کون سی کوریئر سروسز منشیات ترسیل کرتی ہیں اور ساحر حسن ماہانہ کتنے کروڑ کماتے تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مصطفی عامر قتل کیس میں بہت سے انکشافات میں سے ایک انکشاف ساحر حسن نے یہ بھی کیا کہ کوریئر سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر منشیات پہنچاتی ہیں۔
یہ بیان انہوں نے پولیس کے سامنے ریکارڈ کرایا ہے، اس بیان کے مطابق ساحر حسن کی عمر 27 برس ہے اور انہوں نے 14 برس کی عمر یعنی آج سے 13 سال قبل گانجہ پینا شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا گھر خالی کروایا جائے، پڑوسیوں کا متعلقہ حکام کو خط
ساحر حسن کے مطابق معروف کوریئر کمپنیاں، ٹی سی ایس اور ایل سی ایس ان کے گھر تک منشیات پہنچاتی ہیں اور ساحر حسن انہیں ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں۔
اس بیان کے مطابق ساحر حسن ہر ماہ 1200 گرام گانجہ منگواتے ہیں اور 1 گرام 10 ہزاد روپے میں فروخت کرتے ہیں یوں 12 سو گرام گانجہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے میں فروخت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟
ساحر حسن کے بیان کے مطابق منشیات کا یہ دھندا وہ کال پر کرتے ہیں اور ان کے خریدار گھر آکر ان سے منشیات لیتے ہیں۔
ان کے مطابق یہ کام کیش پر ہوتا ہے اور رقم زیادہ ہو تو وہ اپنے والد ساجد حسن کے مینجر کا اکاؤنٹ استعمال کرتے تھے۔
واضح رہے کہ مصطفی عامر قتل واقعے کے بعد پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مشہور ٹی وی ادا کار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اداکار ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
sahir hasan ساحر حسن مصطفیٰ عامر کیس منشیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مصطفی عامر کیس منشیات ساجد حسن کے ان کے مطابق عامر قتل کرتے ہیں ہیں اور
پڑھیں:
اب تک کتنے افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس جا چکے؟
---فائل فوٹوافغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1 ہزار 389 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو افغانستان بھیجا گیا، 1 ہزار 853 غیر قانونی تارکینِ وطن کو بھی واپس افغانستان بھیجا گیا۔
کابلافغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک...
رضا کارانہ طور پر 2 ہزار 234 افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا، پنجاب سے447 اور آزاد کشمیر سے 172 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز وطن واپس گئے۔
محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 37 ہزار 151 افغان باشندوں کو طور خم سرحد سے وطن بجھوایا گیا، مجموعی طور پر 20 ہزار 447 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 16 ہزار 704 غیر قانونی تارکینِ وطن کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔
خیبر پختون خوا سے مجموعی طور پر 7 ہزار 295 افراد کو افغانستان بجھوایا گیا ہے۔
ستمبر 2023ء سے اب تک 5 لاکھ 6 ہزار 534 افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں۔