سری لنکا نے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دے دی ۔ 291رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 150 پر ڈھیر ہو گئی ۔ مارک چیپمین نے81 رنز بنائے ، اسیتھا فرنینڈو ، ماہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے ، پاتھم نسانکا 66 ، کوسال مینڈس 54 اور جانیتھ لیانگے 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی کی طرف سے میٹ ہینری نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 29.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ سری لنکا
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے ہرادیا
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے شکست دیکر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ جیسن ہولڈر نے صرف 23 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی نے 19 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف کا آسانی سے دفاع کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آندرے رسل اور لوری ایونز کے درمیان 50 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ایونز 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں شارجہ وارئرز کی اننگز ، شراکت داری کی کمی اور زیادہ ڈاٹ بالز کی بدولت متاثر ہوئیشارجہ واریئرز نے پہلی اننگز میں ٹام کوہلر کیڈمور اور جیسن رائے کو جلد کھودیا واریئرز 6 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز تک ہی پہنچ سکے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے روہان مصطفیٰ نے 21 رنز کی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ آخری دو اوورز میں 54 رنز درکار تھے کپتان ٹم ساؤتھی نے 19 ویں اوور میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ مائرز نے آخری اوور میں ساؤتھی کو آؤٹ کیا اور وارئرز نے 19.3 اوورز میں 129 رنز بنائے۔اس سے قبل ایڈم ملن نے اپنے ابتدائی اسپیل میں فل سالٹ اور کائل میئرز کو آوٹ کیا اس وقت نائٹ رائیڈرز کا اسکور 3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز تھا۔ ان کے آؤٹ ہونے سے قبل میئرز نے 2 چوکے اور 2چھکے لگا کر نو گیندوں پر 21 رنز بنائے تھے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے جو کلارک نے 27 گیندوں پر 32 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب مائیکل پیپر کو عادل رشید نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔ لوری ایونز نے 31 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ آندرے رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے اس شراکت داری میں 27 گیندوں پر 50 رنز بنے اور اننگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز پر ختم ہوئی۔ڈیوڈ ولی کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔