اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر ترین جج  جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: باقر نجفی

پڑھیں:

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار نقوی نے مؤقف اپنایا کہ پیمرا سمیت تمام ریکارڈ موجود ہے اور ویڈیو کا فرانزک بھی کرایا گیا ہے۔ تاہم چیف جسٹس نے واضح کیا کہ یہ ریکارڈ ویڈیو نہیں بلکہ آڈیو ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ “سازش، اعانت اور للکارے جیسے الزامات کے لیے ٹھوس شواہد ضروری ہیں۔”

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جس شخص نے 9 مئی کو آگ لگائی ہے، اس پر پراسیکیوشن کو مکمل سپورٹ حاصل ہے، تاہم ملزم کی ضمانت کو متاثر نہ کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملزم کا وائس میچنگ ٹیسٹ کروایا جائے، اور اگر وہ وائس میچنگ یا تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہ ہو تو اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت دی کہ چار ماہ کے اندر مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے۔

واضح رہے کہ شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی گئی ہے جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک کردیا
  • سپریم کورٹ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس 
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس، اعلامیہ جاری
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید دو ججز کی تقرری
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس،آئینی بینچ میں دو نئے ججز شامل کرنے کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل عباسی،جسٹس علی باقر نجفی کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دے دی
  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 2 ججز کا اضافہ، تعداد 15 ہوگئی
  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی
  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس