تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی رہنماوں کیخلاف بیان بازی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے جاری کیا،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا گیا جبکہ شوکاز کا جواب دینے تک میڈیا میں بیان نہ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
نوٹس کے متن کے مطابق آپ نے پارٹی پالیسی اور بانی چیئرمین کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی، آپ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پر بھی تنقید کی، آپ کے بیانات سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا، بانی چیئرمین کی ہدایات پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجودآپ نے بیانات دیے۔
ایل ڈی اےکوصرف ضلع لاہورتک محدودرکھنےکی سمری تیار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست، پولیس کونوٹس جاری، جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کیں۔ عدالت 8 مقدموں میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔