راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی، 14نکات میں ایک نکتہ فوجی کارروائی ہے،فوجی کارروائی کا جو نکتہ ہے اس میں بتاسکتے ہیں ہم کیا کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے لڑنا ہوتا ہے،جعفرایکسپریس کا واقعہ بھارت کی دہشتگرد ذہنیت کا تسلسل ہے،افغانستان دہشتگرد اس سے پہلے بھی کارروائیوں میں ملوث رہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 2014کے بعد نیشنل ایکشن پلان اتفاق رائے سے بنا تھا،نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی،14نکات میں ایک نکتہ فوجی کارروائی ہے،فوجی کارروائی کا جو نکتہ ہے اس میں بتاسکتے ہیں ہم کیا کررہے ہیں۔

 پی ٹی آئی کو فرد واحد کو بچانے کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے: عظمٰی بخاری 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں جانیں دی جا رہی ہیں،2025میں ابتک 11ہزار سے زائد آپریشن کئے گئے ہیں، 2025میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً180آپریشن کئے جارہے ہیں،2024اور2025میں 1250دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نیشنل ایکشن پلان فوجی کارروائی

پڑھیں:

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی  عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو 'گارڈ آف آنر' پیش کیا۔ بعد ازاں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن یحییٰ بن سلمان الخلیفہ نے ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ائر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا مذہبی تاریخی اور بے مثال برادرانہ تعلقات ہیں ملاقات میں فوجی تعاون  اور تربیت کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل شیخ محمد نے  پی اے ایف کی غیر معمولی ترقی خود انحصاری میں پیشرفت کی تعریف کی اور فضائی افواج کے درمیان  تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرین ائر فورس کی آپریشنل تیاری کیلئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی،نیشنل ایکشن پلان پارٹ ٹوکی تشکیل ناگزیر
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • دشمن نااتفاقی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان ٹو بنائیں: بلاول
  • بلاول نے بات سیدھی کر دی کہ نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانا ہو گا
  • وزیراعظم ٹرین حملے کے خلاف اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے، فاروق ستار
  • وزیراعظم ٹرین حملے کے خلاف اے پی سے بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے، فاروق ستار
  • کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے:جسٹس جمال
  • کسی فوجی کے کام میں رخنہ ڈالنے کا جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت آتا ہے، جسٹس جمال
  • پاکستان میں دہشتگردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، لیاقت بلوچ