برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خور و نوش بھی سستی ہوگئیں اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ کے افراطِ زر کی شرح میں توقع سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ 2.6 فیصد پر آ گئی تھی۔

مہنگائی میں اس غیر متوقع کمی کی وجہ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونا ہے تاہم مہنگائی میں یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کاروباری لاگت میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی بیشی معمول کی بات ہے اور اپریل میں ہوسکتا ہے قیمتیں بڑھنا شروع ہوجائیں۔

یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی کی اس کمی کی ایک وجہ حکومت کا قیمتوں پر مصنوعی طریقے سے کنٹرول ہے کیوں کہ انتخابات قریب ہیں۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق رواں برس افراطِ زر اپنے ہدف 2 فیصد سے بڑھ کر 3.

7 فیصد ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری کافی پریشان ہیں اور نئی حکومت کو اپنی پالیسیوں پر شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہنگائی میں قیمتوں میں پیٹرول کی

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعویٰ کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول سمیت روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مارچ میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے بڑی خبر
  • ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  • مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ
  • این اے 213 عمر کوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع
  • این اے 213 پر ضمنی الیکشن کل، پی پی کی صبا تالپور اور جی ڈی اے کے لال چند میں سخت مقابلہ متوقع
  • ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کمی پر وفاقی حکومت کا یوٹرن،نوٹیفیکیشن جاری
  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان