لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔

بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ڈبل ڈیکر بسوں کیلئے نئے ڈپوز بنائے جائیں گے۔ ایک لاکھ سٹارٹ اپس کو اس سال شروع کیا جائےگا۔ کاٹن و گنے کی پیداوار کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ گنے اور کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کئے گئے ہونہار پروگرام کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں جبکہ ایک جماعت نے اپنے مقاصد کیلئے نوجوانوں کو انتشار کیلئے استعمال کیا اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ کے بجائے پیٹرول بم تھمائے۔

9 مئی کو انقلاب کے نام پر بغاوت کی گئی۔پی ٹی آئی رہنماءاعجاز چودھری نے کہا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں چھوڑا سب کچھ توڑ پھوڑ دیا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملے گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاﺅنڈ کیس کا سامنا کرنے سے کیوں بچ رہے ہیں ؟ انہیں عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی کی جب صبح آنکھ ہی نہیں کھلے گی تو اس میں عدالتوں کا کیا قصور ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی

پڑھیں:

فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھا میںسے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائےگی، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آزاد ہوں گے، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہو گی۔

پاکستان سپر لیگ 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’’آسان کاروبار کارڈ‘‘کون اہل ہے،اپلائی کس طرح کیا جائے،جا نیں
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور