خاتون پیراشوٹر سیاح ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر ہلاک؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولش سیاح کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھیں۔
38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔
جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔
تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔
ادھر ان کے دوستوں نے کافی دیر تک خاتون سیاح کو آتے نہ دیکھا تو ان کی تلاش شروع کی اور جب حقیقت کا پتا چلا تو کافی دیر ہوچکی تھی۔
امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک روسی کھلاڑی اسی علاقے میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے جنگلات میں گر گئے تھے۔
خوش قسمتی سے وہ درختوں کے گھنے جھنڈ پر گرے جس سے ان کی جان تو بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ برس مارچ میں بھی ایک 27 سالہ ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسل کر گرنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا
مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔
اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم 'گھسپیٹیا' کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔
بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا، "پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔"
اروشی نے مزید کہا، "یہ فلم کا ہی ایک سین تھا، اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ پروڈیوسرز نے ہم سے درخواست کی کہ اس سین کو پہلے لیک کر کے فلم کی تشہیر کی جا سکے۔ یہ ایک طرح سے لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔"
واضح رہے کہ اداکارہ نے بالی وڈ میں فلم 'سنگھ صاحب دی گریٹ' سے قدم رکھا اور وقت کے ساتھ کئی مشہور فلموں جیسے 'ہیٹ اسٹوری 4'، 'سانم رے'، 'کابل' اور 'پاگلپنتی' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی آنے والی فلم 'ڈاکو مہاراج' بھی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔