کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے 2مختلف کا رروائیوں میں 3موٹر سائیکل سنیچرزسمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے 6موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکلوں کے پرزے اور اسلحہ بر آمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نے کارروائی میں 3موٹرسائیکل سنیچرز محمد اعظم،محمد طلحہ اور احسان اللہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے پیزا ڈیلیوری بوائے سے چھینی گئی ایک عدد موٹر سائیکل سمیت 3 عددموٹر سائیکلیں ،ایک عدد ٹی ٹی پستول 30بور اور ایک موبائل برآمد کر لیاگیا ہے، ملزمان کے خلاف زرغون آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسی طرح ایس ایچ او صدر اور عملے نے کلی اسماعیل میں ایک گھر سے 3عدد موٹر سائیکلیں اور متعدد موٹر سائیکلوں کے پرزے برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 2ملزمان فرار ہو گئے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،27ملزمان گرفتار

 راولپنڈی پولیس نے24گھنٹوں میں کارروائیوں کے نتیجے میں27ملزمان گرفتار کیے۔ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے2ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار، 7موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 15 ہزار روپے برآمدہوئے۔پتنگ سپلائر گرفتار،3000پتنگیں 20 ڈوریں برآمد، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان گرفتار، 4منشیا ت فروش جبکہ7شراب سپلائرز گرفتار، ساڑھے4کلو سے زائد چرس اور62لیٹر شراب برآمد، کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 4ملزمان گرفتارکیے گئے۔چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ۔  

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،27ملزمان گرفتار
  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8 کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
  • گولارچی،بائیک لفٹرگروپ کا سرغنہ گرفتار ،مقدمہ درج
  • محرابپور،کسان و شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • کراچی: موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار
  • شہر سے70 سے زائد موٹر سائیکلیں‘رکشے ودیگر گاڑیاں چوری وچھینی گئیں
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار