پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے لوگ عبادتوں کو بھول گئے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈیلی ویلاگ میں آج کل کے رمضان ٹرانسمیشنز ٹرینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لوگ روزہ رکھتے تھے اب فاقہ کرتے ہیں۔

اپنے گھر میں افطاری کی تیاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی اور کہا پہلے لوگ روزہ رکھ کر عبادت کرتے تھے قرآن پڑھتے تھے مگر اب روزہ رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر گزار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی رمضان ٹرانسمیشن ہوتی تھیں مگر ٹرینڈ نہیں تھا جو اب بن گیا ہے ان کے مطابق پہلے کا دور اچھا تھا، اب وہ خود بھی کسی نہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں کہ لوگوں کا اس سے دل بہلتا ہے انہیں اچھا لگتا ہے۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جب لوگ رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو زیادہ عبادت کر کے روزہ گزارتے تھے، تسبیحات پڑھتے تھے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اب بغیر عبادت کے لوگوں نے روزہ نہیں فاقہ کرنا شروع کردیا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ؛ روزہ داروں کے لیے پریشانی

Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

TagsImportant News from Al Qamar

متعلقہ مضامین

  • جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں تھی تو لوگ زیادہ عبادت کرتے تھے: بشریٰ انصاری
  • رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت و برکات
  • رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ؛ روزہ داروں کے لیے پریشانی
  • کے پی حکومت نے آپریشن کی اجازت نہیں دی، نیشنل کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر ہوگیا، عمر ایوب
  • رمضان ٹرانسمیشنز سے پہلے زندگی کیسی ہوتی تھی؟ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بے لاگ گفتگو وائرل
  • بشریٰ انصاری نے پُرسکون اور خوش باش زندگی کا نسخہ بتادیا
  • صبور اور علی انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
  • رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے عبادات پسِ پشت چلی گئی ہیں: بشریٰ انصاری
  • رمضان ٹرانسمیشن کے باعث لوگ اب فاقے کرتے ہیں: بشریٰ انصاری