کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل شخص 3 بچوں کا باپ تھا، دہلیز پر معیز کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس حکام نے حاصل کرلی، مقتول کی معیز کی 11 سال کی بیٹی، 8 اور 6 سال کے 2 بیٹے ہیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح ہے کہ 40 برس کا معیز آفس جانے کےلیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔

اسی دورن موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو آتے ہوئے دکھائی دیے، جنہوں نے پینٹ، شرٹ اور جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔

موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ڈاکو نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اور وہ شہری معیز کے قریب اتر کر اس کے ہاتھ سے موبائل چھینتا ہے۔

شہری موبائل فون چھیننے والے ڈاکو سے گتھم گتھا ہوجاتا ہے اور اس دوران اسلحہ بردار دوسرا ڈاکو شہری معیز پر گولی چلا دیتا ہے، مقتول کو ایک گولی سر پر لگی تھی۔ دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ رواں سال پہلے ہی ماہ کراچی میں 5 افراد ذرا سی مزاحمت پر قتل کیے جاچکے ہیں۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں کا روڈ میپ بنایا جارہا ہے۔ علاقے کی جیو فینسنگ کروائی جائے گی، مقتول معیز یو پی ایس کی نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مزاحمت پر قتل

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 16 مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ قمرالنسا زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گا۔

پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ حسیب کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ ایک گولی نوجوان کے ہاتھ پر لگی تھی تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • چوری شدہ موٹرسائیکل مالک کے سامنے آگئی، چور پھر فرار، ویڈیو سامنے آ گئی
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈال کر ویڈیو بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی، آفاق احمد
  • لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق
  • چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی