوٹس جاری کردیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے ربرو صحافی فرحان ملک کی  سفری پابندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل اسٹیبلشمنٹ کی جمہوریت میں مداخلت پر اپنے رائے رکھتے ہیں، درخواست گزار یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے ذریعے رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اس کہانی میں دلچسپی نہیں ہے، ہمیں حقائق بتائیں کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ قطر جاتے...
    رحیم یار خان کے تھانہ ظاہر پیر کے علاقے بستی لاشاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے سینئر افسران، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، اندھڑ، شر، اور کوش گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ دو طرفہ...
    لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آئی ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 کو روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے۔   موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سفر...
    آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی ۔ 291رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 150 پر ڈھیر ہو گئی ۔ مارک چیپمین نے81 رنز بنائے ، اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے ، پاتھم نسانکا 66 ، کوسال مینڈس 54 اور جانیتھ لیانگے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی کی طرف سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا...
    پنجاب کے مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ ہوگئی، ایم 2 لاہور اسلام آباد شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر راہولی، گکھڑ، وزیر آباد سے گجرات تک شدید دھند ہے۔  گوجرانوالا ایکسپریس وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے، جہلم، حافظ آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ ترجمان موٹر وے سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان لینے لگی۔ ٹیپو سلطان روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، گھگھر پھاٹک کے قریب واٹر ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچلا،2 روز کے دوران 5 افراد واٹر ٹینکر تلے کچلے گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کراچی میں ہر دوسرے دن شہریوں کو کچلا جارہا ہے، ڈرائیور کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو تو روڈ پرنہ آنے دیا جائے۔
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود پہلوان فقیرکے قریب کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے سجاد ابڑو سے 25 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کے 2 موبائل چھین لیے، مولاداد تھانے کی حدود نئوں واہ کے قریب سے ممتاز ٹالانی سے 30 ہزار نقدی اور 2 موبائل چھین کر مسلح افراد فرار ہو گئے، جبکہ واٹر سپلائی کے قریب مصطفی ٹالانی کو مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور 1500 روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہو گئے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔ کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔...
     سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حسان نیازی کا جرم صرف فوج کی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے۔ حسان نیازی اپنے ماموں کے نقشے قدم پر چلنے کی وجہ سے اس حال میں ہے۔ حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد، دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرتا رہا ہے۔ اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھی یادداشت بحالی کے لئے ویڈیو شیئر کر رہی ہوں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...
    صوبائی وزیراطلاعات  عظمی بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو شیئر  کرتے ہوئے کہا ہے حسان نیاز ی تشدد ،دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرنے پر  اپنے  ماموں پر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے اپنے بیان  میں کہا ہے  حفیظ اللہ نیازی کی وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے ،  و ہ  یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں ، انکا اپنا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں پر چلا گیا ہے ، حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد،دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اسکا پورا ٹریک ریکارڈ ہے ، اگر...