کراچی:

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے معروف مصطفٰی عامر قتل کیس کی ایک گتھی پھر الجھ گئی، جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر نے مصطفیٰ عامر کے کسی نشہ آور شے کے استعمال نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی۔

 ذرائع ابلاغ یا سوشل میڈیا پر سندھ پولیس سے حاصل کی گئی جامعہ کراچی  کے انڈسٹریل اینالیٹکل سینٹر کی جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ "مصطفیٰ عامر کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کسی نشہ و خواب آور یا زہریلی چیز کے استعمال کے ثبوت نہیں ملے ہیں"خود جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے ریسرچ ذرائع میڈیا کے اس دعوی کی سختی سے تردید کررہے ہیں۔

 انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے سائنسدانوں کا یہ کہنا یے کہ پولیس کی جانب سے مصطفی عامر کی لاش کے جو اجزا انھیں کیمیائی تجزیے کے لیے فراہم کیے گئے تھے وہ اس قدر جلے ہوئے تھے کہ ان سے سائنسی بنیادوں پر کچھ بھی نتیجہ اخذ کرنا ممکن ہی نہیں تھا، کیونکہ مصطفی عامر کی لاش کو جلائے جانے کے سبب اس کے جسم کے اندرونی اعضا ( جگر اورپھپیھڑے) اندر سے بھی جل چکے تھے اور ان کا سائنسی تجزیہ ممکن نہیں تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لہذا انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر نے یہ دعوی ہی نہیں کیا کہ مصطفی عامر کی قتل سے قبل نشے آور یا زہریلی چیز کا استعمال کرایا گیا ہے یا نہیں کرایا گیا۔ 

سائنسدانوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ ذرائع ابلاغ پر جو رپورٹ گردش کررہی یے اس رپورٹ کی محض دوسری سطر پڑھی جارہی ہے جبکہ اس رپورٹ کی پہلی سطر میں واضح لکھا ہے "اجزا مکمل جلے ہوئے تھے" لہذا مکمل جلے ہوئے اجزا کا سائنسی تجزیہ ممکن ہی نہیں ہے۔

فرانزک سے متعلق ایک ماہر نے بتایا کہ ڈی این اے کے لیے لیبارٹری میں انھیں پولیس کی جانب سے دانت کا نمونہ دیا گیا تھا اس کے pulp یا گودے کے نمونے سے ڈی این اے کیا گیا جو فیملی کے نمونوں سے میچ کرگیا جس کی بنیاد پر یہ دعوی کیا گیا کہ یہ لاش مصطفی عامر کی ہے۔ 

واضح رہے کہ مصطفی عامر کی قبر کشائی 21 فروری کو ایدھی قبرستان  مواچھ  گوٹھ میں ہوئی تھی اور ماہرین نے اس کی لاش سے نمونے حاصل کیے تھے۔
 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مصطفی عامر کی جامعہ کراچی کی لاش

پڑھیں:

مصطفی عامر قتل کیس: قتل کے بعد والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے خصوصی عدالت میں ریمانڈ رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا اور  والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

ریمانڈ رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا, ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم اپنے باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔

یہ بھی پڑھییں: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

ملزم ارمغان سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہا ہے، سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی ملزم سے تفتیش کی ہے، ملزم ارمغان دیگر مقدمات میں بھی نامزد اور مطلوب ہے۔

پولیس کو ہدایت ملی ہے کہ جن تھانوں کے مقدمات میں ملزم مطلوب یا مفرور ہے وہ ملزم کیخلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد کیا کِیا؟ تفتیش میں نیا انکشاف
  • مصطفی عامر قتل کیس: قتل کے بعد والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف
  • مصطفی عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع
  • مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع
  • مصطفٰی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کیا جائے، اسپیشل پراسیکیوٹر
  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی
  • قتل کیس، مصطفیٰ عامر کے نشہ کرنے کے شواہد نہیں ملے
  • عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی