Jasarat News:
2025-01-27@04:32:13 GMT

ایف بی ایریا میں گھرکی دہلیز پرڈکیتی مزاحمت پرشہری قتل

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کر دیا گیا،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے سارا منظر ریکارڈ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا ،جوہرآباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 15 رائل سویٹس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ معیز ولد عبدالحفیظ جاںبحق ہوگیا۔ جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر کی دہلیز پر شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 40 سالہ معیز آفس جانے کے لیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر تے ہوئے نکلا ۔اسی دورن اس کے عقب سے موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکو آ گئے جنہوں نے پینٹ، شرٹ اورجیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی، موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ڈاکو نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اور وہ شہری معیز کے قریب اتر کر اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھینتے ہوئے نظر آیا اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ڈاکو اسلحہ تانے کھڑا رہا ۔ڈکیتی کے دوران شہری موبائل فون چھیننے والے ڈاکو سے گتھم گتھا ہو گیا ، اسلحہ بردار ڈاکو اپنی موٹر سائیکل پیچھے کی جانب لے کر جاتا ہے اور شہری پر گولی چلا دیتا ہے شہر ی معیز گولی لگتے ہی وہ سڑک پر گر جاتا ہے۔، مقتول معیز کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔بعدازاںملزمان فرارہوگئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل کی دہلیز پر

پڑھیں:

حیدرآباد،سائٹ ایریا خستہ حالی کا شکار کوئی پوچھنے والا نہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری حیدرآباد نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب باڈی کے ساتھ ایک میٹنگ کی میزبانی کی۔ جس میں صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، سیکرٹری اطلاعات غلام قادر، ممبر گورننگ باڈی عرفان آرائیں، یامین قریشی، حسن ضیا جعفری، آصف شیخ، مرکزی نائب صدر ناصر شیخ اور ساجد آرائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران میں ضیا الدین قریشی، محمد عارف، عبدالستار خان، محمود راجپوت، صلاح الدین خان غوری، عبدالوحید شیخ، سید یاور شاہ، شوکت راجپوت، شوکت شیخ، محمد علی راجپوت، اشفاق احمد سومرو، سیکرٹری رافع قریشی اور دیگر نے صحافیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد کے طور پر روایتی سندھی اجرک پیش کیے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے سائٹ ایریا کو متاثر کرنے والے اہم مسائل بشمول تجاوزات، قبرستان اور انفرااسٹرکچر کے خدشات کو اجاگر کیا۔عبدالرحمن راجپوت نے کہا کو حیدرآباد سائٹ خستہ حال ہو چکا ہے نالے روڈ پر آ چکے ہیں۔ شہرِ حیدرآباد کے ٹیکس دینے والے مرکز کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں کی کہا کے چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے گزشتہ دنوں جو وزٹ کیا وہ شہر کیلیے خوش آئند ہے۔ آٹوبھان کے آخر میں سائٹ ایریا ہے اگر وہاں کا بھی دورہ کرتے تو انہیں اجڑا ہوا سائٹ ایریا نظر آتا۔سائٹ ایریا اربوں روپے حکومت کو ٹیکس کی مد میں دیتا ہے اور لوگوں کے لیے بہترین روزگار بھی فراہم کرتا ہے۔ سائٹ کا انفرااسٹرکچر تباہ ہونے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت کی تقریباً ایک ارب ایککروڑ روپے کی گرانٹ کو فوری ریلیز کیا جائے تاکہ سائٹ ایریا میں کچھ بہتری آسکے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے میں حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں۔حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر امجد اسلام نے میٹنگ کے تمام شرکا کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کی ٹیم تمام اہم معاملات کو حل کرنے کے لیے حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔اجلاس کا اختتام وائس چیئرمین احسن معید شیخ نے صحافیوں کی موجودگی اور قیمتی وقت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد،سائٹ ایریا خستہ حالی کا شکار کوئی پوچھنے والا نہیں
  • کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی ویڈیو سامنے آگئی
  • موٹر سائیکل کے ہینڈل پر 33 لاکھ روپےسے بھرا شاپر لٹکانے والے شہری کیساتھ کیا ہوا؟
  • کراچی، شہری گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر
  • آبپارہ میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار، کس ملک کے شہری نکلے؟
  • کوٹری: بینک منیجر کے گھر سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • محرابپور،ڈکیتی کی واردات میں دو شہری موٹر سائیکلوں سے محروم،مزاحمت پرنوجوان زخمی
  • موٹر سائیکل رکھنے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی
  • لاہور، موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار ورنہ بھاری چالان ہوگا، پولیس حکام