لاہور (آئی این پی) سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جہاں حادثے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ظفر اقبال اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی، دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک، ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنے والے مرد اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں میاں بیوی بن کر منشیات فروشی کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروشوں میں ترب فاطمہ اور فراز شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے جب کہ گرفتار ملزمہ مختلف مقامات پر بھکارن بن کر بھی منشیات فروخت کرتی تھی۔

ملزمان شہر میں اپنی رہائش تھوڑے عرصے بعد تبدیل کرلیتے تھے۔ دونوں ملزمان کرایے پر گھرلیتے ہوئے کبھی خود کو بہن بھائی اور کبھی میاں بیوی ظاہر کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں دھند کے باعث موٹر ویز بند، سفر سے احتیاط کی ہدایت
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست
  • دھند کے سبب آج شب بھی موٹر ویز بند 
  • بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار
  • لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
  • پنجاب میں شدید دُھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
  • پنجاب میں شدید دھند‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند
  • میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
  • پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند