ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔

لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟

لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں زمیندار ہوں، گائے بھینیسں پال رکھی ہیں۔ ان شااللہ اپنی کمیونٹی کے مسائل کے لیے ان کی مقدور بھر خدمت کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سانحہ جعفر ایکسپریس: 4 شہدا کی میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں

بولان جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4  شہدا کی میتیں آسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے میتیں وصول کیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید

ائیرپورٹ پر شہدا  کے اہل خانہ و اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے۔

 ان میں سے شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ سے، نوزے علی کا گانچھے گلگت بلتستان، محمد عثمان کا اٹک اور محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔  امتیاز ریلوے کے ملازم تھے۔

چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں میں شامل تھے۔ ٹرین ہائی جیکنگ کے اس بڑے حادثے میں ان چاروں سمیت کل 17 افراد شہید ہوئے۔ چاروں شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔

مزید پڑھیے: جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

دریں اثنا وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے چاروں شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے آسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری قوم شہدا کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا اور ان کے اہلخانہ کی دفاع وطن اور امن  و استحکام کے لیے قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی یہ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے یہ 4 میتیں وصول کی ہیں۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ کر کے انہیں شہید کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے لواحقین کا حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے پیغام دیا ہے کہ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرین ہائی جیکنگ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ جعفر ایکسریس شہدا سانحہ جعفر ایکسپریس

متعلقہ مضامین

  • غسل کے وقت مرحوم امجد صابری مسکرانے لگ گئے، رمضان چھیپا
  • سابق وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے
  • سانحہ جعفر ایکسپریس: 4 شہدا کی میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں
  • سفری پابندیاں: کیا پاکستانی بچوں پر امریکی تعلیم کے دروازے بند ہونے جا رہے ہیں؟
  • پاکستان ٹرین حملہ: جعفر ایکسپریس سے پچیس لاشیں نکال لی گئیں
  •  پاکستانی آرکیٹیکٹ کا فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار 
  • پی ٹی آئی دور کے فیصلے کی قیمت آج ادا کی جا رہی ہے، خواجہ محمد آصف
  • 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن،کب اور کیا پاکستانی دیکھ سکیں گے؟جانیں
  • معروف پاکستانی ماہر تعمیرات یاسمین لاری نے اسرائیلی ایوارڈ و 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم ٹھکرا دی