Express News:
2025-04-19@03:23:16 GMT

ویمن بمقابلہ مشینز، لاہور ڈیجیٹل فیسٹیول کی نمائش

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

لاہور:

لاہور ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول (ایل ڈی ایف) کی جانب سے منعقد کی گئی منفرد نمائش "ویمن بمقابلہ مشینز" کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، نمائش نے شائقین پر گہرا تاثر چھوڑا اور صنف، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے حوالے سے اہم مکالمے کو جنم دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی نجی یونیورسٹی میں چھ روزہ اس نمائش کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا جو اپنے جُرات مندانہ موضوعات، متنوع آوازوں اور تخلیقی اندازِ پیشکش کے باعث نمایاں رہی۔

نمائش نومبر نومیریک پروگرام کے تحت منعقد کی گئی جو فرانسیسی سفارت خانے، آلیانس فرانسیز لاہور اور دی لِٹل آرٹ کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ بی این یو کے اسکول آف ویژول آرٹس اینڈ ڈیزائن میں لگنے والی یہ نمائش ڈیجیٹل آرٹ، کھیلوں میں خواتین کی جدوجہد اور کیوریٹوریل کہانی گوئی کا حسین امتزاج تھی۔

نمائش میں نو خواتین فنکاروں اور پانچ باہمت خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صنف، ٹیکنالوجی اور کھیل کے بدلتے تعلقات کو اجاگر کیا۔

اس تخلیقی تصور اور کیوریٹوریل تھیم کو لاہور ڈیجیٹل آرٹس فیسٹیول کے بانی نجم‌الاسر نے ترتیب دیا۔

نمائش کی کامیابی کے بعد "ویمن بمقابلہ مشینز" کا دوسرا مرحلہ نومبر 2025ء اور اوائل 2026 میں لاہور کے مختلف مقامات پر پیش کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایل ڈی ایف کی اسپیشل پراجیکٹس مینیجر انعم شفیق نے کہا ہمیں ایسے مزید منصوبوں کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے دور میں جب مصنوعی ذہانت کے اثرات خواتین کے حقوق کو نئے اور غیر متوقع چیلنجز سے دوچار کر رہے ہیں۔ ویمن بمقابلہ مشینز ایک اہم قدم ہے جو ان ضروری مباحث کو اجاگر کرتا ہے۔

کیوریٹر روحما خان نے کہا یہ نمائش اور ہمارا ایل ڈی ایف کے ساتھ اشتراک دراصل ایک فکری اور تخلیقی حکمتِ عملی ہے ،ایک ایسی جگہ جو مزاحمت اور مرمت، اور دوبارہ تخیل کے لیے کھلتی ہے۔

فنکارہ ماہ نور علی شاہ کا کہنا تھا جہاں آرا نبی (سوئمر) کے ساتھ تعاون میرے لیے بالکل نیا تجربہ تھا۔ یہ اشتراک میرے فن کو ایک نئی سمت میں لے گیا۔ نمائش کی کیوریٹنگ نہایت مربوط تھی اور تمام تعاون کو خوبصورتی سے یکجا کیا گیا۔

ایتھلیٹ اور موٹر سائیکلسٹ زینت عرفان نے کہا یہ تجربہ ناقابلِ فراموش تھا، میں نے ایک ایسی فنکارہ کے ساتھ کام کیا جس نے میرے روزمرہ سفر اور چیلنجز کو بخوبی سمجھا اور ڈیجیٹل آرٹ کے ذریعے اس کا اظہار بہت طاقتور انداز میں کیا۔

نمائش کے آخری روز "دی لٹل آرٹ" کے عبوری ڈائریکٹر عمیر مشتاق نے کہا ویمن بمقابلہ مشینز ایک پیغام ہے کہ فن، نظاموں کو چیلنج کر سکتا ہے اور کہانیاں تحریک کا سبب بن سکتی ہیں، ہم ہر اس فنکار، ایتھلیٹ، اور ناظر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس جگہ کو معنی خیز اور خوبصورت بنایا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمن بمقابلہ مشینز ڈیجیٹل آرٹ کے ساتھ

پڑھیں:

وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اورسفیر، ڈاکٹر جمال بیکر نے جمعہ کے روز وزارت تجارت پاکستان میں وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ادیس ابابا میں 15 تا 17 مئی 2025 کو ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت، رانا احسان افضل خان، وزارت تجارت پاکستان اور اسلام آباد میں موجود ایتھوپین سفارتخانے کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزارت تجارت، TDAP اور ایتھوپین سفارتخانے کے باہمی اشتراک سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد پاکستانی تاجر برادری کو نمائش میں بھرپور شرکت کی ترغیب دینا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نمائشInvest in Ethiopiaکے عنوان سے 12 تا 13 مئی 2025 کو ہونے والے ہائی لیول بزنس فورم کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے لیے پاکستانی چیمبرز کے ساتھ فعال روابط اور پاکستانی برآمدکنندگان کو شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے ایتھوپین سفیر کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی Look Africa and Engage Africa پالیسی کا ایک نمایاں اقدام ہے، جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ افریقی منڈیوں میں نئے مواقع پیدا کرے گی۔انہوں نے اس نمائش کو پاکستانی کاروباری اداروں کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا، خاص طور پر ٹیکسٹائل، مشینری، لیدر مصنوعات، الیکٹرو میڈیکل آلات، بیج اور خوراک کے شعبوں میں۔

اب تک 74 درخواست دہندگان میں سے 63 کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔مزید شرکت کو فروغ دینے کے لیے، وزارت تجارت اور TDAP تجارتی چیمبرز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور درخواست فیس میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔ویزہ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستانی وزارت تجارت نے ایتھوپین سفارتخانے سے ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کر لی ہے تاکہ تاخیر سے درخواست دینے والوں کو شرکت کا موقع مل سکے۔

وزیر تجارت نے ایتھوپین ایئر لائنز کے کردار کو بھی سراہا، جو پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں چلاتی ہے اور پاکستان کی افریقہ تک رسائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ایتھوپین سفیر نے بھی نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ایتھوپیا پاکستانی وفد کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، روانڈا، برونڈی، جبوتی، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور گھانا سمیت 9 افریقی ممالک کے وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اور تقریبا 100 سے 150 غیر ملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

دونوں فریقین نے پاکستان-ایتھوپیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے پہلے اجلاس پر بھی بات چیت کی، اور ایجنڈے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔آخر میں دونوں معزز شخصیات نے دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس نمائش کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • پاکستان کی ایتھوپیا میں بڑی انٹری، بزنس فورم اور سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں عروج پر
  • پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟
  • پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مخالف ٹیموں کو پچھاڑ کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز میچ میں ٹاس کیوں نہیں ہو سکا؟
  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 
  • چینی منڈی میں پاکستانی برآمدات کے لیے شان دار مواقع موجود ہیں،نمائش کنندہ کی رائے
  • پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • جی ٹی ٹی آئی لاہور میں پاکستان چین ڈیجیٹل سلک روڈ انسٹیٹیوٹ قیام کا معاہدہ