معروف اسمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے پاکستان میں اپنا نئی اسمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ  14‘ سیریز ریلیز کر دی۔جدید سپیسی فیکیشنز سے آراستہ یہ فون شیاؤمی کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔

شیاؤمی نے Redmi Note Note 14 Pro+5G، Redmi Note 14 Pro اور Redmi Note 14 سریز لانچ کردی۔

موبائل میں ہائی ریزولوشن AI کیمرہ سسٹم، آل اسٹار پائیداری اپ گریڈ کے ساتھ موجود ہے۔‏ Redmi Note 14 سیریز کے مرکز میں موجود کیمرہ سسٹم فلیگ شپ فوٹوگرافی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ہیڈ آف مارکیٹنگ سفیان احمد کا کہنا تھا کہ یہ رواں سال کسی بھی موبائل کمپنی کا لانچ ہونے والا پہلا موبائل فون ہے۔ ریڈمی نوٹ سیریز ہماری سب سے بہترین اور سب سے زیادہ سیل ہونے والی سیریز ہے۔‏Redmi Note 14 ویریئنٹس، 8+128 GB اور 8+256 GB میں دستیاب ہے جن کی قیمتیں 53,999 اور 57,999 ہیں۔

‏Redmi Note 14 Pro 2 ویریئنٹس، 8+256 GB اور 12+512 GB کی قیمتیں 79,999 اور 94,999 ہیں۔‏Redmi Note 14 Pro + 5G 12+512GBکی قیمت 144,999 ہے۔ ہم صرف فون نہیں، ایل ای ڈیز، گاڑیاں اور دیگر اشیاء لانچ کررہے ہیں۔

سی ای او ایئر لنک مظفر حیات پراچہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو ڈھائی سال قبل شاؤمی کا فون بنانا شروع کیا۔یہ کتنی اعزاز کی بات ہے تمام فون پاکستان میں بن رہے ہیں۔انٹرنیشل معیار کے مطابق ہم ڈھائی سال میں اس مقام تک پہنچ گئے ہے۔ٹی وی کی ایک نئی کیٹیگری لانچ کی ہے۔آنے والے وقتوں میں جب یہ تمام آٹومیشن سمیت دیگر اشیاء پاکستان میں ہی بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئے دور میں آگیا ہے اب پاکستان میں ٹیکنالوجی کے پروڈکٹس بننے شروع ہو گئے ہیں۔ ان کی ایکسپورٹ آنے والے دنوں میں ہوگی اور زرمبادلہ میں ٹریڈ ڈیفیسٹ میں بہت مدد ملے گی۔شاؤمی کی لانچ کی گئی نئی کار دنیا کے مشہور برانڈز کے مقابلہ کی ہے۔سوا لاکھ کاریں وہ فروخت کر چکے ہیں۔آنے والے وقتوں میں ہم شائومی سے  کہہ سکتے ہیں آہیں پاکستان میں کاریں بنائیں اور ایکسپورٹ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں 9 مئی سے متعلق ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا  کہ میرا کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جو کیسز رہ گئے ہیں وہ آئندہ دو روز میں مقرر کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ہمارے لیے ملٹری کورٹس بن چکی ہیں، سپریم کورٹ سے کوئی لیٹر بھی جاری ہوا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی نے کہا کہ ایسا کوئی لیٹر جاری نہیں ہوا، نامزد ملزم رضوان مصطفیٰ کے وکیل ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے اور استدلال کیا کہ 143 گواہان ہیں،چار ماہ میں ٹرائل مکمل نہیں ہوسکے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ زرا اونچی آواز میں پڑھیں، قانون کیا کہتا ہے، ایک ماہ اضافی دیکر چار ماہ کا وقت اسی لیے دیا تاکہ ٹرائل مکمل ہو جائے۔

دوران سماعت خدیجہ شاہ کے وکیل سمیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور میری مؤقف اپنایا کہ موکلہ تین کیسز میں نامزد ہے، عدالت آبزرویشن دے مزید کیسز میں نامزد نہ کیا جائے، ہمارے حقوق متاثر نہ ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے خدیجہ شاہ کے وکیل سے مکالم  کیا کہ بے فکر رہیں آپکے حقوق متاثر نہیں ہونگے، ہم آرڈر میں خصوصی طور پر لکھ دیں گے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تمام کیسز میں یہ آبزرویشن دیدیں، بعض کیسز میں چلان کی کاپیاں نہیں فراہم کی جاتیں،  چیف جسٹس پاکستان نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ تمام ریکارڈ فراہم کیا جانا چاہیے۔

ملزم خضر عباس کی میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے موکل کی عمر بیس سال یے وہ بیمار ہیں، اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسا کریں گے تو جیل میں موجود تمام بیمار رہا ہو جائیں گے۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے اور متعلقہ ہائی کورٹس کو ہر پندرہ روز میں عمل درآمد رپورٹس بھی پیش کرنے کی ہدایت کی اورنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پرسوں تک ملتوی کردی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
  • سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی
  • پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
  • اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ
  • ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور الیکٹرانک درآمدات کو جوابی ٹیرف سے چھوٹ دیدی