Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کیلئے پُرعزم ہیں، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیلئے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو فورسز کو لڑائی لڑنے میں مضبوط کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل حل کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف ہماری ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کیلئے میگا پراجیکٹ دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، بلوچستان کی ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں بہت سارے معاملات پر اتفاق ہوا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو فورسز کو لڑائی لڑنے میں مضبوط کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپنی سکیورٹی فورسز کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے، تمام وفاقی قیادت کوئٹہ میں بیٹھ کر اب فیصلے کر رہی ہے جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کو اس مینڈیٹ کے ساتھ بھیجا کہ اب بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہوں گے، بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان سمیت 47 نکات پر تفصیلی ڈسکشن ہوئی، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی محکموں سے متعلق صوبے کے مسائل پر ہر 2 ماہ بعد اجلاس متعلق کریں گے۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ اب صوبے کے مسائل یہی پر ڈسکس ہوں گے اور حل کئے جائیں گے، اجلاس میں لاپتہ افراد سمیت کچھ قوانین پر بھی ڈسکشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبے کے زمینداروں کو سولر پینل سسٹم کا منصوبہ دیا، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، کاسی قبرستان میں 13 نامعلوم لاشوں کی تدفین کا تنازعہ
  • وفاقی وزرا کا وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟
  • شہباز شریف بلوچستان کے مسائل حل کیلئے پُرعزم ہیں، سرفراز بگٹی
  • دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے؛وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • جعفر ایکسپریس حملہ آوروں کی لاشیں ورثاء کو دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • خیبر پی کے آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، گنڈا پور: طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھل گئی
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، سرفراز بگٹی
  • دہشت گردی ناسور، شکست دینگے، وزیراعظم: گورننس کے خلا کب تک افواج، شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، آرمی چیف
  • گورننس کی خرابی کو ریاست سے جوڑنا درست نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان