جیکب آباد: مسلح افراد نے شہریوں کو نقدی اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود پہلوان فقیرکے قریب کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے سجاد ابڑو سے 25 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کے 2 موبائل چھین لیے، مولاداد تھانے کی حدود نئوں واہ کے قریب سے ممتاز ٹالانی سے 30 ہزار نقدی اور 2 موبائل چھین کر مسلح افراد فرار ہو گئے، جبکہ واٹر سپلائی کے قریب مصطفی ٹالانی کو مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور 1500 روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
کراچی: مسکن چورنگی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت بختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کال سینٹر میں نوکری پر جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔