ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے  کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیلئے بند ٹریفک کی

پڑھیں:

حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔
غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصدلوگ فلسطین کے حامی ہیں، دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہاریکجتی کررہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔
ان کیا کہنا تھاکہ لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا لیکن لیاقت علی خان نے کہا کہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے 22اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ فسلطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، فلسطینی قیادت سے اس کی توثیق حاصل کرلی ہے، دیگر ممالک کی تحریکوں سے بھی بات کریں گے اور اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی پارٹی کی ہڑتال نہیں ہے، یہ فلسطینیوں کیلئے آواز ہوگی ہم ایک دن اپنا کاروبار بند کریں گے، کشمیر سے گوادر تک اور پورا ملک ہڑتال کرکے بتائے گا یکجہتی کس کو کہتے ہیں۔

شارجہ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • ملک میں گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان ،ٹریفک پلان بھی جاری
  • امریکی اندھا دھند محصولات سے عالمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، چینی ریاستی کونسل
  • (ن) لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
  • سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا