کوئٹہ (آئی این پی ) جعفر ایکسپریس حملے کے عینی شاہدین نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ  قیامت کا منظر دیکھا، ہرطرف افراتفری دیکھی۔

تفصیل کے مطابق جعفر ایکسپریس کے متاثرہ مسافرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دھماکا کے بعد کچھ معلوم نہیں کیا ہوا، مسلح افراد نے شناختی کارڈز چیک کئے، میں نے 2 زخمی افراد کو دیکھا۔مسافر نور محمد نے کہا کہ دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ ہوئی اور پیدل وہاں سے نکلے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ کس  نے ا دھماکہ کیا فائرنگ کی معلوم نہیں، گاڑی میں بیٹھے تھے کہ دھماکہ ہوا اور ہمیں کہا کہ باہرنکلو، دھماکے کے بعد 2 گھنٹے پیدل سفر کیا۔

  یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی  کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید

مسافر محمد اشرف نے بتایا کہ آج قیامت کا منظر دیکھا،ہرطرف افراتفری دیکھی، خواتین اور بزرگوں کو کچھ نہیں کہا، 100 سے زائد مسلح افراد تھے۔مسافر نے مزید کہا کہ پنیر اسٹیشن پرپاک فوج نے ہماری خدمت کی، سب لوگ خوفزدہ تھے۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بولان، جعفر ایکسپریس کے سینکڑوں مسافر یرغمال

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شدت پسندوں نے کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانیوالی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کے سینکڑوں مسافروں کو شدت پسند مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے بلوچستان کے درۂ بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ شدت پسندوں نے ڈھاڈر کے مقام پر ٹرین پر حملہ کیا اور وہاں واقع ایک سرنگ میں اسے روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ یرغمالیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی تعداد تو نہیں بتائی گئی، تاہم ریلوے حکام نے اس سے قبل مسافروں کی 400 سے زیادہ بتائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس پر حملہ:تمام دہشت گرد ہلاک, 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید :ڈی جی آئی ایس پی آر
  • جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل
  • جعفر ایکسپریس حملہ، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، مسافر بازیاب، 25 شہید
  • جعفر ایکسپریس حملہ،دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے مسافروں کا آنکھوں دیکھا حال
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے مسافروں کا آنکھوں دیکھا حال
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ: 500 مسافر یرغمال، 27 دہشت گرد ہلاک، 155 افراد بازیاب
  • ٹرین میں خوف کا عالم تھا، ڈر کے مارے ہم سیٹوں کے نیچے چھپ گئے تھے، عینی شاہدین
  • بولان، جعفر ایکسپریس کے سینکڑوں مسافر یرغمال
  • الجولانی کے گماشتوں کی بربریت، عینی شاہدین کے سنسنی خیز انکشافات