غزہ میں صیہونی فوج کی جارحیت میں 3 شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر ڈرون نے البریج کے شمال مشرق میں لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں پر متعدد بم برسائے۔ جب کہ دیگر ذرائع نے بتایا کہ تینوں شہید ایک ہی خاندان سے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس نتیجے میں پیر کی سہ پہر تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ تین شہداء کو وادی غزہ پل سے وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلح میں الاقصی شہداء ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ کواڈ کاپٹر ڈرون نے البریج کے شمال مشرق میں لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں پر متعدد بم برسائے۔ جب کہ دیگر ذرائع نے بتایا کہ تینوں شہید ایک ہی خاندان سے تھے۔ ان میں سے دو بھائی تھے جن کی شناخت ابراہیم عرفات ابو حاجر اور طارق عرفات ابو حاجر کے نام سے کی گئی ہے۔ جب ان کے عزیز عارف جبر ابو حاجر بھی شہید ہوئے ہیں۔ شہداء کی عمریں 23 سے 33 سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔ ادھر میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں الجنینا محلے میں مشرقی قبرستان کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع نے بتایا کہ
پڑھیں:
غزہ کے الشفاء ہسپتال کے احاطے سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد
کئی لاشیں سرکاری قبرستانوں میں تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہیں وزارت صحت کے فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے احاطے کے اندر سے 13 شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے دوسرے دن بھی 13 شہداء کی لاشیں منتقل کیں، جن میں تین نامعلوم افراد بھی شامل تھے، جنہیں غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کی دیواروں کے اندر قتل عام کی جنگ کے دوران دفن کیا گیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں سے کئی لاشیں سرکاری قبرستانوں میں تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہیں وزارت صحت کے فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔