2025-02-22@05:40:48 GMT
تلاش کی گنتی: 2266

«مصطفی عامر کی»:

    لاہور(نیوز ڈیسک) موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، ملک کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار رہی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 5، کالام منفی 4،مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 3 رہا۔ قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق مقتول کی لاش کو قبر کشائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔   ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان  میں مقتول نوجوان مصطفی عامر کے قبر کشائی ہوئی، اس موقع پر میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن  بھی قبر کشائی کے موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے پہلے قبر کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مقتول مصطفی عامر کی لاش دریجی پولیس کی جانب سے 12 فروری کو...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام اباد تھیٹر
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر متبادل کرنسی لانے کی کوشش بھی کی تو ان ممالک پر 150فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برکس ممالک چینی کرنسی یوآن کو استعمال کرکے امریکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر برکس ممالک نے ڈالر کونقصان پہنچانے کا سوچا تو ان سے کاروبار بند کردیں گے۔ واضح رہے کہ برکس ممالک میں چین ،روس، بھارت، برازیل، سعودی...
    فرانس میں چاقو حملوں میں اضافے کے تناظر میں اسکول کے باہر پولیس اہل کار تعینات ہیں پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں کے اردگرد پولیس تعینات کی جائے گی جو وقتاً فوقتاً اسکول بیگوں میں چھپائے گئے چاقو اور دیگر ہتھیاروں کے لیے تلاشی شروع کرے گی۔ وزیرِ تعلیم ایلزبتھ بورن نے بتایا کہ ہم پراسیکیوٹر اور تعلیمی نظام کے نمائندے کے ساتھ مل کر اسکولوں کے داخلی راستوں پر بیگ کی باقاعدہ تلاشی کا انتظام کریں گے۔یہ کام پولیس کرے گی کیونکہ اساتذہ اور اسکول کا عملہ طلبہ کی تلاشی لینے کا مجاز نہیں ہے۔ نئی پالیسی اس وجہ سے نافذ کی گئی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) واشنگٹن میں طیارہ حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر کے محفوظ ہونے اور فضائی سفر کی حفاظت کے حوالے سے ذمے دار وفاقی اداروں پر اعتماد کم ہونے لگا۔ ایسو سی ایٹڈ پریس اور نیشنل اواپینین سنٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ یا این او آر سی کے ایک سروے میں شامل 64 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ طیارے کا سفر محفوظ یا کسی حد تک محفوظ ہے،جب کہ گزشتہ سال 71 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔ سروے کے دوران ہر 10میں سے 2 افراد کا کہنا تھا کہ کہ ہوائی سفر اب بہت یا کسی حد تک غیر محفوظ ہے۔ یہ شرح 2024 ء میں اس بارے میں کیے گئے ایک سروے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد11 نمونے حاصل کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں عدالتی احکامات کی جانب سے ڈاکٹر سْمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کی گئی ۔ مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر کی قبر کا نمبر 97440 ہے ،مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا...
    لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu)  نے ملاقات کی۔  ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔  لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu)  بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء  برطانوی...
    تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی سی سی کی چیمپیئنز  ٹرافی 2025 سے اس کی آمدن، اس کے حکام کی آمدن ، آئی بی سی کی آمدن، اس کے پارٹنرز، غیر ملکی کھلاڑیوں ، کوچز اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے اجازت لیے بغیر آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس استثنٰی دینے کا فیصلہ کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی معاہدے کے تحت ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔ ترجمان پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر ناصرنے بتایا پاکستان میں ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والے 64 فیصد صارفین کی ماہانہ...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ جب بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتا چلا کہ...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کا ایک ہی موقف ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک آزاد و خودمختار ریاست فلسطین کی طرف بڑھیں گے، فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا پہلے سے عالمی سطح پر طے ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک عرب ممالک کو فلسطینیوں کے مستقبل کی حفاظت کی ہمت دے۔ اپنے ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور مصر و اردن کا اہم اجلاس ریاض میں ہو رہا ہے، خلیج تعاون کونسل...
    ویسے تو یہ کہنا نیا نہیں بلکہ آپ نے بار بار سنا ہوگا کہ گوگل آپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ گوگل کی متعدد ٹریکنگ سروسز ہر وقت متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں اس کمپنی کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کہاں ہیں اور آن لائن کیا کچھ کرتے ہیں۔ اب تک صارفین کے پاس آپشن تھا کہ وہ کسی حد تک گوگل کو مختلف ڈیوائسز میں ٹریکنگ سے روک سکیں۔ مگر اب گوگل نے کنکٹڈ ڈیوائسز کے لیے نئی ٹریکنگ پالیسی کا اطلاق کیا ہے۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز، کنسولز اور اسمارٹ ٹی وی وغیرہ میں اب گوگل کی جانب سے...
    جج نے کہا کہ وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک ہی جیسی سہولیات میسر ہوں گی؟ عدالت وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) متعدد ٹرانس جینڈرز کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ان کا دکھ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے، جب ان کے ساتھی موت کے بعد باعزت تدفین سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کے بقول ٹرانس جینڈرز کو عام قبرستانوں میں جگہ نہ ملنے، نماز جنازہ پڑھانے کے لیے کسی مذہبی شخصیت کے دستیاب نہ ہونے اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے عام سٹاف کا عدم تعاون جیسے مسائل مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی سرگرم رکن ریم شریف نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ دنیا چھوڑ جانے والے ٹرانس جینڈرز کی تدفین کے دوران پیش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی ادائیگیوں کو پہلے ہی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں واٹر...
    حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو بیروت میں کی جائے گی۔سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
    لاہور: کسی بھی پاکستانی شہری کیلیے سڑک پر گاڑی چلانے سے قبل محکمہ ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے ورنہ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ کار یا دیگر گاڑیوں کا ڈرائیونگ لائسنس اُن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو محکمہ ٹریفک پولیس کے تمام ٹیسٹ پاس کرتے ہیں۔ ساتھ ہی درخواست دہندگان کو فیس کی مد میں ایک مخصوص رقم جمع کرنی ہوتی ہے جو لائسنس کی مختلف اقسام کے حساب سے ہوتی ہے۔ سڑک پر ٹریفک اہلکار تصدیق کیلیے کسی بھی وقت ڈرائیوروں سے لائسنس کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور دستاویز نہ رکھنے پر انہیں چالان بھی کیا جا سکتا ہے۔ لائسنس فیس کی تفصیلات درخواست دہندہ سے ٹیسٹ فیس کی مد میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا ویٹنگ مرحلہ بڑھا دیا. وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اساتذہ ٹیسٹ پاس امیدواروں کا ویٹنگ پیریڈ بڑھا دیا ہے اور اب آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو 30 جون 2025 تک بھرتی کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈی ای اوز میں اتفاق پایا گیا ہے کہ پاس امیدواروں کو آفر آرڈر ملنے چاہیے ہم سندھ میں جلد مزید اساتذہ بھرتی کریں گے اور بھرتی کے عمل میں ڈی ای اوز نےکوئی کرپشن کی تو معطل کریں گے۔ گزشتہ سال اگست میں محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اساتذہ کیخلاف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل...
    پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  رکن صوبائی اسمبلی  ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔   ارباب زرک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، منشیات کی سپلائی کے بعد کال سینیٹر میں کیا ہوتا تھا؟ تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے گھر میں بنے کال سینٹرل میں کیا کام ہوتا تھا؟ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، تفتیشی حکام کے مطابق رقم کی منتقلی اور تفصیلات کی تفتیش کےلیے ایف آئی اے کو کہا ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امتحان سے روکنے کے خلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق اسے داڑھی چھوٹی ہونے پر درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا۔ درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے امتحان سے روکا گیا۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ عدالت نے پوچھا کہ بنیادی سوال...
    پشاور: پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ایم پی اے ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔   ارباب زرک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو نہ تو مکمل کامیابی کے جھوٹے دعووں کے ساتھ واپس لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے فریب کارانہ بیانات سے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ھاآرتز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے قیدیوں کی موت کی وجہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" ہیں۔ باقی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ، معاہدے کو جاری رکھنا ہے جس کا واضح مطلب غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء اور جنگ کا خاتمہ ہے۔ مذکورہ اخبار نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی اسرائیل کی بھیانک ترین سیاسی و عسکری شکست ہے۔ ان قیدیوں کی...
    وزیر داخلہ سندھ  ضیا لنجار نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں۔ دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جب یہ لاپتہ ہوا میں نے اسی وقت نوٹس لیا، متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات دیے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہ اکہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش و دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کوئی کتنا...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
    کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی...
    اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
     مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط میں کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔خط میں کہا گیا کہ رپورٹ پازیٹو ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے، اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامرکی لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔ مقتول کی لاش سے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے، نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اُس وقت مارے گئے تھے، جب وہ بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع ایک بنکر میں کمانڈروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اسرائیل کا یہ فضائی حملہ حزب اللہ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا۔ اتوار کو اجتماعی جنازوں کے موقع پر ہاشم صفی الدین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے نصراللہ کی موت کے ایک ہفتے بعد حزب اللہ کی قیادت سنبھالی تھی اور وہ بھی ایک اسرائیلی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ ان ہلاکتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حزب اللہ کے اندرونی...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے، ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔سانحہ 9 مئی، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو...
    پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اپنے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ مسترد کر دی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر خان نے رولنگ دی کی تین اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر...
    بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔ رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔  ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد گتھیاں مزید سلجھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ کیس کی اب تک ہونے والی تفتیش، ملزمان کے بیانات و اعترافات اور پولیس کو ملنے والے ثبوتوں کے باوجود تاحال یہ ہی ثابت نہیں ہو سکا کہ  گاڑی سے جلی ہوئی ملنے والی لاش مقتول مصطفی عامر ہی کی ہے یا کسی اور کی؟۔ کیس کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نمونے (سیمپل) لیے جانے کے بعد مصطفی عامر کی لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے   Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل  افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ"  کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اب ہم کرسکتے ہیں واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران ، یواےای سمیت 10ممالک شامل ہیں.
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طورپر 1.87 فیصد کمی واقع ہوئی جو معاشی ترقی کے حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالات کی عکاسی کرتی ہے ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے علاوہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی صنعت کی پیداوار میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں منفی رجحان میں داخل ہونے سے پہلے دسمبر 2023 سے مئی 2024 تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مثبت اضافہ ہوا جبکہ اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.65 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ ستمبر میں 1.92 فیصد کی کمی آئی تاہم...
    پولیس حکام کے مطابق لیبارٹری سے لاش کے نمونوں کی رپورٹ 3 سے 7 روز میں موصول ہوگی، جس کی مدد سے مصطفیٰ کی وجہ موت کا تعین کیا جاسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اس کی بنیاد پر ہی کیس کا تعین ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مواچھ گوٹھ قبرستان میں مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ مقتول کی میت کو تابوت میں ڈال کر ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ مصطفیٰ عامر کی تدفین خود کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن کراچی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حکام اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف نے قرضوں کے بوجھ کو پاکستان کے لئے چیلنج قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف ماہیر بنجی نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادیات کو جن سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سرفہرست قرضوں کا بوجھ ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی اور آمدن پیدا کرنے میں ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کا بڑا دباﺅ روایتی شعبے پر ہے، رسمی شعبے پر مالی بوجھ کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کئی مخصوص سیکٹرز قومی خزانے میں...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ پہر 2:00 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے۔ ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے۔ یقین سے نہیں...
    دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر  جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
     بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ گاڑیوں کے اوور لوڈنگ کے مقام کا ہے، جب تک لوڈنگ کے مقامات کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا کنٹرول نہیں ہوسکتا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟ جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشتگردی یا بیماریوں سے مرنے والوں سے زیادہ ہے، کیا حکومت کے پاس حادثات سے مرنے والوں کی تعداد موجود ہے؟ سارا مسئلہ ہی قانون پرعملدرآمد کا ہے۔ جسٹس حسن اظہر...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سزا سنانے والے مرحوم جج ارشد ملک کی بیوہ کی اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی۔ واضح رہے کہ بطور جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 2018 میں سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ ایک ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آ گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2020 میں اُنہیں، اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جبکہ 4 دسمبر 2020 کو وہ اِسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیےجج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل قصہ پارینہ، ہائیکورٹ میرٹ پر اپیل سنے گی مرحوم جج کی بیوہ نے برطرفی کے فیصلہ...
    کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کردئیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو...
    امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کے بعد افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، امداد معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کی قدر میں 7 دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی، افغان عوام نے اقتصادی چیلنجز اور بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ تین سالوں میں امریکہ نے...
    مشہور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے بڑی غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے ان کی فیکٹری اور کراچی میں واقع مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر میں واقع ان کے 3 اہم آؤٹ لیٹس پر چھاپے مارے، یہ آؤٹ لیٹس مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگا حج کرنے والوں کے نام ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ ڈی ایچ اے میں قائم آؤٹ لیٹ کو پوائنٹ آف سیل قوانین کی...
    مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل عملہ، مجسٹریٹ اور پولیس قبرستان پہنچ گئے۔مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان پہنچ گئے۔ پیٹرول چھڑک کر مصطفیٰ سے کہا ڈگی و شیشے کھلے ہیں، ہمت ہے تو بھاگ جاؤ: ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافاتمصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ قبر کشائی کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کی جا رہی ہیں۔مصطفیٰ عامر کی کچھ دیر میں ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی قبر کشائی کی جائے گی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)مصطفی عامر کی قبر کشائی کا عمل شروع ہوگیا، تحقیقاتی ٹیم نے قبرکشائی کے انتظامات مکمل کرلیے ۔نجی چینل کی ٹیم ایدھی قبرستان میں موجود ہے۔ ،، قبرکشائی کے بعد نمونے حاصل کیے جائیں گے، مصطفٰی عامر قبرستان میں لاوارث کی حیثیت سے تدفین کردی گئی تھی۔عدالتی احکامات پر بنائی گئی کمیٹی اے وی سی سی ٹیم اور تحقیقاتی ٹیم نے قبر کشائی کا عمل شروع کردیا، مصطفی عامر کی قبرکشائی کے بعد جسم سے نمونے حاصل کیے جائیں گے، قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی موجودگی میں کی جا رہی ہے۔ سی پی ایل سی کے عامر حسین بورڈ کی معاونت کر رہے ہیں، ضلع کیماڑی پولیس کی بھاری نفری ایدھی قبرستان پہنچ گئی، قبر کشائی کے دوران سیکیورٹی...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان قریشی کا ایک جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کا اصل شناختی کارڈ مختلف کیسز میں اشتہاری ہونے کے باعث بلاک تھا۔  تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا اور جعلی شناختی کارڈ پر ارمغان کے اصلی شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ کارڈ چونکہ جعلی ہے اس لیے اس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے،کارڈ کی کلر فوٹو کاپی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کارڈ خود ڈیزائن کر کے پرنٹنگ کی دکان سے ملزم نے اس کا کلر پرنٹ حاصل کیا...
    حسن علی: پیپلز پارٹی کی قیادت کاوسطی پنجاب کی تنظیمیں مکمل نہ ہونےکیخلاف ایکشن لینےکافیصلہ، پارٹی قیادت نے وسطی پنجاب سے تمام تنظیموں کی فہرستیں طلب کر لیں۔  ذرائع ابلاغ کےمطابق پارٹی قیادت نےوسطی پنجاب کی تنظیموں والائیڈونگزکوتنظیم سازی مکمل کرنیکی ہدایات جاری کی تھیں،وسطی پنجاب میں تنظیم سازی مکمل نہ ہونے پر پارٹی قیادت برہم ہوگئی۔وسطی پنجاب میں پارٹی کا تاجر ونگ موجود ہی نہیں۔وسطی پنجاب کی قیادت تنظیم سازی مکمل نہ کرنیوالی تنظیموں والائیڈونگزکی فہرستیں فراہم کریگی، وسطی پنجاب کی فہرستوں کےبعدپارٹی کی مرکزی قیادت تنظیموں وونگزکےعہدیداروں کےخلاف کارروائی کریگی۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت نیا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جو حکومتی عہدے کی توہین ہے۔ پولیس کے سائبر کرائم سیل نے اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کرلیے ہیں، پہلے تین مقدمات میں ملوث تینوں ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے مقدمے کا ملزم بیرون ملک مقیم ہےجس کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے حکومت کو...
    افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق، افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔  امریکی امداد کی معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔  سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد مالی امداد فراہم کی ہے اور امریکہ افغانستان کا سب سے بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے۔  2021 میں افغان زر مبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین ڈالر تھے جنہیں طالبان کے قبضے کے بعد عالمی...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    یہ کہانی کراچی کے پوش علاقے میں رہنے والے کچھ لوگوں کے لائف اسٹائل کا ایک رخ ہے جہاں اول تو کچھ سامنے نہیں آتا اور اگر کبھی آجائے تو پورے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔ برائی کی بنیاد پر بننے والے تعلقات کا انجام اکثر بھیانک ہی نکلتا ہے اور اپنے اندر ایک سبق لیے ہوئے ہوتا ہے۔ یہ کہانی نشے، طاقت اور غرور کی ہے جو ایک چھلے ہوئے کیلے کی تصویر سے ایک خطرناک موڑ لیتی ہے اور ایک نوجوان مصطفیٰ عامر کے درد ناک قتل تک جاتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 3 دوستوں مصطفیٰ، ارمغان اور شیراز کی دوستی کا سفر جانی دشمنی پر کیسے ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس اور مقتول...
    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں، فیملی اور وکلاء کو بانی  سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان ،علامہ حامد رضا، شاندانہ گلزار ، احمد بچھر ،عامر ڈوگر ، نثار جٹ، ثناء اللہ مستی خیل ، ڈاکٹر امجد ، عاطف خان ، علی خان جدون ،صوبائی وزیرسہیل آفریدی ، مصدق عباسی ، مشعال یوسفزئی اور سیمابیہ طاہر ملاقات کے لیے دن ایک بجے جیل پہنچ گئے تاہم  حکام نے  بار بار انتظار  کا کہا۔ چار بجے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ  جیل نے سب کوگیٹ پر بلا کر بتایا کہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
    فیصل آباد ،موسلادھاربارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں منشیات کے پہلو پر بھی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔سی آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منشیات کے مبینہ کاروبار کی تفتیش سونپ دی۔ایس آئی یو پولیس ملزم ارمغان پر منشیات کے فروخت کے الزام کی تفتیش کرے گی، تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر ماضی میں بھی منشیات سے متعلق الزامات ہیں۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، دوسری جانب کیس میں...
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آئی سی سی کیلئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس دوران کویت کو بھیڑ، بکریوں کی تجارتی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی سمری پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا تاہم وزارت توانائی کیلئے 6.85 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ رقم جاری مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کی گئی ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آئی سی سی سے منسلک ادارے، آفیشلز اور غیر مقامی وفود کسی بھی قسم...
    اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ   چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔  اس دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز روٹیشن کی بنیاد پر اپنے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا اور شمالی ریجنل صدر کو اس کیمپ کے انتظامات کرنے کی ہدایت...
    میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔ فیس بک اب صرف 30 دن کے لیے لائیو ویڈیوز اسٹور کرے گی، 30 دن کے بعد لائیو ویڈیو ازخود فیس بک سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب لائیو ویڈیوز صرف 30 دن کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں، فیس بک کی نئی پالیسی گزشتہ روز (بدھ) سے نافذ ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس...
    اسلام آباد:   وزیراعظم محمدشہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قائم کردہ خصوصی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوا   داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانوں کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا   متعلقہ وزارتوں نے پاکستانی سفارت خانوں میں اپنے افسران اور عملے کی تعداد اور ذمہ داریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ذیلی کمیٹینے آئندہ ہفتے سے ایک ایک پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2مارچ(ہفتہ اور اتوار)ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے ۔ مزیدپڑھیں:صرف 45 منٹ کیلئے ملک کا صدر بننے والی شخصیت کون؟
    ملک میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی پر وزیر توانائی کو مبارکباد سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے درخواست کردی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی کردی جائے گی۔ نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی کریں گے جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی درخواست کے مطابق...
    پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی جوائنٹ سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ کے مطابق فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، رمضان المبارک اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبے بھر کے امن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔ نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر مشتعل ہو...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونا فی تولہ ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک کا سب بڑا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا اسی طرح 24 قیراط سونا فی 10 گرام 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق22  قیراط سونے کی قیمت بھی 242,849 روپے فی 10 گرام زیادہ بتائی گئی۔ مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے بین الاقوامی...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں حب پولیس کی تفتیش جاری ہے، گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حب سید فاضل شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ تحیققات کر رہے ہیں ملزمان نے کراچی سے دریجی تک کون سا روٹ استعمال کیا، گاڑی کو کس وقت آگ لگائی۔ سید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہیں کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے اور گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے سمیت دیگر کوتاہی پر بھی تحقیقات جاری ہے۔ مقتول مصطفیٰ کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔(جاری ہے) سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کیمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چینلج دے دیا جبکہ انہوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ہے اور آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ...
    اسلام آباد : کیسپرسکی کے جانب سے حالیہسروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ (52 فیصد بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان یعنی 22 فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن لائن محفوظ...
    کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر28.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 141ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 28.3فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 110ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری وادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر1.6فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے، دسمبرمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 139ارب روپے کی خریداری وادائیگیاں کیں جوجنوری میں بڑھ کر141ارب روپے ہوگئی۔
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا...
    پاکستان تحریک انصاف  اور جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) نے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات کی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں ملک میں مفاہمت کے فروغ، سیاسی تعاون اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی سینئر پارلیمنٹیرین، آئین کے ماہر اور ممتاز دینی وسیاسی شخصیت ہیں، ان کی سیاسی و دینی خدمات کا بانی پی...
    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس طرح پچھلے ادوار میں ٹی ٹی پی کیلئے پیس فل راستہ چھوڑا گیا تھا، اسی طرح بلوچستان میں بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سو فیصد پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ بحیثیت وزیراعلیٰ مجھے اپنی پوزیشن ٹھیک لگ رہی ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے پڑی لکھی بچیوں کو خودکش جیکٹ پہنا رہے ہیں۔ بلوچستان میں امریکہ کی افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ سرفراز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ڈرائیور محمد دین کی اپیل مسترد کردی۔لیڈی ڈاکٹر نے اپنے ڈرائیور کےخلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا، محتسب نے ڈرائیور کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔گورنر پنجاب اور لاہور ہائیکورٹ بھی جبری ریٹائرمنٹ کےخلاف ڈرائیور کی درخواست مسترد کر چکے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ٹرک جلانے کے مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔    سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ٹرک جلانے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں  وکلائے صفائی جاوید چھتاری، خالد حشمت اور فاروق ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ تحقیقات جاری ہے کچھ دفعات ہیں جو غلطی سے ڈال دی گئی ہیں انہیں بھی تبدیل کرنا ہے، لہذا ضمانت نہ دی جائے۔  وکلائے  صفائی نے مؤقف دیا کہ ہمارے موکل پر تو مقدمات بنتے ہی نہیں، کس جرم میں انہیں جیل میں رکھا...
    سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں کسی قسم کی تبدیلی سے برآمدات کی نمو کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے حکومت کو اس پر نظرثانی کرنے سے گریز کرنا چاہیے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرجاوید احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کاروباری برادری متعدد مسائل کی وجہ سے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے وضاحت کی کہ برآمد کنندگان بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے لڑ رہے ہیں اب انہیں حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ یہ سکیم برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم معاون ہے جس سے انہیں تجارتی لاگت میں...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) کیسپرسکی کے جانب سے حالیہسروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ (52 فیصد بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان یعنی 22 فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن...