Daily Ausaf:
2025-04-30@03:48:02 GMT

واٹس ایپ میں سال کی پہلی بڑی تبدیلی ، جانیں تفصیل

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

میٹا نے واٹس ایپ میں 2025 کی پہلی بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو میسجنگ ایپ کے ہر پہلو کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیب کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کمپنی کے متعدد اے آئی ٹولز کو استعمال کرسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز موجود ہوں گے جیسے ایک فیچر مقبول اے آئی کریکٹرز کا ہوگا۔آپ مختلف اے آئی بوٹس سے متعدد موضوعات پر چیٹ کرسکیں گے۔اسی طرح اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز، تصاویر اور میٹا کے اے آئی سرچ انجن جیسے فیچرز بھی وہاں دستیاب ہوں گے۔اے آئی اسٹیکرز اور تصاویر کا آپشن تو ابھی بھی دستیاب ہے مگر اس نئی تبدیلی سے سب کچھ ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے گا۔

درحقیقت اس ری ڈیزائن کا مقصد ہی اے آئی کو زیادہ نمایاں کرنا ہے تاکہ ان ٹولز کا استعمال بڑھے۔اس نئی تبدیلی سے کمیونیٹیز ٹیب متاثر ہوگی کیونکہ اسے ختم کرکے چیٹس ٹیب کا حصہ بنا دیا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں کاسٹیوم اے آئی بوٹس پر کام کیا جا رہا ہے۔واٹس ایپ میں یہ نیا اضافہ انسٹا گرام کے اے آئی اسٹوڈیو سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنے افراد اپنے کاسٹیوم اے آئی بوٹس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں۔زیادہ تر تو پہلے سے دستیاب بوٹس سے بات کرکے ہی مطمئن ہو جائیں گے یا حقیقی انسانوں سے چیٹ کو ترجیح دیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ نئی تبدیلی بیٹا ورژن میں متعارف کرائی گئی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کو یہ کب تک دستیاب ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: واٹس ایپ میں اے ا ئی

پڑھیں:

چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ

ریوڈی جنیرو :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں بین الاقوامی صورتحال میں بہت سی نئی تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور حمایت میں تبدیلی نہیں آئی ۔

 

انہوں نے کہا کہ برکس کے بانی ارکان کی حیثیت سے چین اور روس کو برکس فریم ورک  میں  ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو گہرا کرنا چاہئے اور برکس کے اثر و رسوخ  کو مسلسل مضبوط کرنا چاہئے۔لاوروف نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے سامنے روس اور چین کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے یوکرین کے ساتھ بغیر  پیشگی شرائط کے امن مذاکرات شروع کرنے پر روس کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ وانگ ای نے امن مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے چین کے اصولی موقف کی وضاحت کی۔فریقین نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور جی 20 جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے پر اسٹریٹجک   گفتگو  کی اور ایران  اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ کی ویب صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاری
  • بیروزگار ہیں تومسئلہ نہیں! پاکستانیوں کو نوکری کی تلاش کیلئے ویزا دینے والے 7 ممالک سے متعلق جانیں تمام تفصیلات
  • چین اور روس کے درمیان باہمی اعتماد میں تبدیلی نہیں آئی، چینی وزیر خارجہ
  • معروف چینی کمپنی کی جانب سےکم قیمت اورمہران جیسی چھوٹی الیکٹرک کار لانچ ، اہم خصوصیات اور قیمتیں کیا ؟ جانیں 
  • مرغی اور انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، کتنی ؟ جانیں
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ،نئی قیمت جانیں
  • وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟
  • پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، مگر کیوں؟
  • پی ایس ایل 10: دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
  • پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، مگر کیوں؟