2025-04-15@16:01:00 GMT
تلاش کی گنتی: 598
«نہیں تھے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: لاپتا افراد سے متعلق درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔ اسپیشل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا ، جس میں جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں۔ بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔
جمعیت علما اسلام ‘س’ کے سربراہ اور مرحوم مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کے دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے عبدالحق ثانی ان کے جانشین بن گئے ہیں۔ پارٹی نے انہیں بلا مقابلہ والد کی جگہ نیا سربراہ بھی مقرر کردیا ہے۔ 30 سالہ عبد الحق نے ایک ایسے وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے جب ان کا خاندان والد سے محرومی کے غم سے دوچار ہے اور پارٹی بھی انتہائی کمزور پوزیشن پر کھڑی ہے۔ حقانی خاندان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی اچانک موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے عبدالحق ثانی کو جانشین مقرر کیا گیا۔ اور باقاعدہ...

کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، اب وہ ٹرمپ کی تعریف پر ناراض ہیں، رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمیں خود کو ایک آزاد ملک کے طور پر کھڑا کرنا چاہیے۔ پہلے کچھ لوگ کہتے تھےکہ ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، بدقسمتی ہے ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر ایک خوش تو ایک ناراض ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں، انہیں پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے۔افغانستان میں صورتحال سے پاکستان نبردآزما ہے یہ ہماری پیدا کردہ نہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف حکومت کو آنکھوں پر کیوں بٹھایا؟ ان کا کہنا تھا کہ...
حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں ،خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ،ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ 13بے گناہ شہری شہید، 32زخمی ہو گئے حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے ، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے، آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے سے پارٹی ناراض نہیں ہے پارٹی ان لوگوں سے ناراض ہے جنھوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے، ایک سادہ سی بات ہے عمران خان کی رہائی میں یہ لوگ ناکام ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت ناکام ہوئی ہے، جو لوگ ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ووٹ انھوں نے صرف عمران خان کے نام پر ہی دیے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بزدار بھی تو عمران خان نے لگایا تھا، ہم ایک بزدار کو روتے تھے انھوں نے ہم پر چار پانچ لگا دیے ہیں۔ تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا کہ میرا...
قبل مسیح چین اور یورپ کے درمیان آمد و رفت کا راستہ ازبکستان سے ہو کر جاتا تھا جسے بعد میں شاہراہ ریشم کا نام دیا گیا۔ اس شاہراہ کے باعث یہاں کے لوگوں نے تجارتی قافلوں کے گزرنے پر خوب مالی فوائد حاصل کیے اور پھر ساتویں صدی میں یہاں اسلام کی آمد ہوئی اور ثمرقند و بخارا اور تاشقند ایسے شہر بن گئے جہاں پر علمائے کرام اولیائے کرام نے اپنا ڈیرہ ڈالا۔ جلد ہی خلافت عباسیہ کے قیام کے ساتھ ہی یہ علاقہ عباسی خلفا کے زیرنگیں آگیا۔ 1922 سے 1991 تک ازبکستان پر روس کا تسلط رہا۔ 1991 کے بعد اپنے ارد گرد کی دیگر ریاستوں کی طرح ازبکستان آزاد ہوا۔ اس کے فوری بعد ازبکستان...
بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔ پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔ پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور...
پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے 12 ویں روز بھی افغانستان کی سائیڈ سے ایک بار پھر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے. ایک جانب سرحد کی بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب افغان فورسز متنازع حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد ہیں۔فائرنگ سے طورخم بارڈر کے قریب علاقے باچامینا سے مقامی لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور گولا باری سے مقامی آبادی کے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات سے تاحال جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. لیکن لوگوں کو معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے...
لاہور(نیوز ڈیسک)محمد یوسف جو اسلام قبول کرنے سے پہلے یوسف یوحنا کے نام سے جانے جاتے تھے، ایک مایہ ناز سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کی قوم کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 24 سنچریاں اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سنچریاں کررکھی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر میں غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ ہمیشہ صاف ستھرے کردار کے حامل تھے، انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اور وہ ہمیشہ ان کھلاڑیوں کے بارے میں مثبت بات کرتے رہتے ہیں جو اب کھیل رہے ہیں یا ریٹائر ہوچکے ہیں۔ محمد یوسف اپنی ذاتی زندگی میں بڑی تبدیلی سے گزرے ہیں، انہوں نے اسلام قبول کیا جب...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے ہیں، آج آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور دیگر تمام عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز شکست و ریخت سے نکل کر استحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے پورا ایک سال ہوچکا ہے، 2 دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ نئے وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے سے اور ان کی کمٹمنٹ، قابلیت، دیانت اور امانت کے ذریعے پاکستانی عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت نے رمضان پیکیج...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جو ہمارے خیرخواہ نہیں وہ ہمیں ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہیں۔ اسلام آباد مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یکم جنوری 1999 کو فیصلہ کیا کہ کارپوریٹ لا اتھارٹی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کارپوریشن آف پاکستان میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مضبوط کنزیومر پروٹیکشن سوسائٹیز نہیں ہیں اس لیے سی سی پی کا کردار اور بھی زیادہ اہم ہے۔ ہمیں اس بات سے الجھن ہوتی تھی کہ اچھے فیصلے ہونے کے باوجود مقدمات بنتے تھے اور التوا...
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ...
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ قدیم یونانی ریاضی داں اپولونیئس (262 قبل مسیح – 190 قبل مسیح)، جنہیں قدیم دنیا میں ’’عظیم جیومیٹر‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، کی دو کھوئی ہوئی مگر نہایت اہم کتابیں ایک عربی مخطوطے میں محفوظ ہیں۔ یہ مخطوطہ ہالینڈ کے لیڈن یونیورسٹی لائبریریز کے زیرِتحفظ قیمتی مجموعات کا حصہ ہے۔ یہ انکشاف حال ہی میں لیڈن یونیورسٹی پریس کی جانب سے شائع شدہ پچاس ابواب پر مشتمل ایک نئی جلد ’’نبی، شاعر اور علما‘‘ میں کیا گیا ہے۔ اپولونیئس کی معروف تصنیف ’’دی کونکس آف اپولونیئس‘‘ قدیم یونانی ریاضی کی ایک نہایت اہم کتاب تصور کی جاتی ہے جس میں اس نے ہائپر بولا، ایلیپس اور پیرا بولا جیسی شکلوں کا تعارف...
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے جہاں کرکٹ کے عام مداح غم اور غصے میں ہیں وہیں شوبز کی شخصیات بھی ناراضگی کا اظہار کرہے ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن شو کی چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اداکارہ سونیا حسین نے شرکت کی سوالات کے جوابات دیئے۔ جب ان سے میزبان نے پوچھا کہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلے بابر اعظم بہت پسند تھے مگر اب نہیں ہیں۔ اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت جو کھلاڑی پسندیدہ ہیں مجھے ان کا نام یاد نہیں آ رہا ہے۔ اداکارہ نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ مداح کے...
اسرائیل کے شمالی شہر حیفا میں ایک بس اڈے پر چاقو بردار نوجوان نے مسافروں پر حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور ایک بس سے اترا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر بس کے انتظار میں کھڑے مسافروں پر چاقو کے وار کیے۔ حملے میں ایک 60 سالہ مسافر ہلاک جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی گارڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو بردار حملہ آور کو گولیاں مار کر قتل کردیا جس کی شناخت اسرائیلی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ حملہ آور کا تعلق اسرائیل کی دروز کمیونٹی سے ہے اور وہ مبینہ طور پر جرمنی کی شہریت بھی...
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹر بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ نہیں رہے۔اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کے سلسلے میں خصوصی ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں دوران شو اداکارہ نے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔دوران گفتگو میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ساہے ؟جس کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ’قومی کرکٹ ٹیم میں اب تک تو میرے فیورٹ پلیئر بابر بھائی تھےلیکن اب ایسا نہیں ہے‘۔اداکارہ نے کہا کہ اب میرا پسندیدہ کھلاڑی کوئی اور ہے لیکن میں اس کھلاڑی کا نام نہیں جانتی۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’سابقہ کھلاڑیوں میں مجھے فاسٹ بولر شعیب...
کراچی( اوصاف نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات سامنے آگئے ۔ نیو ائیر نائٹ پارٹی کےعینی شاہد کے مطابق وہ ارمغان کو 2016 سے جانتا ہے۔ارمغان میرا بہت اچھا دوست تھا،ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔ نیو ائیر پارٹی پر مصطفی کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا، عینی شاہد کا کہناتھا کہ مصطفی نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی، نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا، مصطفی نے بتایا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں نہیں جاونگا۔مصطفی اور ارمغان کی لڑائی دو اڑھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی،مصطفی نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے، ارمغان پیسے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون نے بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے مطلوب ملزم راحیل پرویز سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ہے، جو 2019 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا جبکہ دیگر ملزمان میں محمد عمر، امام ندیم اور روحان محمود شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے شہریوں سے ویزا فراڈ کیے گئے ہیں، جبکہ یہ دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے، جنہیں ماڈل ٹاون، رحمان گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی کے مطابق راحیل پرویز...
اسلام ٹائمز: زیلنسکی کو اس بدلے ہوئے موسم میں وائٹ ہاؤس کے ایک کوچے، اوول آفس سے، جو کبھی ان کے لیے کوچہء جاناں سمجھا جاتا تھا، یوں نکالا گیا کہ ہماری سماعتوں سے ایک بار پھر ”ہمیں کیوں نکالا“ کی صدا ٹکرانے لگی۔ دیکھنے والوں نے پھر دیکھا کہ کس طرح امریکہ اور یوکرین کی محبت بھری داستان کا اختتام ایک المیے پر ہوا۔ تحریر: سید تنویر حیدر امریکہ جس کسی کو تخت پر بٹھاتا ہے وہ حقیقت میں اس کا بچھایا ہوا تخت نہیں بلکہ ایک ایسا تختہ ہوتا ہے جس کے نیچے ایک بڑا سا گڑھا کھدا ہوا ہوتا ہے اور امریکہ ضرورت پڑنے پر اس تختے کو کسی تخت نشیں کے نیچے سے اچانک کھینچ...

جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی
جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں ،ڈی سیز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو بھی غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے۔ سرفراز بگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح کر دیا، پی ڈی ایم اے کو مستحقین کو منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا، ڈی سیز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں، ارکان اسمبلی...

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو واپس لایا گیا، آٹھ اضلاع سے متعلق عمرایوب سمیت دیگر تمام افراد کے دعوے مسترد کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے بلوچستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ کوئٹہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو حکومت سے کوئی شکایت ہے تووہ پرامن احتجاج کرے لیکن ہائی ویز بند نہ کی جائیں، ماہ صیام میں سڑکوں کی بندش سے بزرگ ، بچے اور خواتین سمیت تمام...
لاہور سے اسلام آباد یا راولپنڈی جائیں تو سرائے عالمگیر سے پہلے یا بعد میں جی ٹی روڈ پر دائیں طرف ایک بڑا دلکش اور عجیب و غریب منظر نظر آتا ہے۔ جب موٹر وے نہیں بنا تھا تو میں اکثر اسلام آباد جاتے ہوئے اس روڈ پر یہ حیران کن منظر بڑی دلچسپی سے دیکھتا تھا۔ اس سڑک کے کنارے ایک انتہائی شاندار بنگلہ ہے ’’جس کی چھت‘‘پر سفید رنگ کی ایک مہنگی پراڈو گاڑی کھڑی دیکھائی دیتا ہے۔ میں نے جتنی بار بھی یہ منظر دیکھا میرے اندر سوالات کا ایک ملا جلا طوفان پیدا ہوا۔ ایک دفعہ مجھے لاہور سے ایک ہائی ایس پر راولپنڈی جانے کا اتفاق ہوا تو ہائی ایس اسی پراڈو والی کوٹھی کے...
’یہ ڈائری ہر اس شخص کو پڑھنی چاہیے جو ناصر کاظمی کی شخصیت اور ان کی شاعری کے پس منظر سے واقف ہونا چاہتا ہے اور موجودہ عہد کے ایک بڑے شاعر کو اس کے اصلی روپ میں دیکھنا چاہتا ہے۔‘ کتابی صورت میں شائع ہونے والی ’ناصر کاظمی کی ڈائری (چند پریشاں کاغذ)‘ کی اہمیت کے لیے مشفق خواجہ جیسے ادب کے پارکھ کی یہ سند کافی ہے، اس کتاب کے مطالعے سے خواجہ صاحب کی بات کی صداقت اور بھی واضح ہوجاتی ہے۔ یہ ڈائری 1948 سے شروع ہوتی ہے اور 1972 میں ناصر کاظمی کے انتقال سے ایک دن پہلے تک کے اندارج پر محیط ہے۔ ناصر نے ڈائریاں گم ہونے کا تذکرہ بھی کیا ہے لیکن...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے بالآخر طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں طلاق سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی مائی کا لال نہیں ہے جو مجھے اور گووندا کو جدا کر سکے۔ کوئی ہے تو سامنے آکر دکھائے۔ گووندا کی اہلیہ نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہ رہے ہیں تاہم اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ الگ الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہم علیحدہ ہوگئے تھے۔ سنیتا نے کہا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تھا، تب ہماری بیٹی بڑی ہو رہی...
خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے معروف علاقے اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعہ کو خودکش دھماکے میں جامعہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہو گئے ہیں جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مولانا حامد الحق دارالعلوم حقانیہ کی مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائش گاہ جارہے تھے تو مسجد کے خارجی دروازے کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، مولانا حامد الحق حقانی اور وہاں موجود لوگ شدید زخمی ہوئے۔ مولانا کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ دارالعلوم حقانیہ کی مسجد...
کراچی میں سیاسی بدنظمی اور قتل و غارت گزرے سالوں میں عام تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس قسم کے سانحات کو جیسے بریک لگ گیا، لیکن اخلاقی تنزلی اور انسان کی وحشیانہ حرکات و سکنات نے معاشرے کا رہا سہا امن و سکون بھی غارت کر دیا۔ پنجاب میں ایسے حالات و واقعات ہر دور میں جنم لیتے رہے اور حویلیوں کے کمروں اور کوٹھریوں میں دل خراش حقائق نے عام لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ گاؤں کے وڈیرے اور سردار معصوم ہاریوں کا خون کرنے کے باوجود قید و بند کی صعوبتوں سے آزاد رہے، زمینیں، باغات، کھیت ان کی اپنی ملکیت تھی، وہاں کے باسی بھی زمین دار کے حکم کے تابع...

مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی
مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ امیر مقام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے۔ اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، صوبے کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، دہشت گرد گھومتے پھرتے ہیں، یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے کہ یہاں کے حالت دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ آپس میں لگے ہوئے ہیں کہ کون سی ایم بنے گا، ان کے احتجاج ناکام ہو چکے ہیں، ابھی گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش انہوں...
اسلام ٹائمز: سترہ اگست سے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی ہجرت کا آغاز ہوا، جن میں سے مختلف اعداد و شمار کے مطابق سرحد کے دونوں جانب 10 سے 30 لاکھ انسان راستے میں ہی موت کا شکار ہوگئے۔ باؤنڈری فورس جو حفاظت کیلئے بنائی گئی تھی، قتل میں شریک ہوگئی۔ تقریباً 93 ہزار خواتین اغوا ہوئیں، جن میں سے اکثر بازیاب نہ کروائی جا سکیں۔ جبری طور پر مذہب تبدیل کروائے گئے، اغوا شدہ خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور یہ واقعات سرحد کی دونوں جانب ہوئے۔ دس لاکھ یا تیس لاکھ افراد کا قتل، ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی نقل مکانی، یہ برصغیر کی تاریخ کا ایک بڑا واقعہ ہے، جسکے عوامل اور اسباب کو جاننا ازحد ضروری ہے۔...
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اپنے ضمیر کاسودا کرتے توآرام سے باہر آسکتے تھے ، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں ہے، کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سوداکیا،دکھ کی بات ہے کابینہ میں وزراءکی فوج لائی گئی ہے،اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا ءکو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، رمضان کے بعد جماعتِ اسلامی ملین مارچ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ضلع نوشہرہ میں واقع دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں مدرسے کے مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ مسلمانوں کے لیے مقدس ماہ رمضان کے آغاز سے قبل آج جعمہ 28 فروری کو اس وقت ہوا، جب بڑی تعداد میں نمازی مسجد میں موجود تھے۔ ضلعی پولیس آفیسرعبد الرشید نے کہا کہ مدرسے کے سربراہ مولانا حامد الحق اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار...
پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے وہ بڑھتے نظر آرہے:جے یو آئی (ف) WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔ جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی...
ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو فاصلے ہم نے کم کیے تھے، ہمیں وہ فاصلے بڑھتے نظر آ رہے ہیں، عید کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان عمران خان نے کیا، ہم ان کے حکم کے پابند نہیں ہیں۔ پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کی قومی یکجہتی کانفرنس میں بطور مبصر شامل ہوئے، بطور مبصر ہی ہم نے اپنا نقطہ نظر ان کے سامنے رکھا اور جو چیزیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوئیں وہ چیزیں کامران مرتضیٰ نے سامنے رکھیں۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی جہانگیرہ تحصیل کے قصبے میں واقع مشہور دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم اور جمیعت علما اسلام س کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی جمعہ کی نماز کے بعد مدرسے کی مرکزی مسجد میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانی ایک پاکستانی سیاستدان اور اسلامی اسکالر تھے، جو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 نوشہرہ 2 سے 2002 کے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے، تاہم 10 اکتوبر 2007 تک پاکستان کی 12ویں قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: نومبر 2018 میں اپنے والد اور دارالعلوم حقانیہ کے مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد...

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد خودکش دھماکا، 5 نمازی شہید، متعدد زخمی
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید کے مطابق جامعہ حقانیہ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد مبینہ خودکش حملہ کیا گیا، جس میں جامعہ حقانیہ کے سربراہ حامد الحق حقانی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے بتایا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، حملے کا ہدف وہی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کی اگلی صفوں میں ہوا ہے۔ ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے...
ایتھنز: یونان کے قریب 2023 میں پیش آنے والے المناک کشتی حادثے میں یونانی حکام کی لاپروائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، جس میں 700 سے زائد تارکین وطن سوار تھے، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایک لیک شدہ آڈیو ریکارڈنگ نے انکشاف کیا ہے کہ یونانی ریسکیو حکام نے کشتی کے کپتان کو ہدایت دی تھی کہ وہ آنے والے جہاز کو بتائیں کہ سوار افراد یونان نہیں بلکہ اٹلی جانا چاہتے ہیں۔ یہ حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا، جس میں 350 پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ صرف 82 لاشیں برآمد کی جا سکیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، یہ حادثہ جدید...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے جو وزرا کی فوج لائی گئی ہے، ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا کو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ انسدادِ دہشتگری عدالت میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100 اس سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹے تھے انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، وہ لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر...
قومی ٹیم کی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس کے بعد ہیڈکوچ عاقب جاوید کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی تک عہدے پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ناقص پرفارمنس کے بعد انکی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کرلی ہے، توقع ہے کہ عاقب جاوید کو یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا چیمپئینز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد تجزیہ کار، ماہرین اور شائقین کرکٹ قومی ٹیم سمیت سلیکشن...
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا ہے، یہاں پروجیکٹس 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)حال ہی میں شائع ہونے والی اسرائیلی فوجی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس نے حملہ تین لہروں میں کیا تھا ۔ اس حملے کے عروج پر 5000 سے زیادہ لوگ غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوج کی طرف سے فراہم کردہ تحقیقات کے خلاصے میں کہا گیا کہ پہلی لہر میں 1,000 سے زیادہ جنگجو شامل تھے جنہوں نے بھاری فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کی تھی۔ دوسری لہر میں 2,000 افراد شامل تھے اور تیسری لہر میں کئی ہزار شہریوں کے ساتھ سینکڑوں عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں دراندازی کی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا...
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے مطالبے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ اداکارہ نے ظہیر اقبال سے شادی کےلیے ان کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے مطالبے کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ظہیر کے خاندان کی طرف سے کبھی بھی اسلام قبول کرنے کےلیے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سوناکشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد، مشہور اداکار شتروگھن سنہا، ان کی شادی کے حامی تھے، لیکن انہوں نے اپنے بھائیوں کی شادی میں عدم موجودگی پر تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا...
پاکستان مسلم لیگ ن یا حکومت کی اتحادی کسی جماعت کا حصہ نہ ہونے کی باجودسابق وزیراعلیٰ اور عمران خان کے سابق قابل اعتماد ساتھی پرویز خٹک شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ہوں گے جو عمران خان حکومت میں وزیر دفاع تھے اور عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اقتدار سے باہر تھے۔ کیا بطور مشیر شمولیت تنزلی نہیں؟ پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے ان کے سیاسی مخالفیں کے علاوہ حکمران جماعت کے رہنما بھی حیران ہیں جو کسی بھی جماعت سے وابستگی نہ ہونے کے باوجود کابینہ میں شمولیت کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہیں...
فائل فوٹو۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ایک گھنٹے سے اڈیالا جیل کے باہر کھڑے ہیں، ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہماری ملاقات عدالتی احکامات پر ہونی تھی۔راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ سمیت چھ پارٹی رہنماؤں کے نام خود دیے تھے، بانی پی ٹی آئی آج ہمارے ساتھ ملنا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اڈیالا جیل انتظامیہ نے ہمیں ملنے نہیں دیا، جنید اکبر، صاحبزادہ حامد رضا، کنول شوزب، تیمور جھگڑا اور میں ملنے آئے تھے۔ عمر ایوب نے کہا کہ جیل ٹرائل کی سماعتوں کی لمبی تاریخیں ڈالی جا رہی ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی تھی ان کے...
—فائل فوٹو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، ان کی پرسنٹیج کم آئی تھی۔کراچی کے ایسکپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیم نمائش بہت کامیابی سے جاری ہے، مقصد بچوں میں سائنسی رجحان پیدا کرنا ہے، طلباء نے بہت بہترین پراجیکٹس کی نمائش سجائی ہے، سائنسی مقابلوں میں طلباء کی تخلیقی ایجادات عالمی سطح تک لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آ چکی ہے، جو میں نے نہیں دیکھی، انٹرمیڈیٹ سے متعلق رپورٹ پڑھوں گا اور منظرِ عام پر لاؤں گا، انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، پرسنٹیج...
اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اور سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون اور آئین کی پاسداری نہیں کی، بند کمرے میں 100 آدمیوں کو بھی بات نہیں کرنے دے رہے، پھر کہتے ہیں کہ سڑکوں پر کیوں آئے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کہا کہ مسلم لیگ ن والے جب کہتے تھے ووٹ کو عزت دو دراصل وہ آئین کو عزت دو کہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کے پاس کوئی جواز اور کوئی بات نہیں، جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے تب ہم ساتھ کھڑے تھے۔ سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سیاست کا کیا...
مفتاح اسماعیل--فائل فوٹو سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون اور آئین کی پاسداری نہیں کی، بند کمرے میں 100 آدمیوں کو بھی بات نہیں کرنے دے رہے، پھر کہتے ہیں کہ سڑکوں پر کیوں آئے۔ اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن والے جب کہتے تھے ووٹ کو عزت دو دراصل وہ آئین کو عزت دو کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب ان کے پاس کوئی جواز اور کوئی بات نہیں، جب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے تب ہم ساتھ کھڑے تھے۔ نوکری پیشہ لوگوں کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے، مفتاح...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کی۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف 5 رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس...
اپیل کا دائرہ محدود کر دیا تو ہماری کئی اپیلیں بھی خارج ہوجائیں گی، فیصل صدیقی کا استدلال جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ میں مقدمے کی سماعت جاری سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے ۔سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں...
مصطفی عامر قتل کیس میں بہت سے انکشافات میں سے ایک انکشاف ساحر حسن نے یہ بھی کیا کہ کوریئر سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر منشیات پہنچاتی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے پولیس کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے، اس بیان کے مطابق ساحر حسن کی عمر 27 برس ہے اور انہوں نے 14 برس کی عمر یعنی آج سے 13 سال قبل گانجہ پینا شروع کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروایا جائے، پڑوسیوں کا متعلقہ حکام کو خط ساحر حسن کے مطابق معروف کوریئر کمپنیاں، ٹی سی ایس اور ایل سی ایس ان کے گھر تک منشیات پہنچاتی ہیں اور ساحر حسن انہیں ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ...
دجالی چینلز ، اور بے لگام سوشل میڈیا کی تباہ کاریاں پوری شدت سے جاری ہیں، روزنامہ اوصاف وہ واحد اخبار ہے کہ جس نے ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی وعریانی اور میڈیائی دجل و فریب کے خلاف نہ صرف یہ کہ آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی،بلکہ اکابر علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین کو بھی اس طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ،روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر محترم مہتاب خان صاحب نے ’’میڈیا اور منبرکا کردار‘‘ سلوگن کے ساتھ اس دجل وفریب کاری اور فحاشی وعریانی کے سیلاب بلا کے سامنے بند باندھنے کی بڑی کوشش کی ، مگر!اے بسا کہ آرزو خاک شد،اب تو وزیر اعظم سے لے کر آرمی چیف تک ہر کوئی سوشل میڈیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے، جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قراردیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی...
پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، آئینی بینچ کے ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پانچ ججز متفق تھے کہ سویلینز کا خصوصی ٹرائل نہیں ہوسکتا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے، جسٹس منصور نے ماضی سے اپیل کا حق درست قراردیا تھا میں نے اختلاف کیا، ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 1973 سے اپیلیں آنا شروع ہو جاتیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ فوجی عدالتوں...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کھلنا ہے، جب یہ کیس کھلے گا تو بڑے بڑے لوگ شکنجے میں آئیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا ارشد شریف کو دوستی میں مارا گیا، وہ جتنا اسٹیبلشمنٹ سے قریب تھے اتنا ہی پی ٹی آئی کے قریب تھے، گٹھ جوڑ ملے گا تو اس میں بہت کچھ ملے گا اور میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ان کو قتل کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے لیکن یہ پتہ تھا کچھ ہونا ہے، پاکستان میں اس کے بعد انہوں نے اس...
جوش ملیح آبادی کا نام اردو شاعری میں ایک ایسے شاعر کے طور پر لیا جاتا ہے جو زبان و بیان کے جوہر کے ساتھ ساتھ فکر و شعور کے بھی علَم بردار تھے۔ وہ نہ صرف عشق و محبت کے شاعر تھے بلکہ حریت فکر انسانی وقار سچائی اور بغاوت کے بھی نمایندہ تھے۔ ان کی شاعری میں جہاں الفاظ کا جادو نظر آتا ہے وہیں ایک بے باک اور غیر روایتی سوچ بھی جھلکتی ہے۔ جوش کا شمار ان شاعروں میں ہوتا ہے جو مصلحت کشی سے دور اپنی راہ خود متعین کرنے والے تھے۔ ان کی شخصیت ان کے نظریات اور ان کے طرزِ سخن نے انھیں دوسروں سے منفرد کردیا تھا۔ ان کی شاعری میں ایک...
ویب ڈیسک —امریکہ کی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مالی گاڑیاں ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران یہاں سے گزرنے والی مال گاڑیوں سے لگ بھگ 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چوری ہو چکے ہیں۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق رواں برس 13 جنوری کو ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں ’بی این ایس ایف‘ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی۔ چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں ریلیز بھی نہیں ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر...

‘پاکستانی شائقین نے غلط ’’ہیرو‘‘منتخب کرلیا ہے،یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے، شعیب اختر کی بابر اعظم پر تنقید
‘پاکستانی شائقین نے غلط ’’ہیرو‘‘منتخب کرلیا ہے،یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے، شعیب اختر کی بابر اعظم پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا “ہیرو” منتخب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، انکے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ “سچن ٹنڈولکر ” جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ دوران سماعت جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جس پر ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری نے جواب دیا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق اصلاًدستیاب نہیں تھے، سویلینز کی حد تک کرمنل دفعات پہ ٹرائل عام عدالت ہی کر...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سماعت کر رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ عزیر بھنڈاری نے بتایا کہ اس وقت بھی بنیادی حقوق اوریجنلی دستیاب نہیں تھے۔ سویلینز کی حد تک کریمنل دفعات پہ ٹرائل عام عدالت ہی کر سکتی ہے۔ آرڈیننس میں بہت ساری دفعات تھی جو آرمڈ فورسز کے حوالے سے تھیں۔ مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کیس: سپریم کورٹ انڈر ٹرائل...
آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج سے نیچے اتریں تو آپ کو دائیں جانب تھانہ نیلہ ملے گا‘ اس تھانے میں یکم فروری کو ایک گم نام خط موصول ہوا جس میں انکشاف کیا گیا گھکھ گاؤں کی ایک حویلی میں ایک لڑکی اور لڑکا دو سال سے بند ہیں‘ کوئی خاتون ہر دوسرے دن کھڑکی کے ذریعے انھیں کھانا دے جاتی ہے‘ یہ دونوں آخری سانسیں لے رہے ہیں‘ یہ خط بارہ دن پولیس کی فائلوں میں گردش کرتا رہا‘ بہرحال قصہ مختصر 12 فروری کو پولیس گاؤں پہنچ گئی‘ گھکھ تھانہ نیلہ سے 25 کلومیٹر دور ہے‘ جنرل فیض حمید کی مہربانی سے گاؤں تک سڑک بن گئی تھی‘ پولیس حویلی تک پہنچی تو اسے...
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 فروری کو ملک میں الیکشن نہیں آکشن ہوا تھا جسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔ ہم منصفانہ الیکشن کے حامی ہیں آکشن کے نہیں، اس لیے نئے الیکشن کا انعقاد ضروری ہے، موجودہ اسمبلیاں عوام کی منتخب اسمبلیاں نہیں بلکہ فارم 47 کی پیداوار ہیں جنھیں عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ حافظ حمداللہ نے آٹھ فروری 2024 ہی کے الیکشن کو الیکشن نہیں آکشن قرار دیا ہے جب کہ حقیقت میں نئے پاکستان میں ہونے والے تمام الیکشن ہی متنازع اور دھاندلی زدہ قرار دیے جاتے ہیں اور صرف 1970 کے جنرل یحییٰ دور کے عام انتخابات کو ہی کسی حد تک منصفانہ کہا...
اسلام ٹائمز: زندگی میں کئی مشاہدات بالخصوص آج کے مشاہدہ کے بعد میرا حاصل زندگی یہ ہے کہ زندگی وہی ہے جو ظلم، ناانصافی، فسطائیت کے خلاف اور انسانی عزت و وقار کے حق میں مزاحمت کرتے ہوئے گزاری جائے، جو زندگی اسکے برعکس ظلم و بربریت اور طاقتور حکمرانوں کے دلال اور ٹاوٹ بن کر گزرے تو ایسی زندگی پر نہ صرف لعنت بلکہ وہ دھرتی پر بوجھ ہے۔ تحریر: امیر عباس سید حسن نصر اللّہ کو اسرائیل نے 27 ستمبر 2024ء کو شہید کر دیا تھا، اسرائیل نے اس بمباری میں تقریباً دو ٹن کے 85 مورچہ شکن بم استعمال کیے، پانچ ماہ بعد آج انکی بیروت میں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کی...
خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مقامی کیس رپورٹ ہوگیا، مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کردی، متاثرہ خاتون کے شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے وطن واپس آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس کی مشیر صحت احتشام علی نے بھی تصدیق کردی ہے۔ مشیر صحت کے مطابق یہ صوبے میں منکی پاکس کی کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پہلا کیس ہے، اس سے قبل جتنے بھی کیس رپورٹ ہوئے تھے وہ بیرون ملک سفر سے واپسی پر سامنے آئے تھے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے وطن واپس آئے تھے جن میں ابتدائی طور پر کوئی...
تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔ 54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام...
’’جیتے گا بھئی جیتے گا پاکستان جیتے گا‘‘ دبئی اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی شرٹس میں ملبوس تین پاکستانی نوجوان زوردار آواز میں نعرے لگاتے دکھائی دیے تو میں رک گیا،گوکہ ہمارے ہم وطن تعداد میں بھارتیوں سے خاصے کم تھے لیکن ان کا جوش و جذبہ بہت زیادہ تھا۔ افسوس پلیئرز کے ساتھ ایسا نہیں تھا جنھوں نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی مایوس کیا، دنیا میں کہیں بھی کوئی آئی سی سی ایونٹ ہو اہم میچز کی بیشتر ٹکٹس بھارتی خرید لیتے ہیں، دبئی اسٹیڈیم میں بھی80،90 فیصد شائقین بھارت سے ہی تعلق رکھتے تھے،تقریبا ہاؤس فل ہی رہا۔ جب میں اسٹیڈیم میں داخل ہو رہا تھا تو ایک صاحب نے مجھے تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ...
واضح رہے کہ سید حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر 2024ء کو اسرائیل کے جنوبی بیروت پر فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے، جس میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکہ خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں، جبکہ سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللّٰہ کو بیروت ایئرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا، ان کا جسد خاکی تدفین کیلئے اسٹیڈیم سے لے جایا گیا، جہاں لاکھوں کی تعداد میں سوگواران...
بالی وڈ اداکار کنال کھیمو نے حال ہی میں اپنے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کی ہیں۔ کنال نے 6 سال کی عمر تک سری نگر، کشمیر میں گزارے ہوئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان خوفناک واقعات کا ذکر کیا، جو ان کے ذہن پر آج بھی نقش ہیں۔ کشمیر کا کشیدہ ماحول کنال کھیمو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 6 سال کی عمر میں سری نگر میں رہتے تھے، جہاں دھماکے اور پتھراؤ روزمرہ کی زندگی کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا، ’’6 سال کے بچے کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ سب عجیب تھا۔ میں سری نگر کی خوبصورت یادیں بھی نہیں بھول سکتا، جیسے اپنے اسکول، خاندان کے ساتھ...
میرے والد کے گہرے دوست تو بھٹو صاحب بھی تھے مگر شیخ مجیب سے گہری دوستی کی بناء پر جو ان کو سزا ملی کہ وہ میری والدہ کے ساتھ عمر ے کی سعادت کے لیے یہاں سے روانہ ہوئے اور ان کو جہاز سے اتارا گیا۔ میرے والد بھی بڑے ضدی تھے انھوں نے بارڈر کراس کیا اور وہاں سے لندن روانہ ہو گئے، دو سال لندن میں جلا وطنی کے گزارے۔ وہ واپس آئے یہ کہہ کر کہ دیس میں پابند سلاسل ہونا جلا وطنی سے بہتر ہے۔ اس وقت سندھ کے وزیر ِ اعلیٰ میرے والد کے جگری دوست رئیس غلام رسول جتوئی کے بیٹے غلام مصطفی جتوئی تھے۔ان کی اتنی عنایت ضرور ہوئی کہ جیل کے...
آج تم بھی ڈھیروں مٹی تلے جا سوئے۔ آج دوپہر جب میں واٹس اپ پر آئے پیغامات دیکھ رہی تھی کہ آرٹس کونسل سے آنے والا نمازجنازہ کا پیغام فون کے پردے پر جھلملایا۔ میں نے عادت کے مطابق پیغام کھولا، کسی ممبر کی زوجہ کے گزر جانے اور نماز جنازہ کا اعلانیہ تھا۔ اسے پڑھتے ہوئے احساس ہوا کہ ایک پیغام اور بھی ہے۔ پردۂ فون کو آگے بڑھانے پر جو پیغام سامنے آیا اس نے مجھے ہلا دیا۔ وہ مشکور رضا کے دنیا سے گزر جانے اور تدفین کے پروگرام کا اعلانیہ تھا۔ مشکور! تم کئی برسوں سے ڈائیلیسس کروا رہے تھے۔ اس سلسلے میں ہفتے میں تین بار حاضری لگوانے اسپتال جاتے تھے۔ اس ایک دن آرام...
اپنے ایک جاری بیان میں ابو مجاہد کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصر الله ملت کیلئے ایک ڈھال تھے۔ وہ بے عدالتی، عالمی استکبار اور استبداد کے خلاف آھنی تلوار تھے۔ وہ شجاعت و فداکاری کا نمونہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے میڈیا افسر "محمد البریم" نے کہا کہ شهید "سید حسن نصر الله" استقامت کی وہ علامت تھے جنہوں نے دشمن کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ ابو مجاہد کے نام سے شہرت پانے والے محمد البریم نے کہا کہ آج ہم مقاومت کے راستے پر چلتے ہوئے ملت کے لئے زندہ و جاوید چراغ شهید "سید حسن نصر الله اور ان کے بھائی شهید "سید هاشم صفی الدین" کو رخصت کریں گے۔ ان...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کر دی، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید قیدیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی، فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس کی بار بار خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔
دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑی پریکٹس کر رہے تھے، بائونڈری لائن کے پار کھڑا میں یہی سوچ رہا تھا کہ کل ہی اپنے شہرکراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کا میچ کور کیا اور آج یو اے ای میں موجود ہوں، جہاں اتوار کو پاکستان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ اگر بھارتی بورڈ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو یہ یادگار مقابلہ بھی ہمارے ملک میں ہوتا اور شائقین کو تفریح کا موقع ملتا، اب میں آپ کو ریوانڈ کر کے پیچھے لے چلتا ہوں، کراچی سے میری فلائٹ صبح کی تھی، ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر نظر آیا، پہلے تو اندر داخل ہونے میں ہی کافی وقت لگ گیا، پھر ائیرلائن کے کائونٹر پر طویل قطار تھی،البتہ میرے...
یہ 22 فروری 1974 تھا پورا عالم اسلام دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس کے لیے جمع تھا کشادہ چیئرنگ کراس لاہور، ہال کے اندر اسلامی قیادت جمع ہے اور ہال کے باہر سڑکوں پر اہل پاکستان کا ایک جم غفیر نعرے لگائے جارہے تھے کہ بنگلا دیش نہ منظور اور ہال کے اندر کا منظر یہ تھا کہ بھٹو اور مجیب، ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بنگلا دیش منظور کی قرارداد کے لیے بے چین اور بے قرار تھے اس روز لاہور میں دو پاکستان تھے ایک بنگلا دیش منظور کرانے والے اور دوسرے نامنظور کہنے والے، نامنظور کہنے والے محب وطن عام لوگ تھے۔ ڈاکٹر نذیر شہید بھی اسی قافلے میں شامل تھے۔ متحدہ پاکستان کے شیدائی اور اس کے لیے...
بیسویں صدی کے آسمانِ ادب پر چمکنے والے تابندہ ستاروں کے مانند متعدد نام سامنے آئے جنھوں نے اردو ادب کا دامن اپنی تخلیقاتِ نظم و نثرکے پھولوں سے بھردیا جن کی خوشبو آج بھی کتابوں کے اوراق کھولنے سے عیاں ہوتی ہے۔ ابتدا میں کچھ ادبی شخصیات نے خود کو بہ حیثیت شاعر و نثر نگار پیش کیا توکچھ شاعر خود آگاہی کے تحت ابتدا ہی سے شاعری کرتے رہے، آج وہ اپنے اسلوب اور ندرتِ خیال کی بنیاد پر ’’آبروئے غزل‘‘ بن گئے ہیں۔ ایسی ادبی شخصیات بہت کم ہیں جنھوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ نثر نگاری میں بھی اپنے جوہر دکھانے پر دونوں ہی میدانوں میں یکساں مقبول اور کامیاب ٹھہرے۔ ایسے اہلِ قلم میں سے...
شوبزنس سے وابستہ افراد پر اکثر روشن خیالی کا لیبل لگ جاتا ہے اور بے مقصد تصادم کی باتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں جب کہ شوبزنس انڈسٹری ایک بہت بڑا میدان تھا، یہ بیس برس پرانی باتیں ہیں، اب تو شوبزنس صرف شو ہی رہ گیا ہے، بیشتر ہمارے سینئر صحافی جو شوبزنس سے وابستہ تھے اپنے رب کی طرف لوٹ گئے۔ ان میں الیاس رشیدی، اسد جعفری، طلعت رؤف، علی سفیان آفاقی، یونس بٹ، دکھی پریم نگری، افضل الفت، اے کے شاد یہ حضرات کیا گئے، ان کے جاتے ہی شوبزنس کے دریا خشک ہوگئے اب تو شوبزنس کی وہ قدر و منزلت نہیں رہی جو ماضی میں تھی۔ موسیقار ایم اشرف، موسیقی کے میدان میں اعلیٰ مقام رکھتے...
پرویز خٹک : فوٹو فائل سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے تحریک انصاف والے ہیں، آج سے جھوٹ کے خلاف جہاد شروع کریں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاست میں اپنی پوری زندگی تباہ کر دی ہے، ضلع نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ صوبے کے لیے جو کچھ کیا ہے اپنے دم پر کیا ہے، گزشتہ انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہو گئے تھے، بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں اس میں سب کھل کر لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایک سال میں...
قائدانہ کردار اور عوام سے تعلق کے بارے میں شہید کی بیٹی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ عوام کو اپنی اولاد سمجھتے تھے اور ان کی سماجی، معاشی اور روحانی بہتری کے لیے کوشاں رہتے تھے، وہ ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لیے فکرمند رہتے تھے، شہید عباس الموسوی کا قول ان کا مشن تھا کہ ہم عوام کی خدمت اپنی آنکھوں کے تاروں سے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کی کی بیٹی نے عربی ٹی وی چینل المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد بزرگوار سید حسن نصر اللہ عوام کو اپنے بچوں کی طرح دیکھتے تھے۔ شہید کی بیٹی زینب نصر اللہ نے اپنے والد کی میراث کے بارے میں...
قائدانہ کردار اور عوام سے تعلق کے بارے انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ عوام کو اپنی اولاد سمجھتے تھے اور ان کی سماجی، معاشی اور روحانی بہتری کے لیے کوشاں رہتے تھے، وہ ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لیے فکرمند رہتے تھے، شہید عباس الموسوی کا قول ان کا مشن تھا کہ ہم عوام کی خدمت اپنی آنکھوں کے تاروں سے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کی کی بیٹی نے عربی ٹی وی چینل المیادین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد بزرگوار سید حسن نصر اللہ عوام کو اپنے بچوں کی طرح دیکھتے تھے۔ شہید کی بیٹی زینب نصر اللہ نے اپنے والد کی میراث کے بارے میں کہا کہ شہید...
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں، عام انتخابات میں لوگ اندھے بہرے ہوگئے تھے۔ عام انتخابات کے بعد منظر نامے سے غائب ہو جانے والے پرویز خٹک قریباً ایک سال بعد سامنے آئے ہیں اور نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان پرویز خٹک نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ نہیں اپنے ساتھ زیادتی کی، میں نے اپنی پوری زندگی سیاست میں تباہ کردی ہے۔ تحریک انصاف والے سب سے زیادہ جھوٹ بولتے ہیں، آج سے ان کے خلاف جہاد شروع کررہا ہوں۔ پاکستان کا سب سے...
ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران اعلیٰ امریکی فوجی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ملی بائیڈن کی انتظامیہ کے دوران 2023 میں فور اسٹار جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کے سب سے بڑے ناقد بن گئے تھے، اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے برطرف کر دیا، جب کہ 5 دیگر ایڈمرلز اور جرنیلوں کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ براؤن کی جگہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن...
گزشتہ کالم میں آپ نے پڑھا کہ کس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہہ دیا کہ امریکا کی ریاستی پالیسی میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت۔ تیسری کس صنف کی کوئی گنجائش نیست۔ ہمیں یہاں کینیڈا میں بھی ایک ایسی لیڈر شپ چاہیے جو یہی اسٹیٹ پالیسی لے کر آئے۔ اب اس سے کم پر بات نہیں ہوسکتی اور نہ چل سکتی ہے۔ جب خدا کا عطا کردہ دو جنس کا اصول مان لیا جائے گا اور ریاستی پالیسی بن جائے گی تو خود بخود سارے جنسی اور صنفی قوانین بدلیں گے اور اپنی اصل حالت میں آجائیںگے۔ اور فطرت سے ہم آہنگ ہو جائیں گے۔ میں نے حیاء موومنٹ کے اپنے ساتھیوں سے بارہا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے۔انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں‘ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے‘ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج ان کی پارٹی کا ذیلی ادارہ بن جائے اور اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اب اپنے زخم چاٹ رہی ہے‘ مذموم مقاصد کے لیے9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ...
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل “وزٹ پوکھارا ائر 2025″ء کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے‘ سیکورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے واحد بین اقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم ارباب نیاز کا نام تبدیل کرکے ’عمران خانکرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منظوری دے دی ہے، اب یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے منظور کردہ سمری میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قیام سے لے کر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ اور سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح کے کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کے ناموں...
دبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار نرگس فخری کی حال ہی میں خفیہ شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہیں کہ اداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ہفتے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ حال ہی میں ایک سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر صارف نے نرگس فخری کی خفیہ شادی کی تصاویر شیئر کیں، جو ان کے قریبی رشتہ داروں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔ پہلی تصویر میں ایک بڑا سفید کیک نظر آ رہا ہے، جس پر سفید پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی، کیک کے اوپر دلہن اور دلہا کے نام کے ابتدائی حروف لکھے ہوئے تھے۔ ایک اور تصویر میں نرگس اور ٹونی کی شادی کے داخلی دروازے کی سجاوٹ دکھائی گئی، جہاں ان کی تقریب...
نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل "وزٹ پوکھارا ایئر 2025" کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں اور اب بھی اسپتال میں داخل...