’دانیہ بچی تم نے غلط کیا، پلٹ کر واپس نہیں آؤں گا‘: عامر لیاقت کے آخری الفاظ پھر وائرل ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اسکالر اور کئی شوز کے میزبان رہ چکے عامر لیاقت حسین جون 2022 میں انتقال کر گئے تھے، وہ اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔
اپنی وفات سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا۔
لیکن انتقال سے قبل ان کے آخری الفاظ خوب وائرل ہوئے تھے، آج نیوز نے ان کے مبینہ آخری الفاظ پر مشتمل ایک ویڈیو 10 جون 2022 کو پبلش کی تھی جو اب دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو کے مطابق مرحوم عامر لیاقت کہتے ہیں کہ، ’میں مدینے شریف جانے والا ہوں، بلاوا آگیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ شرابی، نشئی اور آئس والوں کو جلدی نہیں بلاتے رسول اللہ ﷺ، تھوڑا ٹائم لگتا ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دانیہ بچی تم نے غلط کیا‘۔
عامر لیاقت نے کہا کہ اس کے بعد حج کا موقع ہے، اس دوران میں کسی سے رابطہ نہیں رکھوں گا، لیکن حج کے بعد میں پلٹ کر واپس نہیں آؤں گا، میں کہاں جا رہا ہوں بتانا نہیں چاہتا میں گم نامی کی زندگی گزارا چاہتا ہوں، نام بہت کما لیا، نام رہے بس اللہ کا۔
اس کے بعد عامر لیاقت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نجی ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کے حوالے سے مشہور تھے اور ان کے اخری بیان پر مبنی ویڈیو بھی رمضان میں وائرل ہو رہی ہے۔
عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں بعد جولائی 2022 میں مرحوم کی سابق اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی میں کیس دائر کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔
بعد ازاں ایف آئی اے نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات کے تحت دانیہ شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 20، 21، 24 کے تحت 10 اکتوبر 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے میں کیس دائر ہونے کے بعد دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر لودھراں سے دانیہ ملک کو گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد ازاں کراچی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
مزیدپڑھیں:بالی وڈ اداکار ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پر مجبور ہوگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عامر لیاقت کے بعد
پڑھیں:
4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد---فائل فوٹولاہور میں انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اُن کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے۔
معاون وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا اور بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی مؤخر کر دی جائے۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔