Express News:
2025-01-18@19:15:37 GMT

60 سال پرانا دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ’زندہ‘ ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے جو کہ دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ہے۔

MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔

ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا تھا۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ ایک لینگویج ماڈل کے طور پر جس کے ساتھ صارف بات چیت کر سکتے ہیں الیزا کا آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی نمایان مقام ہے۔

الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ مثال کے طور پر الیزا کہے گا، "براہ کرم مجھے اپنا مسئلہ بتائیں۔ اور اگر صارف جواب میں کہے کہ "سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں" تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، "کس بنیاد پر؟۔"
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

سٹی ریلوے اسٹیشن ریلوے کالونی ریلوے ڈسپنسری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔

متوفی کی شناخت 45 سالہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، ریلوے پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف
  • بلجئیم میں “پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد
  • ہم کسی ایک قیدی کو بھی زندہ رہا نہیں کروا پائے، غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ کا برملا اعتراف
  • کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • چکن سستا ،انڈوں کی قیمت کیا؟ جانیں
  • پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگیا
  • مرغی کا گوشت سستا ہو گیا،فی کلو قیمت کتنی؟ جانیں
  • جنوبی افریقا:غیر قانونی کان کنی کرنیوالے 87 مزدور بھوک سے ہلاک
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ، اسرائیل نہیں امریکہ کی بھی شکست ہے، حافظ نعیم الرحمان