Nawaiwaqt:
2025-04-29@21:59:59 GMT

پنجاب، مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پنجاب، مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ

پنجاب کے مختلف موٹرویز پر دھند کی شدت معمول سے زیادہ ہوگئی، ایم 2 لاہور اسلام آباد شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر راہولی، گکھڑ، وزیر آباد سے گجرات تک شدید دھند ہے۔ 

گوجرانوالا ایکسپریس وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے، جہلم، حافظ آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر وے سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں جبکہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک شہر میں دھند کی شدت برقرار رہے گی، کل شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دھند کی

پڑھیں:

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، پنجاب سے 12 ہزار سے زائد غیرملکی ڈی پورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے سے اب تک افغانیوں سمیت 12 ہزار 762 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

انخلا مہم کے دوران 12 ہزار 936 غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا جبکہ 174 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جعلی دستاویز پر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش کرنے والا افغان شہری گرفتار

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں جہاں ڈی پورٹ کیے جانے سے قبل غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو رکھا جاتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے یقین دلایا کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظررکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان شہری ترجمان پنجاب حکومت غیرملکی

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا
  • کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے کب تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے؟
  • غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، پنجاب سے 12 ہزار سے زائد غیرملکی ڈی پورٹ
  • بلوچستان میں ہیٹ ویو، انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ
  • ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی
  • ملک میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی: 24 گھنٹوں میں 66 جرائم پیشہ افراد گرفتار
  • پنجاب: ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
  • حیدرآباد، ٹنڈو یوسف قبرستان میں ایدھی رضاکاروں پر تشدد، ترجمان ایدھی کا شدید احتجاج