اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا بھر میں جگمگاتی ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کیا .جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے سے بے حد متاثر ہوا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دلوں میں آپ کے لیے جو محبت ہے وہ اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کچھ لوگ برین ڈرین کا تاثر دیتے ہیں .

لیکن وہ جان لیں کہ یہ درحقیقت برین گین ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی بہترین مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، انہیں اپنی شناخت اور تہذیب پر فخر ہونا چاہیے۔ “پ کی میراث ایک عظیم نظریے، تہذیب اور اعلیٰ معاشرے سے جڑی ہے۔آرمی چیف نے شرکاء کو یاد دلایا کہ پاکستان ایک عظیم قربانی کے نتیجے میں حاصل ہوا اور یہی داستان ہمیں اپنی نئی نسل کو منتقل کرنی ہے۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری پر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کے دشمنوں کا خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اس قوم کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتے ہیں؟ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان یا پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور ہماری قومی تقدیر کا حصہ ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے اور جب تک اس ملک کے غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی مشکلات سے نہیں گھبرائی اور نہ ہی آئندہ جھکے گی۔ ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں، نامساعد حالات کا مقابلہ کرنا ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ سے روکنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔آج ہم سب مل کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے گا ہم مل کر اسے ہٹادیں گے۔آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ سے روکنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔آج ہم سب مل کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے گا ہم مل کر اسے ہٹادیں گے۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ہم ان پر کبھی افسوس نہ ہونے دیں گے۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا جب کہ پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے. اب سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے بلکہ سوال یہ ہے کہ پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے۔خطاب کے اختتام پر جنرل عاصم منیر اور شرکاء نے مل کر پرجوش نعرہ لگایا ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرون ملک مقیم پاکستانی آرمی چیف نے کہ پاکستان پاکستان کی نے کہا کہ انہوں نے ہیں کہ ہے اور

پڑھیں:

سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر، سر کا تاج ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر اور سرکا تاج ہیں، ان پر جتنا کچھ نچھاور کریں کم ہے۔

اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمارے پاکستانی یورپ، امریکا، خلیجی ممالک سے یہاں تشریف لائے، ایک کروڑ پاکستانی دنیا کے مختلف خطوں میں آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے شبانہ روز محنت سے طب، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں نام اور رزق حلال کمایا اور تمام ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اوورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپہ سالار عاصم منیر ایک سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، ان کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر بھی ہوتا ہے، پاکستان کا دفاع محفوظ ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، کون ان کو پیسے دے رہا ہے، اس کا سب کو پتہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف جو جہاد کیا اس کی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی، 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فاش غلطیوں کی وجہ سے چند سال بعد دہشت گردی دوبارہ سامنے آئی ہے، دہشت گردوں کو سوات اور دوسرے علاقوں میں لاکر بسایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہارڈ اسٹیٹ اور سافٹ اسٹیٹ کے تقاضوں میں فرق ہوتا ہے، معاشی استحکام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان معاشی طاقت بنے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر غلیظ گفتگو کی جاتی ہے، پاکستان میں 80 ہزار افراد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم اور زیادتی ہورہی ہے، سیزفائر کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی پاکستان اور بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں:آرمی چیف
  • سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر، سر کا تاج ہیں، شہباز شریف
  • اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں ہمارے سفیر، تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ۔۔۔سمندر اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ؟سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
  • حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ
  • اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ، اٹلی میں پاکستان کے سفیر کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟