کراچی کے نوجوانوں کااغوا‘ گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے 3 نوجوانوں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مغوی نوجوان کی بازیابی کرائیں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ تین نوجوانوں کو ڈاکوئوں نے زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان کراچی سے سکھر جا رہے تھے کہ انہیں کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔ اغواء کار مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور ثقافت کا اہم کردار ہے، ہماری بہت پرانی تاریخ اور ثقافت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انڈس سویلائزیشن کے لوگ ہیں، ہمیشہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر اس نئے دور کا مقابلہ کرتے ہیں تو ہم ترقی کریں گے، اگر ہم آپس میں ہی لڑ پڑیں گے تو پھر کیا ہوگا، پھر ہم نوجوانوں کی امیدوں کے مطابق پورے نہیں اتر سکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اگر سپر پاور ہے تو انہوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا، قائد عوام کا جو وژن تھا اگر ہم اس کو اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے۔