حسان نیازی ماموں کی طرح دہشتگردی اور فساد کوپرموٹ کرتاہے ،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پینٹ لہرانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے حسان نیاز ی تشدد ،دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرنے پر اپنے ماموں پر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے حفیظ اللہ نیازی کی وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے ، و ہ یقینا تکلیف سے گزر رہے ہیں ، انکا اپنا بیٹا حسان نیازی اپنے ماموں پر چلا گیا ہے ، حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد،دہشتگردی اور فساد کو پرموٹ کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اسکا پورا ٹریک ریکارڈ ہے ، اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھی یادداشت بحالی کے لیے ویڈیو شیئر کررہی ہوں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حسان نیازی
پڑھیں:
ڈی چوک احتجاج، عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔
خیال رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 3، تھانہ نون میں 2 ، مارگلہ، آبپارہ اور ترنول میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔