پنجاب میں شدید دھند، موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند چھا گئی ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، اور موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری روک دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم 5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: گئی ہے
پڑھیں:
پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری
پنجاب بھر میں آج سے گرمی میں شدید اضافے کا امکان، وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی پنجاب میں 14 تا 18 اپریل درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے۔ تاہم گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ بھی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ ’ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ دھوپ میں غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز اور ہائیڈریٹ رہنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔‘
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ریسکیو 1122 کو ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی، ORS اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بھی بڑھ سکتی ہے۔