2025-04-15@15:53:17 GMT
تلاش کی گنتی: 598
«نہیں تھے»:
(نئی خبر)
غزہ پراسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک ماہ کی بچی زندہ برآمد ہوئی ہے ۔جمعرات کو غزہ کے خان یونس میں ایک منہدم اپارٹمنٹ کی عمارت کی باقیات کو کھودا جا رہا تھا کہ امدادی کارکنوں کو اچانک ایک بچی کے رونے کی آواز سنائی دی، ملبے کو کافی دیر تک ہٹانے کے بعد وہاں ایک بچی ملی جو پوری طرح صحت مند تھی۔بچی کو ملبے سے نکالتے ہی اللہ اکبر، اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ بچی کو فوری کمبل میں لپیٹ لیا گیا اور ایمبولنس میں اسپتال پہنچایا گیا۔ پیرامیڈیکس نے اسے چیک کیا اور کہا کہ بچی پوری طرح صحت مند ہے۔اس کے والدین اور بھائی رات گئے...
یہ تجربہ اس وقت کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں فریڈم شیلڈ کے نام سے کر رہے تھے، جنہیں دونوں ممالک دفاعی قرار دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کے جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کے تجربے کی نگرانی کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے اس سسٹم کے لیے ریسرچ گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نظام انتہائی قابل اعتماد ہے۔ رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ نے یہ تجربہ ایک ایسے سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کیا تھا جس کی پیداوار پہلے ہی شروع ہو...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، کیپٹن حسنین اختر کا تعلق جہلم سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختر اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔ کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی...
ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے...
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے لوگ عبادتوں کو بھول گئے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈیلی ویلاگ میں آج کل کے رمضان ٹرانسمیشنز ٹرینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لوگ روزہ رکھتے تھے اب فاقہ کرتے ہیں۔ اپنے گھر میں افطاری کی تیاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی اور کہا پہلے لوگ روزہ رکھ کر عبادت کرتے تھے قرآن پڑھتے تھے مگر اب روزہ رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر گزار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی رمضان ٹرانسمیشن ہوتی تھیں مگر ٹرینڈ نہیں تھا جو اب بن گیا ہے ان کے مطابق پہلے کا دور اچھا تھا، اب وہ...
ریکھا جن کی اداکاری اور حسن کا ایک زمانہ معترف رہا ہے آج بھی مداحوں کے دلوں اور شوبز کی خبروں پر راج کر رہی ہیں۔ راکیش روشن بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیاب ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے ریکھا کے ساتھ کام بھی کیا اور اپنی فلموں میں ریکھا سے اداکاری بھی کروائی ہے۔ ساتھی اداکار اور پھر ہدایتکار ہونے کے باعث راکیش روشن اداکارہ ریکھا کو قریب سے جانتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے ریکھا کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ راکیش روشن نے ریکھا کی غصیلی طبیعت اور ترش مزاج کے تاثر کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ ریکھا میں ایک خاص بات ہے جو بہت کم اداکاراؤں میں پائی جاتی ہے اور وہ...
اسلام ٹائمز: آخری پریس کانفرنس میں ابوحمزہ کے ان الفاظ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے، جس میں وہ عربی میں یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں ’’لا باس ان وقع علینا الموت او وقعنا علی الموت‘‘ (موت سے ہم دوچار ہو یا ہم موت سے دوچار ہوں، کوئی حرج نہیں ہے، ہمیں کوئی خوف اور فکر نہیں)۔ تحریر: ضیاء چترالی قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے بعد تحریک مزاحمت فلسطین کی سب سے مؤثر و توانا آواز ابو حمزہ بھی خاموش ہوگیا۔ ناجی ماہر ابو سیف، جو ابو حمزہ کے نام سے مشہور تھے، فلسطین میں اسلامی جہاد کی تحریک کے فوجی ونگ سرایا القدس کے ترجمان تھے۔ انہیں اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل اہم ترین...
شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرتے تھے، اب وہی کام خود کررہے ہیں، مفتاح اسماعیل Miftah Ismail WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔ان کا...
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر یہی تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں، کہتے ہیں آٹا سستا کردیا لیکن گندم کو مہنگا کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سولر پاور میٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے کہا تھا کہ لوگ اپنے گھروں پر سولر میٹر لگائیں، انھوں نے کہا تھا کہ سولر گھر پر لازمی کردیں، اب نیٹ میٹرنگ کو ختم کرکے گروس میٹرنگ کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ تمام یونٹ پر سیلز ٹیکس لگے گا، یعنی اب خریدے جانے والے ہر یونٹ پر 8 روپے سیلز ٹیکس لگے گا، پھر...

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا ،پہلی بار زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی. مصطفی جمال قاضی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 ) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملے میں پہلی بار ہوا کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی، ہر جگہ کچھ نہ کچھ کالی بھیڑیں موجود ہوتی ہیں، یہ ایک قومی سکیورٹی کا مسئلہ تھا، جس پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، تحقیقات میں اداروں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہم ایک منطقی انجام تک پہنچے ،دباﺅ اور رکاوٹیں ہمیشہ آتی ہیں، لیکن اگر قیادت واضح موقف اختیار کرے اور صحیح سمت میں کھڑی ہو تو نیچے والے بھی مسائل پیدا نہیں کرتے.(جاری ہے) واضح رہے کہ پاکستان میں جعلسازی کے ذریعے افغان شہریوں کو...
پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشنز کے منفی پہلوؤں پر بات کی ہے۔ اداکاہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر ایک ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں رمضان ٹرانسمیشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، آج کل ہمارے رمضان ’رونقی رمضان‘ ہو گئے ہیں۔ ہر چینل پر کھانے بن رہے ہیں اور افطاریاں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی اکثر ان رمضان ٹرانسمیشنز میں شرکت کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ جب ہم رمضان ٹرانسمیشنز نہیں دیکھتے تھے تب عبادت زیادہ کرتے...
یہ ہمارے پڑوس میں ایک چوہدری صاحب ہیں جاوید چوہدری جو پورے کے پورے اور پکے پکے میرتقی میر ہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر کہیں سے کوئی ایسی بات لے آتے ہیں جس سے ہمیں رلا دیتے ہیں میر صاحب رلا گئے سب کو کل وے تشریف یاں پر لائے تھے دو بچوں کی وہ کہانی۔اب بھی یاد کرکے جھرجھری آجاتی ہے کیا واقعی اب بھی دنیا میں ایسے انسان پائے جاتے ہیں جو لالچ میں چنگیز و ہلاکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں اور وہ بھی اس ملک میں۔جسے بنانے والوں نے دی تھی قربانی لاکھوں جانوں کی۔ کہ کافروں کے ظلم وستم سے دور اپنے بچوں کے لیے ایک امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے جہاں محبت...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں...
سٹی42: جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد تحریک بحالیِ جمہوریت ایم آر ڈی MRD کے دوران جمعیت علما اسلام کی صفوں سے ابھر کر آگے آئے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔ وہ جمعیت علما اسلام کے پالیسی ساز اور نظریہ ساز عمائدین مین سر فہرست تھے۔ جمعیت کی سیاست میں انہیں ایک ستون کی حیثیت حاصل تھی۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم حافظ حسین احمد مرحوم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہے اور اپنی پارٹی کی ہدایت پر دیگر پارلیمانی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔ حافظ حسین احمد کو جمعیت علما اسلام...
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں کی شہادت پر بول پڑے۔ عثمان خواجہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک دن میں 130 سے زائد بچوں کو شہید کردیا گیا اور بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کے معاہدے کو توڑا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر یہ مخالف طرف سے ہوتا تو کتنے غصے کا اظہار کیا جاتا۔ تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔ عثمان خواجہ نےمزید کہا کہ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسا کہ آپ کے ہیں، ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بناسکتے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ...
بعض لوگوں کی طرف سے اتنا پیار، محبت اور شفقت ملتی ہے کہ جس کو انسان بھولنا بھی چاہے تو نہیں بھلا سکتا۔پھر کچھ لوگ کسی ایسے مشکل وقت میں کام آتے ہیں کہ وہ دل میں محبت کا گہرا اثر چھوڑ جاتے ہیں ۔مولانا کوثر نیازی سابق وزیر اطلاعات و نشریات و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے میرے ساتھ بھی کچھ اسی قسم کے تعلقات تھے۔میرے وہ انتہائی شفیق، مہربان اور بھائی نما دوست تھے ان کو کسی صورت دل سے نہیں نکالا جا سکتا۔وہ مردم شناس ، موقع شناس اور انتہائی وفاداردوست تھے جہاں کہیں بھی موقع ملتا اپنے دوستوں کو جگہ بنا کر دیتے۔ایک اخبار کے سابق چیف ایڈیٹر سے مجھے انہوں نے ہی متعارف کروایا تھا۔1985ء...
پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام، ہر فن مولا اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کی وجہ سے لوگ اب روزے رکھ کر عبادت نہیں کرتے فاقے کرتے ہیں۔ سینئر اداکارہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے افطاری کا اہتمام کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے دل کی باتیں کی۔ انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کے ٹرینڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے لوگ عبادت میں توجہ کم دیتے ہیں۔ سنیئر اداکارہ نے کہا کہ ہر دوسرے چینل پر یہی سرگرمی چل رہی ہے، اب ہمارے یہاں کتنی رمضان ٹرانسمیشنز ہو گئی ہیں، پہلے بھی ہوتی تھیں لیکن...
وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں بزرگ عالم دین، رفیق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر تعزیت کے لئے ملتان میں مدرسہ شہید مطہری آمد، پرنسپل جامعہ و مجلس علما مکتب اہلبیت کے صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے استقبال کیا اور دکھ کی اس...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر شذرہ منصب علی کا کہنا ہے کہ پہلی تو بات یہ ہے کہ یہ بہت ہی اہم اجلاس تھا، اس کے بارے میں کہا گیا کہ بند کمروں میں تھا اور یہ تھا وہ تھا، کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں، پاکستان اپنے ملک کے بارے میں جو آپ اوپنلی نہیں کر سکتے اس لیے ان کیمرہ اجلاس کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عسکری قیادت ، سیاسی تمام قیادت موجود تھی، ہم جو ڈسکس کر رہے تھے وہ ایکسیسٹینشل تھریٹ جو پاکستان کو اس وقت ہے، پچھلے ایک سال سے آپ دیکھیں کہ کس تیزی سے...
پنجاب حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی میں دیگر محکموں کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن بلدیاتی اداروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ پنجاب میں بلدیاتی ادارے سرکاری افسروں کی سربراہی میں چل رہے ہیں۔ 2015 میں پنجاب میں بھی دیگر صوبوں کی طرح سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تھے، اس وقت پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی مگر پنجاب کے منتخب نمایندوں کی حلف برداری دیر سے ہوئی تھی ۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے دو تہائی سے بھی زیادہ کامیابی حاصل کی تھی اور تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو برائے نام کامیابی ملی تھی۔2017 میں پنجاب کے بلدیاتی ادارے مکمل طور فعال...
بالی ووڈ کے ایک حسین جوڑی جن کی کیمسٹری بھی کافی ملتی تھی اور مداح بھی دونوں کی شادی کروانے پر تُلے ہوئے تھے۔ یہ بات ہوری ہے ماضی کے رومانوی جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف کی۔ 'میں نے پیار کیوں کیا؟، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی یہ جوڑی صرف فلمی پردے پر ہی بہت جاذب نظر نہیں تھی بلکہ حقیقی زندگی میں ان درمیان کچھ چل رہا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کا یہ قریبی تعلق ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا لیکن نجانے کیوں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ نہ سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نگری سے واقف باخبر افراد نے بتایا کہ اس رشتے کے بریک اپ کی وجہ...
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو رہنا چاہیے لیکن اس کا دہشتگرد ونگ نہیں رہنا چاہیے، جو پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں وہ قومی سلامتی کی کمیٹی میں ہیں، جو سلامتی نہیں چاہتے وہ باہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی مدثر حسین، سید بدر سعید، رانا شہزاد احمد، محبوب احمد چوہدری اور الفت حسین مغل نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ عظمی زاہد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ...
وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک تحریک بائیکاٹ ہے، جس کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی کے معاملات میں آج کا دن بہت اہم ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھے تب بھی کہتے تھے طالبان ان کے بھائی ہیں، اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے دہشت گردوں کو لاکر بسایا۔
راحیل گوہر خیر و شر کی کش مکش روز اول ہی سے جاری ہے اور جاری رہے گی۔ ازل سے شر خیر کے تعاقب میں ہے اور چاہتا ہے کہ خیر کو اپنے پنجۂ استبداد میں جکڑ کے اس کے وجود کو بے معنی بنادے۔ بہ ظاہر شر کی قوتیں خیر پر حاوی نظر آتی ہیں لیکن نتیجے کے اعتبار سے فتح انجام کار خیر کی ہوتی ہے۔ اس لیے کہ خیر، حق کا عکس ہے۔ بنی اسرائیل کے آخری رسول عیسی ابن مریمؑ کے لگ بھگ ساڑھے چھے سو برس بعد جزیرہ نما عرب میں اس سلسلۂ نبوت و رسالت کی آخری کڑی خاتم المرسلین و خاتم انبیاء محمد رسول اﷲ ﷺ کے آفتابِ رسالت کی روشنی نے...
قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں میں تقسیم تھا‘ قلات سب سے بڑی ریاست تھی‘ اس کے پاس بلوچستان کا 20 فیصد رقبہ تھا جب کہ باقی 80 فیصد علاقہ خاران‘ بیلا‘ مکران اور برٹش بلوچستان میں تقسیم تھا‘ قلات ریاست 1405 میں بنی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی جغرافیائی حدود افغانستان میں قندہار‘ ایران میں بندر عباس اور کرمان تک پھیل گئیں‘ کراچی بھی اس کا حصہ ہوتا تھا‘ اس زمانے میں قلات میں بلوچ اور براہوی دونوں قبائل آباد تھے لہٰذا قلات کو بلوچ براہوی سلطنت کہا جاتا تھا‘ انگریز نے 1876میں کوئٹہ پر قبضہ کیا اور یہاں چھاؤنی بنا لی‘انگریز نے بعدازاں کوئٹہ سے ملحقہ علاقے خان آف قلات سے لیز پر لے...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جو موجودہ پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورمحمود خان اچکزئی بھی الزام لگا رہے ہیں کہ موجودہ پارلیمنٹ میں فارم 47 کے ذریعے کامیاب قرار دیے گئے ارکان کی اکثریت ہے۔ سندھ میں جی ڈی اے بھی سندھ کی موجودہ حکومت کو فارم 47 کی پیداوار قرار دیتے ہیں۔ پنجاب میں اپنے امیدواروں کو پی ٹی آئی فارم45 کے ذریعے اور مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کو فارم47 کی حکومت قرار دیتی ہے ۔ بلوچستان کے انتخابات کو بی این پی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل جعلی قرار...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)باجوہ کو ملک میں طالبان کی آبادکاری کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاہے کہ باجوہ سے پارلیمان کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ طالبان کی آبادکاری کی تجویزقمرجاویدباجوہ کی جانب سے آئی تھی وہ اس پرپوزل کے خالق تھے اب تردیدکیسے کرسکتے ہیں؟قمرجاویدباجوہ نے اسمبلی فورپر تقریر میں سہانے خواب دکھائے تھے ان سے پارلیمانی کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے۔ایک سوال پر انہوں کہاکہ سوات میں جو جلوس نکلے تھے وہ کس کے خلاف نکلے تھے؟۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںبریفنگ دی جائے گی جس کے بعدبڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمنی حوثیوں کی جانب سے مزید حملے کیے گئے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، آئندہ اگر حوثی کوئی حملہ کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ آج کے بعد اگر حوثی ایک گولی بھی چلاتے ہیں تو ہم سمجھیں گے کہ یہ ایرانی ہتھیار ہیں اور چلانے والی ایرانی قیادت ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کے بغیرامریکا سے مذاکرات کو تیار ہیں، ایران امریکی صدر نے کہاکہ اب کسی بھی کارروائی کا ذمہ دار ایران ہوگا جس کے اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی حملوں...
بھارت کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے کہا کہ ان کے مداحوں کی فہرست طویل ہے جس میں ٹاپ پر اسامہ بن لادن ہیں۔ اس بات کا انکشاف گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔ الکا یاگنگ نے کہا کہ اور اس میں میری کوئی غلطی نہیں کہ اسامہ بن لادن میرے مداح تھے۔ خیال رہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چیزوں میں بھارتی فلموں کے گیت مالا بھی تھے۔ ان میں الکا یاگنگ کے ادت نرائن اور کمار سانو کے ساتھ گائے گئے نغموں کی آڈیو کیسٹس بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر میں بھی نوّے کی دہائی کے کئی مقبول بھارتی نغمے بھی موجود تھے جن میں الکا کے گانوں...
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر ڈرون نے البریج کے شمال مشرق میں لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں پر متعدد بم برسائے۔ جب کہ دیگر ذرائع نے بتایا کہ تینوں شہید ایک ہی خاندان سے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس نتیجے میں پیر کی سہ پہر تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ تین شہداء کو وادی غزہ پل سے وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلح میں الاقصی شہداء ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر...
پشاور کے تھانہ اڑمڑ کی حدودم میں مفتی منیر شاکر شہید پر ہونے والے دھماکے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مفتی منیر شاکر اپنے گھر کے سے نماز عصر کے لیے مسجد کی جانب پیدل روانہ ہوئے تھے۔ مفتی منیر شاکر کے ہمراہ ان کا گن مین بھی موجود تھا، جیسے ہی مسجد کے قریب پہنچے زور دار دھماکا ہوگیا، ھماکے میں مفتی منیر شہید ہوئے تھے۔
بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب 2011ء میں امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) نے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے کئی بالی ووڈ گانے برآمد کیے، جن میں ادیت نارائن، کمار سانو اور الکا یاگنک کے ہٹ گانے شامل تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں الکا یاگنک نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ میری غلطی تو نہیں ہے کہ وہ میرا فین تھے؟ پوچھے گئے سوالوں کا گلوکارہ نے مزید دلچسپ جواب دیا کہ اسامہ بن لادن جو بھی تھے، کیسے بھی تھے، ان کے اندر کہیں نہ کہیں ایک چھوٹا سا...
پاکستان کی سرزمین ایک بار پھر خون میں نہا گئی، معصوم مسافروں کی چیخیں خاموشی میں دفن ہو گئیں، اور دہشت گردی کا ایک اور بدنما داغ ہماری تاریخ کا حصہ بن گیا۔ سانحہ بولان ایک ایسا المیہ ہے جس نے دلوں کو چھلنی کر دیا، آنکھوں میں آنسو بھر دیئے اور قومی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ صرف چند جانوں کے ضیاع کا نہیں، بلکہ ایک اجتماعی دکھ اور افسوس کا عنوان ہے، جو بار بار ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر ہمارے پیارے وطن کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟ وہ بدقسمت ٹرین، جو سینکڑوں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، ہر کسی کے دل میں خوشی...
کراچی: میں خود ہی ہوں اپنے آپ کے پیچھے پڑا ہوا میرا شمار بھی تو میرے دشمنوں میں ہے مجھے شعر و شاعری کا شوق نہیں لیکن بعض شعر دماغ میں بس جاتے ہیں، یہ بھی انہی میں سے ایک ہے اور پاکستان کرکٹ پر مکمل فٹ بیٹھتا ہے،اگر آپ دیکھیں تو ہم اپنے دشمن نمبر ون ہیں، ہمیں کسی اور کی ضرورت نہیں اور خود کو ہی نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔ ماضی میں سرفراز احمد کی زیرقیادت ٹیم 10 سے زائد مسلسل سیریز جیت کر دنیا پر راج کر رہی تھی،اس وقت کے ’’بادشاہ سلامت‘‘ نے ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کے حوالے سے کوئی مشورہ دیا جسے نہ ماننے پر سرفراز ’’بیڈ بکس‘‘ میں آ گئے...
حضرت مولانا فضل الرحمن بیرونِ ملک دَورے سے واپس آ چکے ہیں ۔ اِس دَورے کے دوران ہی انھیں کئی صدموں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ وہ بیرونِ ملک ہی تھے کہ ’’کیچ‘‘(بلوچستان)کے ممتاز عالمِ دین ، مفتی شاہ میر بزنجو، کو7اور8مارچ2025کی درمیانی شب شہید کر دیا گیا ۔ مفتی صاحب مذکور نمازِ عشاء اور تراویح سے فارغ ہُوئے ہی تھے کہ مسلّح دہشت گردوں نے انھیں گولیاں مار دیں ۔ شدید زخمی حالت میں انھیں مقامی (تربت) اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ شہیدمفتی شاہ میر صاحب ، جے یو آئی (ایف) کے مشہور عالمِ دین ، مقامی سطح پر جماعت کے سیکریٹری جنرل اور قبلہ مولانا فضل الرحمن کے معتمد دوستوں...
رمضان المبارک بہت ہی بابرکت مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کو مہینوں کا سردار کہا جاتا ہے۔ اللّہ تعالٰی نے اس پورے مہینے کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے ہیں۔ اس مہینے کی اہمیت کو یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ رجب سے ہی رمضان المبارک میں پہنچنے کی دعا شروع کردیتے تھے۔ آپ ﷺ دعا کرتے تھے: ’’اے اللّہ! ہمارے لیے رجب وشعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان کے مہینہ تک پہنچا (شعب الایمان: 3534) رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:’’میری امت رمضان کے حوالے پانچ ایسی چیزوں سے نوازی گئی ہے کہ مجھ سے پہلے کسی نبی کو وہ چیزیں نہیں دی گئیں۔ پہلی چیز: جب رمضان کی پہلی رات آتی ہے اللّہ...
دوسری قسط یہاں ایک مغلیہ دور کی پرانی مسجد کی نئے سرے سے تہذین و آرائش کی گئی ہے جس کے تین گنبد، محرابیں، مینار اور زمین سے اونچائی مغلیہ دور کی تعمیرکردہ مساجد سے مطابقت رکھتے ہیں - واہ کے ساتھ ہی حسن ابدال ہے، جسے جلال خان کھٹڑ نامی شخص کے نام پر آباد کیا گیا تھا۔ شہر کا پرانا نام جلال سر تھا جسے بعد میں حسن ابدال کردیا گیا۔ حسن ابدال میں ایک مشہور مقبرہ بادشاہ اکبر کے وزیر خواجہ شمس الدین کا ہے جسے شمس الدین نے خود 1589 میں تعمیر کروایا تھا۔ جہاں شمس الدین کے ساتھ ان کے بھائی بھی مدفون ہیں۔ تھوڑا سا آگے ہوں تو ایک مقبرہ لالہ رخ کا بھی...
مفتی منیر شاکر : فوٹو اسکرین گریپ یوٹیوب پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی۔مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی عبداللّٰہ شاکر نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علماء کرام سمیت مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔خیال رہے کہ مفتی منیر شاکر گزشتہ روز پشاور کے مضافاتی علاقے میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) تاریخ کا یہ دستور رہا ہے کہ ہر شاہی خاندان اپنے عروج کے زمانے میں اپنی طاقت اور شان و شوکت کے اِظہار کے لیے محلات، مقبرے، قلعے، عبادت گاہیں، دروازے اور مینار تعمیر کراتا تھا۔ مُغل حکمرانوں کے پاس لگان، ٹیکسوں اور مالِ غنیمت کے ذریعے بڑی دولت اکٹھی ہو گئی تھی۔ اِس دولت کے ذریعے اُںہوں نے اپنی سلطنت میں شاندار عمارات تعمیر کیں۔ تاج محل کی تعمیر بھی اسی کے عہد میں ہوئی۔ جب مغل خاندان کا زوال شروع ہوا تو وہ اِن عمارتوں کو اُن کی اصلی حالت میں نہ رکھ سکے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ یہ عمارتیں خستہ ہو کر کھنڈرات بنتی رہیں۔ مُغل خاندان...
’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو گیا ہے‘‘ نرس نے کمرے میں داخل ہوتے ہی سختی سے کہا‘ ہم دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھر نرس کو دیکھا‘ وہ انجیکشن کا سامان اٹھا کر سامنے کھڑی تھی اور اس کے چہرے پر بیزاری اور تھکاوٹ تھی۔ میں نے گھبرائے ہوئے لہجے میں پوچھا ’’ہم بیڈ پر کیوں لیٹیں‘ ہمیں انجیکشن کیوں لگے گا؟‘‘ اس نے گھور کر ہماری طرف دیکھا اور پھر پوچھا ’’تم دونوں میں مریض کون ہے؟‘‘میں نے اپنے دوست کی طرف دیکھا اور دوست نے میری طرف اور پھر ہم نرس سے مخاطب ہوئے ’’کیا ہم آپ کو مریض دکھائی دے رہے ہیں؟‘‘ نرس نے سختی سے جواب دیا ’’یہ...
یادش بخیر! پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے خوب نام کمایا لیکن اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، میرے کالم میں جن شوبز شخصیات کا ذکر آئے گا، ان سے بہت محبت کا رشتہ رہا۔ اداکار عابد علی بہت نرم دل اور تعلیم یافتہ شخص تھے ان کی پہچان پی ٹی وی کا ڈرامہ ’’وارث‘‘ تھا۔ راقم کی جب بھی ان سے ملاقات ہوتی بہت ہی شفقت سے پیش آتے۔ ایک دن ان سے ٹی وی اسٹیشن پر ملاقات ہوئی۔ کہنے لگے ’’ تم ٹی وی ڈرامے میں کام کیوں نہیں کرتے، آخر اشتہارات میں بھی تو کام کر رہے ہو‘‘ اس زمانے میں ایک معروف پروڈکٹ کے اشتہار میں کام کر رہا تھا اور ایکسپریس...
بہت دن سے یہ بازگشت سننے کو مل رہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دلچسپی کے باعث اب علم و ادب اور شعر و سخن کے متوالے کم ہوتے جا رہے ہیں کچھ دانا و بینا نے تو اس بات کا بھی اعلان کر دیا ہے کہ آیندہ بیس، پچیس برسوں میں پرنٹ میڈیا زوال کی حدوں کو چھونے لگے گا۔ کتابیں اور اخبارات و رسائل کی اشاعت محدود ہو جائے گی یا پھر بالکل ختم ہو جائے گی لیکن تجربات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسا نہیں ہے آج بھی جونیئر و سینئر لکھاریوں کی کتب کی اشاعت باقاعدگی سے ہو رہی ہے، ہر موضوع پر کتابیں شایع ہوتی ہیں اور قاری اپنے ذوق و فکر کو...
مفتی شاکر منیر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے میں مفتی منیر شاکر زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پشاور: مسجد کے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اسکالر اور کئی شوز کے میزبان رہ چکے عامر لیاقت حسین جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے، وہ اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔ اپنی وفات سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا۔ لیکن انتقال سے قبل ان کے آخری الفاظ خوب وائرل ہوئے تھے، آج نیوز نے ان کے مبینہ آخری الفاظ پر مشتمل ایک ویڈیو 10 جون 2022...
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ،دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے،ان کو بھارتی میڈیاسپورٹ کررہاتھا ،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (اے بی این نیوز )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشتگردوں نے دشوار گزار علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ جہاں حملہ ہوا وہ جگہ دشوارگزار تھی۔ گیارہ مارچ کو ایک بجے کے قریب ٹرین کو دھماکہ کرکے روکاگیا۔ ٹرین کو روکنے سے پہلے چیک پوسٹ پر حملہ کیاگیا۔ دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو ٹرین سے اتار کر زمین پر اکٹھا کیا۔ بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر کو بریک کیا۔ دہشتگرد اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چیف پوسٹ پر حملے میں ایف سی کے 3جوان شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی۔ حملے کی جگہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو انگیج کر کے انہیں مہارت سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پاکستان آرمی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا۔ ہمارے سپیشل سروسز گروپ ضرار گروپ نے مغویوں کو خودکش بمبارز سے نجات دلائی جو کہ ٹولیوں کی شکل میں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوبیس گھنٹے سے مسافر ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے۔ فوجی جوانوں نے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی، 14نکات میں ایک نکتہ فوجی کارروائی ہے،فوجی کارروائی کا جو نکتہ ہے اس میں بتاسکتے ہیں ہم کیا کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے لڑنا ہوتا ہے،جعفرایکسپریس کا واقعہ بھارت کی دہشتگرد ذہنیت کا تسلسل ہے،افغانستان دہشتگرد اس سے پہلے بھی کارروائیوں میں ملوث رہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 2014کے بعد نیشنل ایکشن پلان اتفاق رائے سے بنا تھا،نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ دہشتگرد کئی گروپوں میں تھے، دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بناکر رکھا،ایک گروپ نے بچوں اورعورتوں کو ٹرین کے اندر رکھا، یہ جگہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے،ٹرین سے باہر لائے گئے مسافروں کو زمین پر بٹھا لیاگیا تھا، دہشتگردوں نے مسافروں کو اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا، دہشتگردوں کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے۔ قیدیوں کی رہائی کیلئے دیں عطیات؛ وہ بھی عید منائیں اپنے پیاروں کیساتھ، محکمہ...
سہراب سائیکل کے بانی اور مالک شیخ اکرم صاحب ارب پتی پاکستانی تھے جو بے بسی اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں چند روز قبل دنیا سے رخصت ہوئے۔ کہا جاتا ہے ان کی میت کئی دنوں تک ہسپتال میں بے گوروکفن پڑی رہی مگر اسے وصول کرنے کے لئے وارثین نہیں پہنچے۔ اپنی موت سے چار دن پہلے تک وہ ڈاکٹروں سے مسلسل التجا کرتے رہے کہ وہ نصیحت لکھنے کے لئے اپنے بچوں سے ملنا چاہتا ہیں مگر تمام ڈاکٹر اس کی درخواست کو مسلسل نظر انداز کرتے رہے۔ ڈاکٹروں نے اسے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس کی اولاد کو اس بارے آگاہ کرتے رہے تھے مگر اس کے بچوں کو مرنے سے پہلے اپنے باپ کو...
ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔ لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔ مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟ لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کےلیے اچھے عمل میں شمولیت کےلیے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، جو ٹوئٹ میں نے پڑھا ہے وہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو دہشتگردی کا شکار ہوئیں،...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن کے لیے جان کی بازی لگانے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ کوئٹہ دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اشکبار ہے کہ بولان میں دہشتگردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کررہے تھے، ان کو یرغمال بنایا اور نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کو رمضان کے تقدس، بچوں، بزرگوں اور خواتین کا احساس نہیں تھا، انتہائی ظالمانہ طریقے سے انہوں نے ٹرین سے مسافروں کو نکالا، اور میدان میں بیٹھایا اور ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی رونما نہیں ہوا، اس ویرانے میں جس طرح...
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس...
بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔ دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے...
‘وہ سب مجھ پر ہنستے تھے’، عماد وسیم نے قومی ٹیم کی میٹنگز کی کہانی بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے اپنے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے جدید دور کی کرکٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وارننگ پر ہنسا گیا تھا۔عماد وسیم نیگزشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے ماڈرن کرکٹ اور ہمارے ملک کی کھیلی جانے والی کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ آل رانڈر نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مذاکرات پر یقین رکھنے والا شخص ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔ جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے...
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ سے محض 4 روز بعد باہر ہونے پر میزبان ملک کیلئے " شرمناک لمحہ" قرار دیدیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ہماری موجودہ ٹیم دیگر ممالک کی ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں ہے، جو ٹیمیں پاکستان آتی ہیں وہ اپنے بی، سی ڈی اسکواڈز بھیج دیتی ہیں اور ہم اِن بھی ہار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے بعد کے مناظر ہمارے لیے شرمناک تھے لیکن ہمارا واحد مقصد صرف میزبانی کرنا تھا، ایونٹ کامیاب رہا لیکن ٹیم کا کیا؟، اسکے ساتھ آپ عرت بھی کماتے ہیں، 8 ٹیموں کے...
کوئٹہ (آئی این پی ) جعفر ایکسپریس حملے کے عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کا منظر دیکھا، ہرطرف افراتفری دیکھی۔ تفصیل کے مطابق جعفر ایکسپریس کے متاثرہ مسافرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دھماکا کے بعد کچھ معلوم نہیں کیا ہوا، مسلح افراد نے شناختی کارڈز چیک کئے، میں نے 2 زخمی افراد کو دیکھا۔مسافر نور محمد نے کہا کہ دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ ہوئی اور پیدل وہاں سے نکلے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ کس نے ا دھماکہ کیا فائرنگ کی معلوم نہیں، گاڑی میں بیٹھے تھے کہ دھماکہ ہوا اور ہمیں کہا کہ باہرنکلو، دھماکے کے بعد 2 گھنٹے پیدل سفر کیا۔ یو اے ای...
جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے ، آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے ، اس دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا، آپریشن سے پہلے 21افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر...
حسین نقی نے صحافت کے بدلتے ہوئے رجحانات کے تناظر میں بتایا کہ پھر ہفت روزہ ویو پوائنٹ میں کام کیا۔ ویو پوائنٹ کے ایڈیٹر مظہر علی خان تھے۔ معروف صحافی آئی اے رحمن اسسٹنٹ ایڈیٹر تھے۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں ایک آرٹیکل لکھنے پر حسین نقی کو لاہور کے شاہی قلعہ میں لے جایا گیا اور ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنا پڑا۔ حسین نقی کہتے ہیں معروف صحافی زیڈ اے سلہری اپنے شعبے میں بہت Competent تھے۔ وہ کہتے تھے کہ پاکستان میں آزادی سے صحافت کرنی ہے تو جیل ضرور جانا ہوگا۔ سلہری نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس راستہ کو منتخب نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ مقتدر لوگوں کے ساتھ...

جعفر ایکسپریس میں آپریشن مکمل کر لیاہے، تمام مغوی بازیاب، درجنوں دہشتگرد ہلاک ،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے بولان ٹرین واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کر لیاہے جس میں ایئرفورس،ایف سی اورایس ایس جی نےحصہ لیا، تمام مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیاہے ، آپریشن میں 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تاہم ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دہشتگردوں نے 11 مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ٹرین کو روکا اور اس میں اس وقت 440 مسافر موجود تھے ، علاقہ دشوار گزار تھا اور دہشتگردوں نے مسافروں کو بطور انسانی شیلڈ استعمال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آپریشن...
کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر قیصر خان نظامانی سیٹ پر پیچھا کرتے تھے انہیں روکا اور کہا کہ شادی کے لیے رشتہ بھیجیں۔ اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے شوہر اور اداکار قیصر نظامانی ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قیصر کو ایک دن کہا کہ یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے مجھ پر انگلیاں اٹھیں گی اور ممکنہ طور پر مجھے گھر سے شوبز کے لیے پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ اس کے بعد قیصر نے اپنے جذبات کا اظہار...
صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، انکی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہیں، صدر مملکت ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا، ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، آج وقفہ سوالات موخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے، بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کرنے والے مٹھی بھر لوگ ہیں جنہیں ختم کرنے کی صلاحیت ہماری سیکیورٹی فورسز کے پاس موجود ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں کیساتھ اس مشکل وقت میں اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز ان معاملات کو اچھے طریقے سے ڈیل کر رہی ہیں، جب کوئی شخض مسلح ہو کر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہوسکتی، مسلح لوگوں کیساتھ طاقت سے ہی بات ہوسکتی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کریں ڈائیلاگ نہیں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے، وزارت خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکا جا رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ لہٰذا، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سفارتکار ماضی میں امریکا تعیناتی کے دوران...
لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ اگر موازنہ کریں گے تو ایک دور تھا کہ جنرل کیانی کو مکمل طور پر ایکسٹیشن ٹینیور کی دیدی گئی تھی اور پھر اس ایکسٹیشن کا جب اختتام ہو رہا تھا تو جنرل کیانی کراچی بیٹھے تھے، چوہدری نثار تھے، نواز شریف وزیر اعظم تھے، آصف زرداری صدر تھے اور کراچی کی صفائی کا پروگرام بنا تھا اور تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیکر وہ صفائی شروع ہوئی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف زردری جنھوں نے آئینی رول قبول کیا اور پیپلزپارٹی کیلیے آئینی عہدے طلب کیے جب وہ خطاب کرنے آئے ہیں تو ہمارے ہاں...
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔ اس محفل میں مصر سے آئے ہوئے ڈاکٹر شیخ قاری محمود العزازی الاظھری مہمان خصوصی تھے اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید علامہ سید عارف الحسینی پشاور میں محفل انس باقرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔ اس محفل میں مصر سے آئے ہوئے ڈاکٹر شیخ قاری محمود العزازی الاظھری مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے اپنے بہترین انداز میں کلام الٰہی سے شرکائے محفل کے دلوں کو منور کیا۔
اسٹرابیری قاسم کی طبیعت کئی روز سے سنبھلنے میں نہیں آرہی تھی۔ گیارہ سالہ قاسم بیماری کے باعث ایسا لاغر و کم زور ہوا کہ زیادہ تر غشی کی سی کیفیت میں رہتا۔ محلے کے ڈاکٹر سے مکسچر اور رنگ برنگی گولیاں لاکے قاسم کو پابندی سے کھلائی جاتیں لیکن قاسم کی حالت میں فرق نہیں پڑا۔ رقیہ اپنے اکلوتے بیٹے کو اس حالت میں دیکھ کے خود ادھ موئی سی ہوگئی تھی۔ اس کی تینوں بیٹیاں بھی جو قاسم سے چھوٹی تھیں، اپنے اکلوتے بھائی کی حالت سے غم گین تھیں۔ مولوی غُلام حسین کو بھی بیٹے کی بیماری تڑپاتی تھی۔ کئی مرتبہ لوگوں نے انھیں مشورہ دیا کہ سڑک پار صاحبِ حیثیت لوگوں کی آبادی میں جاکر کسی...
کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے معروف مصطفٰی عامر قتل کیس کی ایک گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر نے مصطفیٰ عامر کے کسی نشہ آور شے کے استعمال نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی۔ ذرائع ابلاغ یا سوشل میڈیا پر سندھ پولیس سے حاصل کی گئی جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹکل سینٹر کی جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ "مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ و خواب آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے ثبوت نہیں ملے ہیں"خود جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے ریسرچ ذرائع میڈیا کے اس دعوی کی سختی سے تردید کررہے ہیں۔ انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے سائنسدانوں کا یہ کہنا یے...
منیلا: فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کو منیلا ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری بین الاقوامی عدالت (ICC) کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں جاری وارنٹ کے تحت عمل میں آئی۔ ڈوٹیرٹے، جو 79 سال کے ہیں، 2016 سے 2022 تک فلپائن کے صدر رہے اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے منشیات کے خلاف سخت مہم چلائی۔ اس مہم میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے بیشتر پولیس مقابلوں یا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔ انٹرنیشنل کولیشن فار ہیومن رائٹس ان فلپائن (ICHRP) نے ڈوٹیرٹے کی گرفتاری کو "تاریخی لمحہ" قرار دیا۔ تنظیم کے چیئرمین پیٹر مرفی نے کہا: "آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ یہ گرفتاری ان مظلوموں...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی تقریب میں پاکستان کی عدم شرکت کا یقیناً ذمے دار پی سی بی ہے، ہم آئی سی سی کو ذمے دار قرار نہیں دے سکتے وجہ یہ ہے کہ آخری میچ میں چیئرمین صاحب کہاں تھے؟. ایکسپریس نیوزکے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے اس پورے ٹورنامنٹ کی سمجھ نہیں آئی کہ ہوا کیا پاکستان کے ساتھ، ٹیم کا جس دن اعلان ہوا تھا ہم اسی دن سمجھ گئے تھے کہ ہم ان سے کیا توقعات رکھ سکتے ہیں. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ پی سی بی یا حکومت پاکستان کو کب معلوم...
دنیا میں پیدا ہونے والے نابغہ روزگار لوگوں میں ایک نام حضرت امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا بھی ہے۔ ایک ذہین و فطین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل انسان، جن کا اصل نام تقی الدین احمد بن عبدالحلیمابن عبدالسلام ابن تیمیہ تھا۔ 1263عیسوی میں خزان موجودہ ترکیہ کے علمی، فقہی حوالے سے شہرت رکھنے والے ایک خانوادے میں پیدا ہوئے۔ والد شیخ عبدالحلیم اپنے دور کے عالم دین اور فقہ حنبلی کے نامور فقیہ اور محدث ہی نہیں دمشق کے مدرسہ’’السکریہ‘‘ کے قابل مدرس بھی تھے۔ سفاک و بے رحم منگولوں کے پے در پے حملوں نے ہجرت کرنے پر مجبور کیا اور ترکیہ سے گہوارہ علم دمشق میں منتقل ہوگئے۔ وہاں کسی جوہری نے انہیں پہچان لیا...
سرکاری ٹریننگ میں ایک ماہ کے لیے برائٹن جانا پڑا۔ یہ ساحلی شہر لندن سے زیادہ دور نہیں۔ جس ہوٹل میں قیام تھا۔ وہ چھوٹا سا تھا مگر سمندر کے بالکل سامنے تھا۔ کلاس‘ ہوٹل سے دو میل دور ایک بلڈنگ میں ہوتی تھی۔ صبح نو بجے‘ بس لے لیتی تھی، شام کو ہوٹل پر واپس اتار دیتی تھی۔ پہلے دن کلاس روم میں گیا تو معلوم ہوا کہ پوری دنیا سے تقریباً چالیس افراد آئے ہوئے تھے۔ جن میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے۔ انگریزپروفیسر نے پہلے دن بتایا کہ ہمیں روزانہ اپنے بیٹھنے کے لیے نئی ٹیبل پر جانا ہو گا۔ ماجرہ یوں تھا کہ یہ کوئی باقاعدہ کلاس روم نہیں تھا۔ ایک بڑا سا خوبصورت کمرہ...
یہ سچ ہے کہ موجودہ حکومت جس کے روح رواں اس وقت جناب شہباز شریف ہیں 2024 کے انتخابات کے نتائج کے بعداس پوزیشن میں نہ تھے کہ اکیلے ہی حکومت بناپائیں۔انھیں ملک کے حالات کی وجہ سے حکومت بنانے کے لیے مجبور کیا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب ملک کے معاشی حالات انتہائی دگرگوں تھے اوردیوالیہ ہوجانے کا خوف ہمارے سروں پر طاری تھا۔ایسے میں اکثریت حاصل کرنے والی تحریک انصاف نے بھی حکومت بنانے سے انکار کردیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی جس نے ملک کے ایک صوبہ میں واضح اکثریت حاصل کرلی تھی مگر خواہش کے باوجود وفاق میں حکومت بنانے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی اوراس طرح پاکستان مسلم لیگ نون ہی واحد آپشن رہ گیا تھا...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر شریف اللہ کو 70 ممالک کی پولیس اور انٹیلی جنس ڈھونڈ رہی تھی۔ روز نامہ امت کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بعد یہ سب سے بڑی ”مین ہنٹ“ (Man Hunt ) تھی۔ یہ کہنا ہے معروف عسکری تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون کا۔” امت“ سے بات کرتے ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کابل ایئر پورٹ پر سوا تین برس پہلے کئے جانے والے حملے کے بعد سے تاریخ کی دوسری بڑی ”مین ہنٹ“ شروع کی گئی، جس کا مقصد شریف اللہ عرف جعفر کو پکڑنا تھا۔ ”مین ہنٹ“ کا مطلب کسی خطرناک مفرور کی بڑے پیمانے پر تلاش ہے جس میں...
بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعویٰ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ...
زینب خالہ نے بہت سے ادوار دیکھے تھے، ایک وقت وہ بھی تھا جب اماں منہ اندھیرے اسے آواز لگاتیں’’ زینب بیٹا، اب اٹھ جاؤ، شاباش! جلدی کرو‘‘ وقت کا پنچھی پلک جھپکتے ہی پرواز شروع کردیتا ہے اور پتا ہی نہیں چلتا ہے کہ کب فضاؤں میں گم ہوگیا ہے۔ اماں جب تیسری آواز لگاتیں تو جس میں کرختگی اپنی جگہ بنا لیتی، اماں کا ذرا سا غصہ ہی زینب کو گھر کے کاموں کی طرف مائل کر دیتا۔ مساجد سے قرآن پاک کی تلاوت کی سحر انگیزی ماحول کو نورانی بنا دیتی۔ زینب سحری بنانے کے لیے مٹی کے چولہے میں لکڑیاں ڈال کر ماچس لگاتی اگر لکڑیوں میں کچھ نمی باقی ہوتی تب وہ گھاسلیٹ کی بوتل...
بھارتی ریاست راجستھان میں جہاں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکمرانی ہے، مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست راجستھان میں ایک بزرگ مسلمان شخص پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ٹرین میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے۔ یہ بزرگ شہری ایک مسجد کے امام تھے اور گنگا پور سٹی (راجستھان) سے انکلیشور (گجرات) جا رہے تھے تاکہ اپنے مدرسے کے لیے چندہ اکٹھا کر سکیں۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب امام صاحب نے ٹرین میں قرآن کی تلاوت شروع کی تو ایک گروہ نے ٹرین میں سوار ہو کر مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے شروع کر دیے۔ ایک عورت نے بزرگ امام کو پاکستانی کہا، جس کے...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا برطرفی سے تین دن پہلے ہی استعفیٰ دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ روز ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کو برطرف کیا اور گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔ اب پتہ چلا کہ ڈاکٹر فیصل تو تین دن پہلے ہی استعفیٰ دےچکے تھے، ڈاکٹر فیصل نے کئی بار پنجاب حکومت سے فنڈ مانگے تھے اور فنڈز نہ ملنے پر ڈاکٹر فیصل نےاستعفیٰ دیا۔ مریم نواز نے اسپتال میں سہولتیں نہ ملنے پرڈاکٹر فیصل کو جھاڑ پلائی اور عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ میو اسپتال اس وقت پونے چار کروڑ روپے کا مقروض ہے...
اسلام ٹائمز: تعلیم کے میدان میں آپ اولین میں سے ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کے آخری برسوں کو فقط تعلیم کیلئے وقف کر دیا تھا۔ راقم نے آپکی خدمت میں عرض کی کہ آپکو صحت کے حوالے سے کام کرنا چاہیئے۔ جواب فرمایا کہ گو کہ میری تعلیم و پیشہ طب ہے، مگر میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ ڈاکٹر اس انتظار میں رہتا ہے کہ کب کوئی بیمار ہو تو اسکا علاج کرے، جبکہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ تعلیم یافتہ ہوں، تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کم بیمار پڑیں۔ تعلیم میں آگے بڑھنے سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ اس حوالے سے وہ ایک حکمت عملی بنا چکے تھے۔ شہید کی شہادت سے جہاں اور بہت...
ڈپٹی کمشنر بنوں نے بتایا ہے کہ بنوں دھماکےمیں 12شہداء کے اہلِ خانہ کو فی کس 10 لاکھ روپےکےچیک دیےگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد شہید اور 41 زخمی ہوئے تھے۔ بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہےخلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔ عبدالحمید خان نے بتایا ہے کہ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ روپے، معمولی زخمی کو 50 ہزار روپے کےچیک دیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ دھماکے میں 50 گھر متاثر ہوئے تھے جنہیں معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔
5 مارچ کو بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ اس میچ کے بعد بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ انرجی ڈرنک پیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ یہ تصویر رمضان کے مقدس مہینے میں سامنے آئی، جس کے بعد آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے شامی پر روزہ نہ رکھنے کے باعث تنقید کی۔ اس تنقید کے ساتھ ہی صارفین نے محمد شامی کا موازنہ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ سے کرنا شروع کردیا۔ صارفین کا دعویٰ تھا کہ ہاشم آملہ نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف 311 رنز کی شاندار اننگ روزے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مارچ 2025ء ) شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کیا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار میں نہیں آئی اور نہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے نہیں دبانا چاہیے انہیں آزادی دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں اورہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی پی ٹی...
دبئی(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ مزیدپڑھیں:کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 150...
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھ کر نوجوانوں کو بیداری، خودسازی اور سماجی خدمت کا درس دیا۔ وہ نہ صرف ایک مثالی انقلابی تھے بلکہ اتحادِ امت کے سچے داعی بھی تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس اکاؤنٹ سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن پیش خدمت ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم، “وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ” “اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کیے گئے...
لاپتا افراد سے متعلق درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔ اسپیشل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا ، جس میں جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں۔ بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔واضح رہے کہ لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے کیونکہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا۔ محمد حفیظ نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق کھلاڑیوں نے 1996، 1999 اور 2003 کے ایونٹ بُری طرح ہارے حالانکہ ہم ایک فائنل میچ جیت سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ Big one from Hafeez ???? pic.twitter.com/4vuDxckAyZ — صالح (@iiisaleh2_0) March 5, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے کھلاڑی میگا سپر اسٹارز تھے لیکن آئی سی سی کا کوئی ایونٹ جیت کر ہمیں متاثر نہیں کرسکے...
ویب ڈیسک: ہمارے ہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے تو بے شمار ہوں گے مگر حقیقی معنوں میں فنکار کم ہی دیکھنے کوملتے ہیں،تاثراتی اداکاری کے حوالے سے تو یہ تعداد اور بھی کم ہوجاتی ہے۔مکالمے اورجگت کی ادائیگی،تاثرات اورٹائمنگ جیسی خوبیاں جس اداکار کو میسّر ہوں وہ ہر دورمیں کامیاب اور ہر میڈیم میں شاندار قرار پاتا ہے۔ امان اللہ کا شُمار ملک کے اِن گِنے چُنے فنکاروں میں ہوتاتھاجن کو کام کرتے دیکھ کر یہ گُمان نہیں گزرتاتھا کہ وہ ”اداکاری “کر رہے ہیں،مکالمے کی ادائیگی میں بے ساختہ پن ،درست ٹائمنگ اور بھرپور تاثرات کی مدد سے وہ اپنے ہر کردار کو زندہ کر دینے کے فن سے مالامال تھے ۔ پاک بحریہ کے...