کراچی:

ڈی آئی جی ٹریفک نے دکانداروں کو فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت فوری روکنے کی ہدایت کردی۔

ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں ڈی ایس پی سیکیورٹی سعید آرائیں اور ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے کار ایسیسریز اور نمبر پلیٹس سے وابستہ دکانداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کی غیر قانونی فروخت تاحکم ثانی فوری بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اجلاس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، خصوصاً فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سڑکوں پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا جبکہ ان غیر قانونی اشیا کا استعمال نہ صرف بڑھتا جا رہا ہے جو نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ شہریوں کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

اجلاس میں تمام دکانداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ فینسی نمبر پلیٹس پر مکمل پابندی عائد ہے اور وہ فینسی یا ڈیزائنر نمبر پلیٹس کی تیاری ، فروخت اور تنصیب فوری طور پر بند کر دیں صرف وہی نمبر پلیٹس قابل قبول ہوںگی جو موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکلز رول 1969 کے مطابق ہوں جبکہ گاڑیوں پر رنگین یا سیاہ شیشوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں کے شیشوں پر استعمال ہونے والی رنگین فلمز ، بلیک پیپر یا دیگر اشیا کی فروخت اور تنصیب مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔

اجلاس میں نیلی لائٹوں کا غیر مجاز استعمال کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ عام شہریوں کی گاڑیوں پر ان کی تنصیب یا فروخت غیر قانونی ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 ترجمان کے مطابق دکانداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 17 اپریل سے گاڑیوں میں استعمال کی جانے والی فینسی نمبر پلیٹس ، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹوں سمیت دیگر ممنوعہ اشیا اپنی دکانوں سے ہٹا دیں بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف دکان کی بندش بلکہ بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کیے جائینگے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رنگین شیشوں اور نیلی فینسی نمبر پلیٹس دکانداروں کو کے مطابق

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لقب

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، انہوں نے عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لفظ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو خبردار کردیا

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اپنے دور میں دریائے سندھ سے 2 کینالز بنانے کی منظوری دی تھی، لیکن ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات میں 17 یتیم سیاسی پارٹیوں کو شکست ہوئی، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی بھی ہمارے خلاف ایک پیج پر تھیں، ہمارے مخالفین اب منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

انہوں پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد کسی کو جیل سے چھڑوانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

ن لیگ کو نشانے پر رکھتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہاکہ شیر والے عوام کا خون چوستے ہیں، ان کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے، کسانوں پر اضافی ٹیکس لگا دیا گیا، اب وہ کہاں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو غیرسنجیدہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے، آج حیدر آباد میں ہونے والے جلسے میں عوام نے بھرپور شرکت کی، جبکہ بلاول بھٹو نے 25 مارچ کو سکھر میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلاول بھٹو پی ٹی آئی پیپلزپارٹی حیدر آباد جلسہ شیر والے قیدی نمبر 420 کینالز منصوبہ لتاڑ دیا ن لیگ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چودھری
  • بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو لتاڑ دیا، عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لقب
  • اینٹی کرپشن کی کارروائی، کراچی پولیس کا سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
  • بیرسٹر سیف کا وزیر پیٹرولیم کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
  • نارتھ کراچی میں مشتعل افراد کا غیرملکی ریسٹورنٹ پر پتھراؤ، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، اہم علاقہ وار گزار کرنے کا دعویٰ
  • لاہور: دکاندار کو قتل کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس، فرار ہونے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
  • غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • کراچی: 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبط