سوناکشی سنہا، ظہیر سے شادی کےلیے اسلام قبول کرنے والی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے مطالبے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
اداکارہ نے ظہیر اقبال سے شادی کےلیے ان کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے مطالبے کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ظہیر کے خاندان کی طرف سے کبھی بھی اسلام قبول کرنے کےلیے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
سوناکشی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد، مشہور اداکار شتروگھن سنہا، ان کی شادی کے حامی تھے، لیکن انہوں نے اپنے بھائیوں کی شادی میں عدم موجودگی پر تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کےلیے مذہب کبھی مسئلہ نہیں رہا۔
سوناکشی نے کہا، ’’ظہیر اور میں مذہب پر توجہ نہیں دے رہے تھے۔ ہم دو ایسے لوگ ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مجھ پر اپنا مذہب نہیں تھوپا، اور میں نے بھی ان پر اپنا مذہب نہیں تھوپا۔ یہ بات ہمارے درمیان زیرِ بحث تک نہیں آئی۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی ثقافتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ’’ہم ایک دوسرے کی ثقافتوں کو سمجھتے اور سراہتے ہیں۔ ان کے گھر میں کچھ روایات ہیں، میرے گھر میں کچھ۔ وہ میری دیوالی پوجا میں حصہ لیتے ہیں، اور میں ان کے رسم و رواج میں۔ اور بس یہی اہم ہے۔‘‘
سوناکشی نے اسپیشل میرج ایکٹ کے بارے میں بھی بات کی، جو ان کی شادی کےلیے بہترین حل تھا۔ ’’حالات کے پیش نظر، شادی کا بہترین طریقہ اسپیشل میرج ایکٹ تھا، جس کے تحت میں، ایک ہندو عورت کے طور پر اپنا مذہب تبدیل کرنے کی پابند نہیں تھی، اور وہ ایک مسلمان مرد کے طور پر، اپنے مذہب پر قائم رہ سکتے تھے۔ یہ اتنا ہی آسان تھا۔‘‘
اداکارہ نے واضح کیا کہ ’’مجھ سے کبھی نہیں پوچھا گیا، ’کیا آپ مذہب تبدیل کریں گی؟‘ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اور ہم نے شادی کرلی۔‘‘
آن لائن افواہوں اور منفی تبصروں کے بارے میں سوناکشی نے بتایا کہ انہوں نے اور ظہیر کے انسٹاگرام کمنٹس کو بند کر دیا تھا تاکہ غیر ضروری تناؤ سے بچا جاسکے۔ انھوں نے کہا ’’اپنے بڑے دن پر، میں یہ فضول باتیں دیکھنا ہی نہیں چاہتی تھی‘‘۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے گزشتہ سال 23 جون کو شادی کی تھی۔ اس سے پہلے وہ تقریباً سات سال تک ڈیٹنگ کرتے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اسلام قبول کرنے سوناکشی نے ایک دوسرے انہوں نے شادی کے
پڑھیں:
ائرچیف ظہیر احمد بابر سے ازبک وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر غور
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبکستان کے اعلیٰ ترین دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ائر ڈیفس فورسز نے کی۔ مشترکہ تربیت اور ایروسپیس شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی ائر فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ائر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ازبک نائب وزیر دفاع نے مشاق طیاروں کی خریداری کے ذریعے ازبک بیسز میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔ ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر میجر جنرل برخالوف احمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاکستان ائر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وفد نے پی اے ایف سائبر کمانڈ اور قومی انٹیلی جنس نگرانی، مربوط فضائی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔