بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹپل سے پلس سے بڑھا کربی مائنس کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔
فچ کے مطابق یہ اپگریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا اور فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقع کہ ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریبا 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے، مالی سال 2024 میں یہ خسارہ تقریبا 7 فیصد تھا۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موڈیزاور ایس اینڈ پی آٹ لک بھی مستحکم ہے، یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے اشارے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز بدستور موجود ہیں، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان پاکستان کی
پڑھیں:
عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی جو معاشی اصلاحات کا ثبوت ہے، ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردی ہے۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ہر ممکن ریلیف دیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، عالمی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔