Express News:
2025-01-22@01:00:28 GMT

نامور بھارتی ولن شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجیا رنگراجو، جو راج کمار کے نام سے بھی مشہور ہیں، چنئی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 

اطلاعات کے مطابق، حیدرآباد میں ایک فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد انہیں چنئی منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔

وجیا رنگراجو کے انتقال کی خبر پبلسٹی مینیجر سریش نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تصدیق کی۔ اداکار کے آخری رسومات چنئی میں ادا کی جائیں گی اور مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

وجیا رنگراجو اپنے پیچھے دو بیٹیاں، دیکشتا اور پدمنی چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مداح ان کی یادگار اداکاری کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور گوجرانوالہ کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا ہے۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔

فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا
  • 1992ء میں بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ کشمیریوں کے اہلخانہ تاحال انکی واپسی کے منتظر
  • فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے
  • PSL-10 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی الگ سے رقم ادا کریگا،بھارتی میڈیا
  • اکشے کمار نے بگ باس 18 کے فائنل میں کیوں شرکت نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • شوٹنگ پر نہ پہنچنے والے نامور بھارتی اداکار کی لاش فلیٹ سے برآمد
  • بھارت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ
  • فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں
  • شوٹنگ کے دوران چھت گرنےسے اداکار ارجن کپور زخمی